?️
امریکا اور جنوبی کوریا کے درمیان تجارتی معاہدہ ٹرمپ کے دورے میں حتمی نہیں ہوگا
امریکا کے وزیر خزانہ اسکاٹ بِسینت نے کہا ہے کہ واشنگٹن اور سیول کے درمیان جاری تجارتی مذاکرات ممکنہ طور پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جنوبی کوریا کے دورے کے دوران مکمل نہیں ہوں گے۔
خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق، بِسینت نے پیر کے روز ایک بیان میں کہا کہ تجارتی معاہدے پر بات چیت ابھی تک پیشرفت کے مرحلے میں ہے اور توقع نہیں کی جا رہی کہ یہ دورے کے دوران حتمی شکل اختیار کرے۔
صدر ٹرمپ نے علیحدہ طور پر ایک بیان میں کہا کہ وہ امریکی ریاست جارجیا میں واقع ایک کورین بیٹری فیکٹری پر امیگریشن اہلکاروں کے چھاپے کے بعد کورین کارکنوں کی برطرفی کے مخالف ہیں۔ اس واقعے نے دونوں ممالک کے درمیان معمولی کشیدگی پیدا کر دی ہے۔
امریکی وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ واشنگٹن ایک خصوصی ورک ویزا پروگرام پر کام کر رہا ہے تاکہ ہنرمند جنوبی کورین کارکنوں کے لیے روزگار کے مواقع برقرار رہیں اور ایسے بحران دوبارہ پیدا نہ ہوں۔
دوسری جانب، جنوبی کوریا کی وزیرِ خارجہ چو ہیون نے کہا ہے کہ ان کا ملک امریکا کے ساتھ تجارتی مذاکرات کے ساتھ ساتھ ایک ابتدائی سیکیورٹی معاہدے پر بھی پہنچ چکا ہے۔
انہوں نے گزشتہ ہفتے خبر رساں ایجنسی یونہاپ کو دیے گئے انٹرویو میں بتایا کہ سئول نے تجارتی گفت و شنید کے دوران کرنسی سوآپ معاہدے کی نظرِ ثانی کا مطالبہ کیا ہے، لیکن امریکا کی جانب سے حتمی منظوری کے امکانات کم دکھائی دیتے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق، امریکا نے سئول کی جانب سے امریکا میں سرمایہ کاری کے بدلے کورین مصنوعات پر عائد کسٹم ڈیوٹی میں کمی پر اصولی رضامندی ظاہر کی ہے، تاہم مذاکرات فی الحال تعطل کا شکار ہیں۔
صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر اس مؤقف کو دہرایا کہ جنوبی کوریا کو امریکی فوجی تحفظ کے بدلے میں زیادہ مالی ذمہ داری اٹھانی چاہیے۔


مشہور خبریں۔
جرمن ہسپتال ایسوسی ایشن نے اہم ادویات کی کمی کے بارے میں خبردار کیا
?️ 7 مئی 2023سچ خبریں:جرمن اخبار ڈائی ویلٹ کے مطابق جرمن ہسپتال ایسوسی ایشن کے
مئی
جہنم میں خوش آمدید
?️ 6 اگست 2024سچ خبریں: صہیونی تنظیم بیتسلیم نے جہنم میں خوش آمدید کے عنوان
اگست
شہباز شریف قطر پہنچ گئے
?️ 23 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف قطر کے امیر شیخ
اگست
ترکی کی حکمراں جماعت میں زبردست پھوٹ؛عرب میڈیا کی رپورٹ
?️ 28 مارچ 2022سچ خبریں:عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ ترکی میں رجب طیب اردگان
مارچ
وزیر اعلٰی خیبرپختونخوا نے چیف سیکریٹری کو بدلنے کیلئے وفاقی حکومت کو خط لکھ دیا
?️ 12 مارچ 2024پشاور: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے صوبے کے چیف
مارچ
مصروف صارفین کیلئے خوشخبری، واٹس ایپ نے خلاصے کا فیچر متعارف کرادیا
?️ 28 جون 2025سچ خبریں: اگر آپ بھی ان صارفین میں شامل ہیں جو روزانہ
جون
غزہ کے عوام پر 85 ہزار ٹن بم گرا؛ 1760 شہید
?️ 18 اگست 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی کی سول ڈیفنس آرگنائزیشن نے اعلان کیا ہے
اگست
مری جانے والے راستے مزید 24 گھنٹوں کے لئے بند ہو گئے
?️ 10 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد
جنوری