?️
سچ خبریں:فلسطینی اتھارٹی کے محکمہ خارجہ نے مقبوضہ علاقے النقب میں چار عرب وزراء کی ملاقات پر ردعمل ظاہر کیا۔
المیادین چینل کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی اتھارٹی کے محکمہ خارجہ نے مقبوضہ علاقوں میں ایک اجلاس میں شریک چار عرب وزراء کے اقدامات کی مذمت کی ہے،رپورٹ کے مطابق فلسطینی اتھارٹی کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ بیت المقدس کو یہودیانے اور مغربی کنارے کے الحاق نیز صیہونی حکومت کی تزویراتی تصفیہ کے طور پر اس کی اجارہ داری کا وقت ختم ہونے والا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل ایک غیر ملکی دشمن پیدا کر رہا ہے اور اسے عربوں کے اندرونی خدشات اور خوف سے فائدہ اٹھا کراپنے جرم (تصفیہ) کو چھپانے کے لیے ایک خوفناک کردار کے طور پر استعمال کر رہا ہے، بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ صیہونی حکومت امریکہ کی مکمل حمایت کے ساتھ مجموعی فوجی ڈھانچے کے اندر ایک سیکورٹی اتحاد تیار کرنا چاہتی ہے تاکہ وہ اپنے استعماری عزائم کو پورا کرنے کے لیے اس سے فائدہ اٹھا سکے۔
بیان کے مطابق اسرائیلی اقدام کا مقصد آباد کاری کی سرگرمیوں کو چھپانے اور اسے مقبوضہ علاقوں میں ضم کرنا نیز فلسطینی ریاست کی تشکیل کو روکنا ہے، وزارت نے مزید کہا کہ اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ اس کی خارجہ پالیسی ایرانی جوہری مسئلے پر مرکوز ہے، جب کہ اس کی اصل توجہ مسئلہ فلسطین پر ہے۔


مشہور خبریں۔
عالمی ادارے کی ٹرمپ اور اسرائیل کے جرائم پر سخت تنقید
?️ 29 اپریل 2025سچ خبریں: عالمی ادارہ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اپنی نئی سالانہ رپورٹ میں صہیونیست
اپریل
کراچی پہنچنے والے 200 سے زائد مسافروں میں کورونا کی تصدیق
?️ 20 فروری 2022کراچی ( سچ خبریں ) بیرون ملک سے کراچی پہنچنے والے 200
فروری
یوکرین کا اپنے فوجیوں کے ساتھ سلوک
?️ 26 اگست 2023سچ خبریں: یوکرین کی مسلح افواج کے ہیڈ کوارٹر نے صوبہ خرسون
اگست
پاکستان میں سائبر حملوں میں 17 فیصد اضافہ
?️ 20 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) گلوبل سائبر سیکیورٹی کمپنی کیسپرسکی نے انکشاف کیا
فروری
ایران اور انڈونیشیا کے درمیان تجارتی معاہدے پر امریکہ کا ردعمل
?️ 24 مئی 2023سچ خبریں:امریکی محکمہ خارجہ کے نئے ترجمان میتھیو ملر نے منگل کے
مئی
جرمنی میں حکومت کے خلاف زبردست مظاہرے
?️ 9 اکتوبر 2022سچ خبریں:جرمنی کے چانسلر اولاف شولٹز کی حکومت کی توانائی پالیسی کے
اکتوبر
مشرق وسطی میں دیرپا امن اور استحکام کے لیے مکالمہ ضروری ہے۔ صدر مملکت
?️ 23 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری نے مشرقِ وسطی
جون
یورپ میں غزہ کے حق میں مظاہرے جاری
?️ 8 جون 2025اس ہفتے بھی متعدد یورپی ممالک میں غزہ کے باشندوں کے حق
جون