?️
سچ خبریں:یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ یمن کے شہر حضرموت میں الضبه بندرگاہ پر خلاف ورزی کرنے والے ایک آئل ٹینکر کے خلاف انتباہی کارروائی کی گئی۔
المسیرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے اعلان کیا کہ حضرموت کے مشرق میں الضبه کی آئل پورٹ میں ایک آئل ٹینکر کے خلاف ڈرون کارروائی کی گئی، بریگیڈیئر جنرل یحییٰ سریع نے اس آپریشن کے بارے میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے ایک تیل کے جہاز کو روکنے کے لیے ایک سادہ انتباہی حملہ کیا جو صوبہ حضرموت کی الضبه بندرگاہ کے ذریعے خام تیل کو لوٹنے کا منصوبہ بنا رہا تھا۔
واضح رہے کہ اس ٹینکر نے یمنی حکام کی طرف سے اس ملک کے تیل سے ماخوذ کی منتقلی اور برآمد پر پابندی کے جاری کردہ فیصلے کی خلاف ورزی کی تھی، انہوں نے مزید کہا کہ یہ انتباہی پیغام یمن کی تیل کی دولت کی مسلسل لوٹ مار اور لوگوں کی تنخواہوں کی ادائیگی نیز انہیں خدمات فراہم کرنے کے لیے اس کے محصولات کو مختص نہ کرنے کے کے جواب میں تھا۔
انہوں نے کہا کہ یہ انتباہی پیغام بھیجنے سے پہلے ہم نے ٹینکر کے متعلقہ حکام کو آگاہ کیا اور انہیں یمن کے موجودہ قوانین اور بین الاقوامی قوانین کی یاد دہانی کرائی، یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے کہا کہ ہم نے اس آئل ٹینکر سے نمٹنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کی ہیں تاکہ یمنی انفراسٹرکچر کی حفاظت اور صحت کے ساتھ ساتھ جہاز اور اس کے عملے کی حفاظت کی جاسکے، ہم کسی بھی آئل ٹینکر کو روکنے کے لیے اپنا فرض ادا کرنے میں ایک لمحہ بھی دریغ نہیں کریں گے جو یمنی عوام کی دولت لوٹنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
مشہور خبریں۔
مشرقی عراق میں داعش کے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر شدید بمباری
?️ 25 ستمبر 2022سچ خبریں: عراقی فوج کے جنگجوؤں نے سنیچر کی شام کے وقت
ستمبر
نئی نہروں کیخلاف احتجاج؛ وکلاء کا سندھ پنجاب شاہراہ بند کرنے کا اعلان
?️ 16 اپریل 2025کراچی: (سچ خبریں) سندھ ہائیکورٹ بار نے نئی نہروں کیخلاف احتجاج کرتے
اپریل
سعودی اتحاد کے گرائے ہوئے کلسٹر بم یمنی بچوں کی موت کا باعث
?️ 8 اپریل 2022سچ خبریں:یمن کی جنگ میں سعودی اتحاد کی جانب سے برسائے گئے
اپریل
تخت شاہی پر بیٹھنے کے بعد بن سلمان کو درپیش خطرات
?️ 15 فروری 2022سچ خبریں:سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے اس ملک
فروری
برطانیہ کی نئی صہیونی بستیوں کے منصوبے پر شدید تنقید
?️ 27 مارچ 2025 سچ خبریں:برطانوی حکومت نے مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیل کی جانب
مارچ
190 ملین پاؤنڈ کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کیلئے درخواستیں تیار
?️ 17 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور
مارچ
شام میں علوی خواتین کو "الجولانی” دہشت گردوں نے کیا اغوا
?️ 12 جولائی 2025سچ خبریں: معلوماتی ذرائع کے مطابق، گزشتہ چند مہینوں میں سوریہ کے
جولائی
گولانی بریگیڈ کیا ہے؟
?️ 8 جنوری 2024سچ خبریں: 1948 میں صیہونی حکومت قیام کے آغاز سے ہی گولانی
جنوری