الصمود بیڑے  کی پہلی کشتی غزہ کے سمندری علاقے میں داخل ہو گئی

صمود بیڑا

?️

الصمود بیڑے  کی پہلی کشتی غزہ کے سمندری علاقے میں داخل ہو گئی
 صیہونی فوج کی سخت رکاوٹوں اور 13 کشتیوں کی ضبطگی کے باوجود، فلسطینی ذرائع کے مطابق الصمود بیڑے کی پہلی کشتی اسرائیلی بحری نگرانی کے نظام کو ناکام بناتے ہوئے کامیابی کے ساتھ غزہ کے علاقائی پانیوں میں داخل ہوگئی ہے۔
فلسطین انفارمیشن سینٹر نے اطلاع دی کہ الجزیرہ کے نمائندے نے اس کشتی کے غزہ کے سمندری علاقے میں داخل ہونے کی تصدیق کی ہے۔ یہ اس عالمی بیڑے کی پہلی کشتی ہے جس نے اسرائیلی بحری فورسز کی رکاوٹوں کو عبور کیا۔
الجزیرہ کے نامہ نگار حسان مسعود، جو اس بیڑے کے ساتھ موجود ہیں، نے بتایا کہ یہ کشتی فی الحال غزہ کے پانیوں میں موجود ہے۔ یہ ایک آزاد کشتی ہے جس کا مقصد محصور عوام تک انسانی بنیادوں پر امداد پہنچانا ہے۔
کچھ عرب میڈیا اداروں نے امریکی جریدے نیوزویک کے حوالے سے لکھا ہے کہ کشتی نے ایک الگ راستے کے ذریعے غزہ میں رسائی حاصل کی، جبکہ باقی کشتیوں کو اسرائیلی بحریہ نے روک لیا تھا۔ ابھی یہ واضح نہیں کہ یہ کامیابی اسرائیلی نگرانی کے نظام کی کمزوری تھی یا پھر کسی تکنیکی خرابی کی وجہ سے ممکن ہوئی۔
کاروان الصمود جس میں درجنوں کشتیوں نے شرکت کی، ستمبر کے آغاز میں اسپین کے شہر بارسلونا سے روانہ ہوا تھا۔ اس عالمی بیڑے میں 40 ممالک کے 500 سے زائد کارکن شامل ہیں، جو فریڈم فلوٹیلا کولیشن گلوبل غزہ موومنٹ اور الصمود جیسے اتحادوں سے وابستہ ہیں۔
گزشتہ ہفتے اس بیڑے نے انکشاف کیا تھا کہ اس کی 9 کشتیوں کو ڈرون حملوں اور دھماکوں کا نشانہ بنایا گیا جس سے کئی جہازوں کو نقصان پہنچا۔ مزید یہ کہ جمعرات کی صبح تک اسرائیلی بحریہ 13 کشتیوں کو ضبط کر چکی تھی اور ان میں موجود کارکنوں کو یورپ واپس بھیجا جا رہا ہے۔
اس سب کے باوجود میکونو-البیرہ کا غزہ میں داخل ہونا انسانی امداد پہنچانے اور کئی برسوں سے جاری محاصرے کو توڑنے کی ایک بڑی کامیابی تصور کی جا رہی ہے۔

مشہور خبریں۔

امریکی یہودیوں نے اسرائیل کے خلاف بڑا بیان جاری کردیا

?️ 16 جولائی 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکا میں موجود یہودیوں نے اسرائیل کے خلاف ایک

اربعین واک اور شیعہ نظریے کی نرم طاقت

?️ 31 اگست 2023سچ خبریں: عاشورہ اور اربعین واک کا واقعہ قوم پرست، مارکسی اور

ٹرمپ کی صدارت کے ساتھ ہی جنگ کے خاتمے کا اعلان

?️ 16 دسمبر 2024سچ خبریں: اسرائیل ہیوم اخبار نے ایک خبر میں اعلان کیا ہے

مفتاح اسمٰعیل اور شاہد خاقان عباسی کی نئی پارٹی

?️ 22 جون 2024سچ خبریں: مسلم لیگ (ن) کے سابق رہنماؤں کا نیا سیاسی سفر

قیدیوں کا تبادلہ صیہونیوں کو کتنا مہنگا پڑے گا؟صیہونی جنگی کابینہ کے رکن کی زبانی

?️ 7 فروری 2024سچ خبریں: صیہونی جنگی کابینہ کے ایک سینئر رکن نے کہا ہے

مری میں داخلے پر پابندی میں توسیع کر دی گئی ہے

?️ 11 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے بعد مری میں

کیا نااہل شخص پارٹی سربراہ رہ سکتا ہے؟ اسلام آباد ہائی کورٹ

?️ 2 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد ہائی کورٹ کے لارجر بینچ نے کاغذات

وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، دفاعی و سیکیورٹی تعاون مضبوط بنانے کا عزم

?️ 20 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہباز شریف اور سعودی عرب کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے