?️
سچ خبریں:یمنی سپریم انقلابی کمیٹی کے سربراہ نے ایک تقریر میں زور دے کر کہاکہ اگر سعودی عرب یمن پر اپنے حملے بند نہیں کرتا ہے تو اس ملک کے اندریمنیوں کے مزید شدید حملے ہوں گے۔
المسیرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق یمن کی سپریم انقلابی کمیٹی کے سربراہ محمد علی الحوثی نے کہا کہ اگر سعودی عرب یمن پر اپنے حملے بند نہیں کرتا ہے تو اس ملک کے اندر یمنیوں کے مزید شدید حملے ہوں گے، رپورٹ کے مطابق ان کا کہنا تھاکہ بلاشبہ اگر یمنیوں کے خلاف فوجی جارحیت جاری رہی اور محاصرہ جاری رہا تو یمنی فوج اور عوامی کمیٹیاں پہلے سے کہیں زیادہ سخت جارحین کا جواب دیں گی۔
الحوثی نے یاد دلایاکہ اگر ہمارے قائد عبدالمالک الحوثی نے جو کہا وہ سچ ہو گیا تو آپ دیکھیں گے کہ یمن میں جاری جنگ کے نتیجے میں سعودی عرب کو معاشی دیوالیہ پن کا سامنا کرنا پڑے گا،انھوں نے مزید کہا کہ امریکہ یمنی عوام کے خلاف سعودی جرائم میں برابر کا شریک ہے، یمنی عہدیدار نے کہا کہ ہمارے خیال میں امن کا مطلب جنگ کا خاتمہ ہے۔
الحوثی نے کہا کہ اگر یمن کے خلاف جنگ بند نہ ہوئی تو امن کے بارے میں بات کرنا بے معنی ہےکیونکہ امن کے حصول کے لیےپہلے یمن کے خلاف فوجی جارحیت کو روکنا ہوگا اور یمنیوں کا محاصرہ توڑنا ہوگا،یادرہے کہ سعودی عرب نے امریکہ کی حمایت اور دیگر عرب ریاستوں کے ساتھ مل کر پیچھے چھ سال سے یمن کا محاصرہ کر رکھا ہے جس سے اس ملک کے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ عالمی برادری خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔


مشہور خبریں۔
عوام کو کورونا کے مکمل خاتمے تک تعاون کرنا ہوگا:عثمان بزدار
?️ 6 اپریل 2021لاہور(سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے خبردار کیا ہے کہ عوام
اپریل
شمالی کوریا کے یورینیم کے بڑھتے ذخیرے پر سیول کی رپورٹ
?️ 5 اکتوبر 2025سچ خبریں: شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اون نے زور دے
اکتوبر
امریکہ بحیرہ احمر سے فرار کی فکر میں؛امریکی میگزین کی رپورٹ
?️ 9 اپریل 2025 سچ خبریں:ایک امریکی جریدے نے بحیرہ احمر میں یمنی مسلح افواج
اپریل
پنجاب میں مزید 14 دن کا لاک ڈاون لگا دیا گیا
?️ 16 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق کیبنٹ کمیٹی پنجاب برائے کورونا
مئی
ہم امریکہ کی طرح دنیا میں جنگ نہیں بھڑکاتے:چین
?️ 16 مارچ 2022سچ خبریں:چینی وزارت خارجہ کی ترجمان نے امریکہ کے ان دعوؤں کو
مارچ
مکینوں کی واپسی اسرائیل کی شکست کی سب سے بڑی علامت
?️ 28 جنوری 2025سچ خبریں: فلسطینی تحریک حماس کے سیاسی بیورو کے رکن حسام بدران نے
جنوری
سعودی ولی عہد ذہنی عارضے میں مبتلا : سعودی لیکس
?️ 21 فروری 2022سچ خبریں: سعودی لیکس کا کہنا کہ جلد کی یہ حالت پریشانی
فروری
کولمبیا کے صدر: تمام اسرائیلی سفارت کاروں کو فوری طور پر ملک چھوڑ دینا چاہیے
?️ 2 اکتوبر 2025سچ خبریں: کولمبیا کے صدر نے کابینہ کے اجلاس میں اسرائیل کے
اکتوبر