سچ خبریں:قطر کے الجزیرہ چینل میں کام کرنے والے فلسطینی اینکر جمال ریان نے ٹوئیٹ کیا کہ بعض عرب ممالک اور صیہونی حکومت کے درمیان تعلقات معمول پر آنے کے بعد صرف ایران ہی فلسطین کی حمایت کرنے والا اور اس حکومت کے وجود کے لیے خطرہ رہ گیاہے،اس سے سعودی شہزادے ناراض ہوگئے۔
ایرنا کی رپورٹ کے مطابق الجزیرہ کے فلسطینی اینکر نے عرب ممالک کے صیہونیوں کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کا ذکر کرتے ہوئے ٹوئیٹ کیا کہ موجودہ دور میں صرف ایران ہی فلسطین کی حمایت کرنے والا اور اس حکومت کے وجود کے لیے خطرہ رہ گیاہے۔
جمال ریان کے اس ٹوئیٹ کے سعودی شہزادے سطام بن خالد آل سعود نے ان کی اس بات کو برداشت نہیں کیا بلکہ ایران پر عراق، شام، یمن اور فلسطین کی حمایت کا الزام بھی لگا ڈالا،یادرہے کہ ریان نے تین دن پہلے ایرانو فوبیا کے جواب میں ٹوئیٹ کیاکہ ایران نے فلسطین پر قبضہ نہیں کیا، نہ فلسطین کا نام تبدیل کیا، فلسطینی بچوں کو قتل نہیں کیا، نہ فلسطینی عوام کو بے گھر کیا اور نہیں ہی فلسطین میں درخت اور مکانات تباہ کیے ہیں۔
انہوں نے تاکید کرتے ہوئے کہاکہ یہ صیہونی حکومت ہے جس نے ان کارروائیوں کا ارتکاب کیا ہے ، اس کے بعد ستم ظریفی یہ ہے کہ یہ غاصب حکومت ایران پر حملے کی دھمکیاں دے رہی ہے کیونکہ یہ واحد ملک ہے جو نے بعض عرب ممالک کے صیہونیوں کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے بعد بھی اس غاصب حکومت کے وجود کے لیے خطرہ ہے۔