سچ خبریں:فلسطینی ذرائع نے اعلان کیا کہ الجزائر نے فلسطینی گروپوں کو نئے قومی مذاکراتی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی۔
فلسطینی خبر رساں ایجنسی معا کی رپورٹ کے مطابق الجزائر نے 14 فلسطینی گروپوں کو گزشتہ مذاکرات مکمل کرنے کی دعوت دی ہے، ڈیموکریٹک فرنٹ آف فلسطین کے رہنماؤں میں سے ایک عصام ابودقہ نے کہا کہ اس گروپ کو بھی مذاکرات میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ابودقہ نے کہا کہ الجزائر نے فلسطینی گروپوں کو جامع مذاکراتی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ہے جو اس ماہ کی 11 اور 12 تاریخ کو منعقد ہونے والی ہے،یاد رہے کہ تمام فلسطینی گروہوں نے بھی اس ملاقات کی اہمیت پر توجہ دیتے ہوئے بالخصوص فلسطین کو درپیش موجودہ چیلنجوں اور صیہونی حکومت کے جرائم کے پیش نظر اس دعوت کو قبول کیا ہے۔
انہوں نے تمام فلسطینی گروہوں کی ذمہ داری کی ضرورت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے تاکید کی کہ قابض حکومت کے مقابلے میں فتح حاصل کرنے اور اس سے نجات کا واحد راستہ فلسطینیوں کا اتحاد اور مقابلہ کرنا ہے جس کو مدنظر رکتھے ہوئے کہا جاسکتا ہے کہ فلسطینی گروہوں کے درمیان تقسیم کے جاری رہنے سے مسئلہ فلسطین کے لیے بہت سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔