🗓️
سچ خبریں:اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے قرآن پاک کی ایک آیت کی مدد سے مذہب اسلام اور مسلمانوں کی تعریف کی جو مہاجرین کو قبول کرنے میں بہت اچھا جذبہ رکھتے ہیں۔
اسپوٹنک نیوز ایجنسی کی ویب سائٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے قرآن پاک کی ایک آیت پڑھ کر اس بات پر زور دیا کہ1400 سال پہلے آنے والے اسلام کا پیغام لوگوں کے لیے امن، محبت اور معافی پر مبنی ہے۔
انہوں نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ اسلام ان مسائل کی بنیاد پر پوری دنیا کے لوگوں کے لیے الہام کا ذریعہ بنا ہے، مزید کہا کہ جب میں اقوام متحدہ کا ہائی کمشنر برائے مہاجرین تھا تو میں نے اپنا وطن چھوڑنے پر مجبور کیے جانے والے پناہ گزینوں کے لیے مسلم ممالک کی سخاوت کو دیکھا جنہوں نے ان کے لیے اپنے ملکوں کے دروازے کھول دیے وہ بھی ایسے وقت میں جبکہ بہت سے ممالک نے مہاجرین کے لیے اپنی سرحدیں بند کر دی تھیں۔
گٹیرس نے اپنی بات کی وضاحت کے لیے، سورہ توبہ کی آیت 6 ؛ وَإِنْ أَحَدٌ مِّنَ الْمُشْرِكِينَ اسْتَجَارَكَ فَأَجِرْهُ حَتَّىٰ يَسْمَعَ كَلَامَ اللَّهِ ثُمَّ أَبْلِغْهُ مَأْمَنَهُ ۚ ذَٰلِكَ بِأَنَّهُمْ قَوْمٌ لَّا يَعْلَمُونَ(اور اگر مشرکین میں کوئی تم سے پناہ مانگے تو اسے پناہ دے دو تاکہ وہ کتاب خدا کو سن سکے، اس کے بعد اسے آزاد کرکے جہاں اس کی پناہ گاہ ہو وہاں تک پہنچا دو اور یہ مراعات اس لئے ہے کہ یہ جاہل قوم حقائق سے آشنا نہیں ہے) کا انگریزی ترجمہ پڑھا۔
مشہور خبریں۔
کشمیری عوام خانیار سرینگر قتل عام جیسے واقعات کبھی نہیں بھولیں گے
🗓️ 8 مئی 2024سرینگر: (سچ خبریں) بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی
مئی
تبلیغی مراکز پر پابندی کا معاملہ، بھارتی عدالت نے مودی حکومت کو ذلیل و رسوا کردیا
🗓️ 14 اپریل 2021نئی دہلی (سچ خبریں) بھارتی عدالت نے تبلیغی مراکز پر پباندی کے
اپریل
آنکارا اور تل ابیب کے تعلقات کا مطلب ترکی کا فلسطین کی حمایت سے گریز
🗓️ 11 اگست 2022سچ خبریں: ترکی ان اسلامی ممالک میں سے ایک ہے جو
اگست
امریکی آٹو انڈسٹری کے کارکنوں کی ہڑتال
🗓️ 28 ستمبر 2023سچ خبریں:بامریکن آٹو انڈسٹری ورکرز یونین کے نمائندوں نے بتایا کہ اگر
ستمبر
ہائی کورٹ نے رانا شمیم کو بیان حلفی جمع کرانے کا حکم دے دیا
🗓️ 15 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) توہین عدالت کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ
فروری
مری اور گلیات میں طوفانی برفباری کا 15 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
🗓️ 9 جنوری 2022مری (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل جیو نیوز
جنوری
امریکہ یوکرینی جنگ کی دستاویزات لیک ہونے سے پریشان ہے:وال اسٹریٹ جرنل
🗓️ 9 اپریل 2023سچ خبریں:امریکہ یوکرین کی جنگ سے متعلق دستاویزات کے افشا ہونے کی
اپریل
اسلامی ممالک کو آیت اللہ خامنہ ای جیسے رہنما کی ضرورت ہے:جرمنی کے عالم دین
🗓️ 9 فروری 2021سچ خبریں:جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں موجود مسجد امام مہدی کے امام
فروری