🗓️
سچ خبریں:اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی برائے یمنی امور نے اعلان کیا کہ اس تنظیم نے جنگ بندی کو ممکنہ طویل ترین مدت کے لیے بڑھانے کی تجویز دی ہے۔
یمن کے امور کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی ہانس گرنڈ برگ نے اعلان کیا کہ اس تنظیم نے یمن میں جنگ بندی میں توسیع کے لیے ایک نئی تجویز پیش کی ہے، گرنڈ نے الجزیرہ نیوز چینل کو بتایا کہ ہم نے یمن میں سرگرم مختلف فریقوں کو تجویز پیش کی کہ جنگ بندی کو ممکنہ طویل ترین مدت تک بڑھایا جائے اور ہم اپنی تجویز پر یمنی فریقوں کے جواب کا انتظار کر رہے ہیں۔
انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ تمام فریقوں کے درمیان تعمیری تشخیص ہونی چاہیے، واضح کیا کہ جنگ بندی ایک عظیم کامیابی تھی اور ہمیں امید ہے کہ یمن میں ایک حتمی حل اور ایک مستقل جنگ بندی تک پہنچا جا سکتا ہے جس کے ذریعہ اس ملک میں جاری جنگ کا خاتمہ ہوجائے۔
اقوام متحدہ کے اس عہدہ دار نے جارح سعودی اماراتی اتحاد کی طرف سے جنگ بندی کی سیکڑوں خلاف ورزیوں کا حوالہ دیئے بغیر دعویٰ کیا کہ اگر یمنی فریقین کی جانب سے سیاسی عزم نہ ہو تو ہم کسی نتیجے تک نہیں پہنچ سکتے۔
واضح رہے کہ اس سلسلے میں یمن کے امور کے لیے امریکی ایلچی نے گزشتہ ماہ ستمبر میں اعلان کیا تھا کہ سعودی اتحاد صنعا کے ساتھ جنگ بندی کے لیے ایک وسیع تر معاہدہ طے کرنے کے لیے کوشاں ہے۔
مشہور خبریں۔
ہیٹی کے صدر کے قتل پر وائٹ ہاؤس کا ردعمل
🗓️ 8 جولائی 2021سچ خبریں:وائٹ ہاؤس کی ترجمان نے ہیٹی کے صدر کے قتل کی
جولائی
بین الاقوامی برادری کو اسرائیل کے جرائم کو روکناچاہیے: بیری
🗓️ 30 ستمبر 2024سچ خبریں: لبنان کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری نے اس ملک
ستمبر
عمران خان کا جلسہ بھرپور تھا ، کوئی شک نہیں:قمر زمان کائزہ
🗓️ 28 مارچ 2022اسلام آباد ( سچ خبریں )پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان
مارچ
چینی کی بڑھتی قیمت پر وزیر اعظم کا ردعمل
🗓️ 6 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے چینی کی بڑھتی قیمت
نومبر
صیہونی پیرس اولمپکس کے بارے میں کیوں تشویش میں مبتلا ہیں؟
🗓️ 22 فروری 2024سچ خبریں: فرانسیسی پارلیمنٹ میں حکومت کی اپوزیشن جماعتوں نے بین الاقوامی
فروری
امریکہ ایران میں حکومت کی تبدیلی کا خواہاں نہیں:رابرٹ مالی
🗓️ 2 فروری 2023سچ خبریں:ایران کے لیے امریکہ کے خصوصی نمائندے نے بی بی سی
فروری
ٹرمپ نے اسرائیل کی صورتحال کو پیچیدہ بنایا
🗓️ 9 نومبر 2024سچ خبریں: اسرائیل کی صورت حال پر امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ
نومبر
فرانس کا حیران کن انتخابات
🗓️ 10 جولائی 2024سچ خبریں: اس ملک کے لبریشن اخبار نے اپنے ایک مضمون میں سوال
جولائی