?️
سچ خبریں:اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر) نے دنیا میں افغان مہاجرین کی صورتحال سے متعلق ایک رپورٹ میں اسلامی جمہوریہ کی جانب سے تقریبا 3. 66 لاکھ افغان مہاجرین کی میزبانی کے لئے کی جانے والی کوششوں کی تعریف کی ہے اور ایران کو مہاجرین کی میزبانی کے لئے ایک آئیڈل ملک قرار دیا ہے۔
اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر) کی ویب سائٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر) نے دنیا میں افغان مہاجرین کی صورتحال سے متعلق ایک رپورٹ میں ایران کی جانب سے تقریبا 3. 66 لاکھ افغان مہاجرین کی میزبانی کے لئے ایران کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے اس ملک کو سیاسی پناہ کے متلاشی افراد کی میزبانی کے لئے ایک آئیڈیل ملک متعارف کرایا،رپورٹ میں ایرانی اسکولوں میں افغان بچوں کی موجودگی کی تصویر یں شائع کی گئیں اور کہا گیاکہ دنیا کو ان کوششوں ، کردار اور شراکت کو فراموش نہیں کرنا چاہئے جو ایران نے 40 سے زائد برسوں سے لاکھوں افغان مہاجرین کے لئےانجام دیں ہیں۔
اس رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ ایران تقریبا ایک ملین افغان مہاجرین کی میزبانی کرتا ہے اس کے علاوہ تقریبا اس ملک میں مقیم2. 2.6 ملین افغان شہریوں کے پاس کوئی بھی کاغذات یا پاسپورٹ نہیں ہے، رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کی مہاجر ایجنسی نے لاکھوں افغان شہریوں کے ساتھ ساتھ افغان شہریوں کے میزبان ممالک کی مدد کے لئے عالمی برادری کی طرف سے ایک نئے عزم کا مطالبہ کیا ہے۔
اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر) کے ایشیاء پیسیفک ڈویژن کی ڈائریکٹر ، انڈریکا رتاتویل نے کہا کہ تنازعہ برسوں کے بعد پہلے سے کہیں زیادہ افغان مہاجرین کی مدد کرنے کی ضرورت ہے، انھوں نے مزید کہا کہ ایران میں موجود ان سیاسی پناہ کے متلاشیوں کو یہ یقین دہانی کرانے کی ضرورت ہے کہ انہیں فراموش نہیں کیا گیا ہےجبکہ تمام بین الاقوامی براداری کی ذمہ داری ہے کہ وہ افغانستان میں مستقل امن کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ افغان مہاجرین کے میزبان ممالک کی مدد کے لئے بھی کام جاری رکھیں۔


مشہور خبریں۔
مفتی اعظم عمان کی فلسطینی مزاحمت کی عسکری صلاحیت میں اضافے پر مبارکباد
?️ 6 مئی 2023سچ خبریں:صہیونی فوج کی جانب سے غزہ کی پٹی سے فائر کیے
مئی
فلسطینی جدوجہد نئے دور میں داخل ہو رہی ہے:ترک ماہر
?️ 2 مئی 2022سچ خبریں:ترکی کے سیاسی تحفظ کے ماہر نے لکھا کہ موجودہ حالات
مئی
مقبوضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی فورسزنے 5اگست 2019کے بعد 859کشمیری شہیدکردیے
?️ 1 اپریل 2024سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں
اپریل
حماس کے سیاسی بیورو کے رکن: قابضین کے خلاف مزاحمت ہمارا جائز حق ہے
?️ 30 ستمبر 2025سچ خبریں: حماس کے سیاسی بیورو کے رکن نے صیہونی غاصبوں کے
ستمبر
محمد الضیف کے دست راست اور فلسطینی مزاحمتی تحریک کے معمار مروان عیسی کون تھے؟
?️ 6 فروری 2025سچ خبریں:مروان عیسی، جو فلسطینی مزاحمتی تحریک کے معمار اور سائے میں
فروری
حکومت نے کورونا ویکسینیشن کے لئے عمر کی حد میں مزید کمی کر دی
?️ 11 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) حکومتِ پاکستان نے کورونا ویکسین کے لئے عمر
ستمبر
ہماری حکومت کےاگلے3ماہ انتہائی اہم ہیں: وزیر اعظم
?️ 6 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے حکومت کیلئے اگلے 3ماہ
جنوری
صیہونی فوج کے خلاف حزب اللہ کا حالیہ ڈرون حملہ کیسا تھا؟صیہونی اخبار کا اعتراف
?️ 15 اکتوبر 2024سچ خبریں: صہیونی اخبار نے حزب اللہ کے ڈرون حملے کے بعد
اکتوبر