سچ خبریں:افغانستان کےصوبے پروان کی سکیورٹی فورسز کے کوآرڈینیٹر نے آج اعلان کیا ہے کہ افغان فوج نے طالبان کے ٹھکانوں پر فضائی حملہ کیا جس میں اس گروپ کے 21 ارکان ہلاک ہوگئے ۔
آوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صوبے پروان کی سکیورٹی فورسز کے کوآرڈینیٹر محمد حمید نیازی نے اتوار کے روز میڈیا کو بتایا کہ اس صوبے کے شینواری و سیاهگرد اضلاع میں ہوائی حملوں کے دوران اس گروپ کے متعدد کمانڈروں سمیت 21 طالبان ارکان ہلاک ہوگئے۔۔
نیوز ذرائع کے مطابق افغانستان کے صوبے پروان کی سکیورٹی فورسز کے کوآرڈینیٹر نے مزید کہاکہ صوبہ پروان کے شینواری ضلع میں 14 طالبان ارکان اور سیاهگرد میں 7 دیگر افراد ہلاک ہوئے نیز اس گروہ سے تعلق رکھنے والا بڑی مقدار میں گولہ بارود اور اسلحہ تباہ کردیا گیا۔
قابل ذکر ہے کہ صوبہ پروان کے شینواری و سیاهگرد اضلاع دو دن قبل طالبان کے حملوں کے بعد اس گروپ کے قبضے میں آئے تھے،واضح رہے کہ ایک طرف دوحہ میں بین الافغان مذاکرات چل رہے ہیں اور دوسری طرف طالبان اور افغان فوج کے درمیان آئے دن جھڑپیں ہو رہی ہیں کہیں طالبان مارے جارہے ہیں تو کہیں وہ متعدد شہروں کو اپنے قبضے میں لے رہے ہیں ،یادرہے کہ یہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب امریکہ اس ملک کے انخلا کر رہا ہے جبکہ بعد مبصرین کا کہنا ہے کہ یہ بھی امریکہ ہی کوئی چال ہوسکتی ہے تاکہ وہ یہ ثابت کر سکے ہیں اس کے بغیر میں افغانستان میں امن کا قیام نہیں ہو سکتا اور یہاں خانہ جنگی ہوسکتی ہے۔