افغان دارالحکومت میں دھماکہ اور فائرنگ

افغان

🗓️

سچ خبریں:افغان خبر رساں ذرائع نے بتایا ہے کہ کابل میں علمائے کرام کے اجلاس کے آغاز میں جلسہ گاہ کے قریب دھماکے اور فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں۔
طلوع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے دار الحکومت کابل میں اسلامی علماء کے اجتماع کے جگہ کے قریب فائرنگ کی آواز سنی گئی، دریں اثنا، طالبان کی عبوری حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ٹویٹ کیا کہ اجتماع میں کوئی مسئلہ نہیں ہوا،سکیورٹی فورسز نے ایک مشکوک مقام پر کئی گولیاں چلائیں۔

تاہم عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ طالبان کی جانب سے منعقدہ مذہبی اسکالرز (لوی جرگہ) کے اجلاس کی جگہ کے قریب مسلسل فائرنگ کی آوازیں سنی گئی ہیں جبکہ خبری ذرائع نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ نیشنل فرنٹ فار فریڈم ان افغانستان نے جھڑپ کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ اس کا مقصد طالبان قوتوں کو ختم کرنا ہے۔

یاد رہے کہ قبل ازیں افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت کے دوسرے نائب وزیر اعظم عبدالسلام حنفی نے صحافیوں کو بتایا تھا کہ جمعرات کو کابل میں علمائے کرام اور قبائلی عمائدین کا اجلاس منعقد ہوگا،افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت کے نائب وزیر اعظم نے کہا کہ اجلاس کے شرکاء بدھ کو کابل پہنچیں گے۔

 

مشہور خبریں۔

حکومت نے مری کا راستہ بند کر دیا

🗓️ 8 جنوری 2022مری (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا

شمالی کوریا اور ملائیشیا کے مابین شدید تناؤ، ایک دوسرے سے سفارتی تعلقات منقطع کرلیئے

🗓️ 20 مارچ 2021شمالی کوریا (سچ خبریں) شمالی کوریا اور ملائیشیا کے مابین شدید تناؤ

طالبان کی ترکی کو شدید دھمکی، افغانستان میں فوجی مداخلت بند کی جائے

🗓️ 14 جولائی 2021کابل (سچ خبریں)  ترکی کی جانب سے کابل ایئرپورٹ کو تحفظ فراہم

کہیں ہم خانہ جنگی کی طرف تو نہیں بڑھ رہے؟اسد قیصر کی زبانی

🗓️ 23 جولائی 2024سچ خبریں: پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی

نزار بنات کے قتل کے خلاف احتجاج کرنے والوں کو آزاد کیا جائے؛فلسطینی قومی اقدام تحریک کا مطالبہ

🗓️ 6 جولائی 2021سچ خبریں:فلسطینی قومی اقدام تحریک نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے فلسطینی

فلسطینیوں کے قتل عام میں امریکہ اور مغربی ممالک کا رول

🗓️ 2 فروری 2024سچ خبریں: عبدالملک بدر الدین الحوثی نے کہا کہ غزہ کی پٹی

روس کے ڈون باس کو آزاد تسلیم کرنے پر عالمی ردعمل

🗓️ 23 فروری 2022سچ خبریں:ڈونیٹسک اور لوہانسک ریپبلکوں کی آزادی کو تسلیم کرنے کے روسی

عراق کے صوبہ صلاح الدین میں داعشیوں کا پانی کے ذخائر پرحملہ

🗓️ 26 جنوری 2021سچ خبریں:داعشی عناصر نے اپنی تازہ کارروائی میں عراق کے صوبہ صلاح

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے