🗓️
سچ خبریں: افغانستان میں حالیہ زلزلے کے متاثرین کی تعداد میں اضافے کا اعلان کرتے ہوئے طالبان حکومت کے عہدیداروں نے خوراک اور ادویات کے شعبے میں فوری بین الاقوامی امداد کا مطالبہ کیا ہے۔
اسپوٹنک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق طالبان حکام نے اعلان کیا کہ اس ملک کے شمال مغربی علاقوں میں حالیہ زلزلے کے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 2445 ہو گئی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: مغربی افغانستان میں سیلاب سے بھاری جانی و مالی نقصان
انہوں نے زلزلہ زدگان کی مدد کے لیے خوراک اور ادویات کے شعبے میں بین الاقوامی امداد کا مطالبہ کیا۔
کل بروز اتوار افغان ہلال احمر کے نمائندے عرفان اللہ شرف روزی نے اعلان کیا کہ اس ملک میں زلزلے سے مرنے والوں کی تعداد دو ہزار ہو گئی ہے۔
یاد رہے کہ اس سے چند گھنٹے قبل نیویارک ٹائمز نے افغانستان کے صوبہ ہرات کے ہسپتال کے سربراہ کا حوالہ دیتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ ہفتے کے روز آنے والے دو طاقتور زلزلوں میں کم از کم 180 افراد ہلاک اور تقریباً 600 زخمی ہوئے۔
اس افغان اہلکار کے مطابق ملبے تلے دبے لوگوں کی تلاش کے لیے امدادی کاروائیاں جاری ہیں جبکہ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ بھی زیادہ ہے۔
افغانستان کے صوبہ ہرات کے قدرتی آفات سے نمٹنے کے سربراہ موسیٰ اشعری نے اعلان کیا ہے کہ اس زلزلے میں 120 افراد ہلاک اور خواتین، بچوں اور بزرگوں سمیت 1000 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔
مزیڈ پڑھیں: دنیا افغانستان کو نہ بھولے:عالمی ادارہ صحت
انہوں نے یہ بھی کہا کہ طالبان انتظامیہ نے مزید آفٹر شاکس کے امکان کے پیش نظر ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا ہے اور ژنڈے جان ضلع (شہر) کے درجنوں دیہات مکمل طور پر تباہ ہو گئے ہیں اور 600 زخمی افراد کو ملبے تلے سے نکال لیا گیا ہے۔
مشہور خبریں۔
لبنانی سرزمین پر اسرائیلی ڈرون گر کر تباہ ہوگیا
🗓️ 17 جولائی 2021تل ابیب (سچ خبریں) لبنانی سرزمین پر اسرائیلی ڈرن گر کر تباہ
جولائی
انتخابات میں تاخیر سے نگران حکومت کی مدت پر بحث چھڑ گئی
🗓️ 27 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے پنجاب
مارچ
افغان حکومت اپنی سرزمین دہشت گردوں کے ہاتھوں استعمال ہونے سے روکے، وزیراعظم
🗓️ 2 اگست 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے افغان عبوری حکومت پر زور
اگست
امریکہ اپنے اتحادیوں کو تنہا چھوڑ دیتا ہے: یروشلم پوسٹ
🗓️ 27 فروری 2022سچ خبریں:یروشلم پوسٹ نے یہ نوٹ کرتے ہوئے کہ امریکہ نازک دنوں
فروری
لبنانی پارلیمنٹ ممبر کا اس ملک کی کابینہ تشکیل نہ پانے پر انتباہ
🗓️ 6 جون 2021سچ خبریں:لبنان کے ایک پارلیمنٹ ممبر نےاس ملک میں نئی حکومت کی
جون
کیا امریکی دوسرے ممالک کو امداد بھیجنے پر راضی ہیں؟
🗓️ 22 اپریل 2024سچ خبریں: امریکی سنیٹر رون جانسن نے کانگریس کو غیر ملکی امداد
اپریل
امریکہ کثیر الجہتی تجارتی نظام کا سب سے بڑا تباہ کن
🗓️ 12 اپریل 2025سچ خبریں: چین اور امریکہ کے درمیان باہمی محصولات پر حالیہ بڑھتی
اپریل
سائنسدانوں کا ماں کے دودھ کا متبادل تیار کرنے کا دعویٰ
🗓️ 5 جون 2021لندن (سچ خبریں )بایو لاجسٹ ڈاکٹر اسٹرک لینڈ (Dr Leila Strickland) کی
جون