اشتعال انگیز دن آنے والے ہیں:حماس

حماس

?️

سچ خبریں:اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے بیرون ملک سیاسی دفتر کے سربراہ نے اس بات پر زور دیا کہ اسلامی اور عرب ممالک کو اپنے اندرونی اختلافات کو بات چیت اور بھائی چارے کے ذریعے حل کرنا چاہیے۔

فلسطینی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے بیرون ملک سیاسی دفتر کے سربراہ خالد مشعل نے تاکید کی کہ مقبوضہ علاقوں کی صورتحال بالخصوص رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے موقع پر مزید اشتعال انگیزی کی طرف بڑھ رہی ہے۔

مشعل نے صہیونی دشمن کے خلاف میدان جنگ میں فلسطینیوں کے اتحاد اور یکجہتی کی ضرورت پر تاکید کی اور کہا کہ ہمیں ایک بنیاد پرست اور مجرمانہ کابینہ کا سامنا ہے لہذا ہمیں اسی طرح اتحاد سے کام لینا چاہیے جس طرح مزاحمتی تحریک نے نابلس، جنین، غزہ اور دیگر علاقوں میں اتحاد کا اور یکجہتی کا مظاہرہ کیا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ تحریک حماس کا واضح موقف ہے  کہ صیہونیوں کا مقابلہ ہی فلسطین کو قابض دشمنوں کے چنگل سے نکانے کا واحد راستہ ہے، حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ نے بیرون ملک عرب اور اسلامی امت کو فلسطین کی آزادی میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے تاکید کی کہ ہماری اصل جنگ صیہونی دشمن اور استعمار کے خلاف ہونی چاہیے جس کے لیے اسلامی اور عرب اقوام کو اپنا اتحاد دوبارہ حاصل کرنا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ تحریک حماس نے کبھی بھی اسلامی اور عرب ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کی ہے اور اس بات پر یقین رکھتی ہے کہ ہر طرح کا تنازعہ صرف امت کو کمزور کرے گا، مشعل نے صہیونی دشمن کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے معاملے کے بارے میں بھی کہا کہ یہ منصوبہ اسلامی امت کے لیے مصائب کے سوا کچھ نہیں لائے گا اور امن جنگ کے سوا حاصل نہیں ہو سکتا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ صیہونی دشمن کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانا فلسطینی قوم کی پیٹھ میں چھرا گھونپنے کے مترادف ہے اور اس سے فلسطینی قوم اور خطے کے ممالک کی حیثیت اور تاریخ اور قومی سلامتی کو نقصان پہنچے گا۔

مشہور خبریں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ عافیہ صدیقی کیس میں سستی برتنے پر حکومت پر برہم، فوزیہ صدیقی کو ویزا جاری کرنے کا حکم

?️ 13 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی

امریکی صدارتی انتخابات؛ بالواسطہ انتخاب کا کیا مطلب ہے؟

?️ 31 اکتوبر 2024سچ خبریں: امریکی صدارتی انتخابات 5 نومبر کو ہونے والے ہیں اور

شمالی محاذ پر حزب اللہ کا طوفانی آپریشن ؛ اسرائیلی فوج پر 22 حملے

?️ 30 مئی 2026 سچ خبریں:لبنان کی اسلامی مزاحمت کے جنگجوؤں نے وسیع آپریشنز کے

الیکشن کمیشن بتائے صوبے میں سینیٹ انتخابات کب کرائے جارہے ہیں، پشاور ہائیکورٹ

?️ 30 مئی 2024پشاور: (سچ خبریں) پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے وکیل

بنی گالا کو سب جیل قرار دینے کیخلاف درخواست، انتظامیہ کے افسر کو خان ہاؤس کے دورے کا حکم

?️ 7 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی

اردن میں اخوان المسلمین پر پابندی کے اسباب

?️ 25 اپریل 2025سچ خبریں: اردن کی وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ اخوان

پیوٹن اور ٹرمپ کا یوکرین کی سفارت کاری پر تبادلہ خیال 

?️ 5 جولائی 2026سچ خبریں: روس کے صدر کے معاون یوری اوشاکوف نے اعلان کیا کہ

اقوام متحدہ کی ماہر کا کینیا، پاکستان سے ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات تیز کرنے کا مطالبہ

?️ 27 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اقوام متحدہ کی نمائندہ خصوصی نے پاکستانی اور

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے