?️
اسرائیل کی 5 بڑی یونیورسٹیوں کے صدور کا نیتن یاہو کو خط لکھا،غزہ کا محاصرہ ختم کرو
اسرائیل کی پانچ اہم ترین جامعات کے سربراہان نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نتنیاہو کو ایک سخت اور تنقیدی خط ارسال کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ غزہ میں جاری قحط، بھوک اور انسانی بحران کا فوری خاتمہ کیا جائے۔
یہ خط سیکیورٹی نیوز ویب سائٹ والا نیوز کے مطابق یہ مراسلہ پیر کی صبح بھیجا گیا۔ خط میں غزہ کی صورتحال کو "خوفناک اور ناقابلِ برداشت” قرار دیا گیا ہے، خاص طور پر بچوں اور نوزائیدہ افراد پر اس کے مہلک اثرات پر گہری تشویش ظاہر کی گئی ہے۔
انسانی بحران اور علمی برادری کا مؤقف
خط پر دستخط کرنے والوں میں تل ابیب یونیورسٹی، عبری یونیورسٹی، اوپن یونیورسٹی، وائز مین انسٹی ٹیوٹ اور ٹخنیون یونیورسٹی کے صدور شامل ہیں۔ ان تعلیمی رہنماؤں نے نتنیاہو سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیلی فوج اور دیگر سیکیورٹی اداروں کو فوری اقدامات کی ہدایت دیں تاکہ معصوم شہریوں کی جانیں بچائی جا سکیں۔
خط میں کہا گیا ہے کہ ہمارا بھی فرض ہے کہ ہم تمام ممکنہ ذرائع استعمال کریں تاکہ بے گناہ مرد، خواتین اور بچوں کو غیر منصفانہ اور بے رحم نقصان سے بچایا جا سکے۔
انسانیت کی پامالی پر کڑی تنقید
جامعات کے سربراہان نے خط میں غزہ کی بنیادی تنصیبات کی منظم تباہی اور "انسانی شہر” بنانے جیسے منصوبوں کو غیر انسانی قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ اقدامات اسرائیل کے لیے طویل المدتی نقصان کا باعث بنیں گے۔
خط کے آخر میں انہوں نے نتنیاہو کی کابینہ کے بعض انتہاپسند وزراء کی ان بیانات پر بھی شدید تنقید کی جن میں غزہ کی آبادی کے خاتمے کی حمایت کی گئی تھی۔ خط میں واضح طور پر لکھا گیا:
ہم حکومت اور آپ سے ان بیانات کی غیر مشروط اور دو ٹوک مذمت کا مطالبہ کرتے ہیں کیونکہ یہ انسانیت سوز جرائم اور جنگی جرائم کے زمرے میں آتے ہیں۔”
اس خط پر دستخط کرنے والوں میں شامل ہیں آلون خن صدر، وائز مین انسٹی ٹیوٹ،آشر کوہن صدر، عبری یونیورسٹی،اوری سیوان صدر، ٹخنیون یونیورسٹی،پروفیسر آریئل پورات صدر، تل ابیب یونیورسٹی،لیو کوری صدر، اوپن یونیورسٹی
عالمی اداروں کی تشویش
ادھر عالمی ادارہ صحت (WHO) نے بھی غزہ میں غذائی قلت اور طبی سہولیات کی عدم دستیابی پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ صرف جولائی 2025 میں غذائی قلت سے 74 افراد جاں بحق ہوئے، جن میں 24 بچے بھی شامل ہیں۔
عالمی ادارے نے واضح کیا کہ امدادی سامان کی دانستہ تاخیر اور رکاوٹیں ہزاروں جانوں کے ضیاع کا باعث بن رہی ہیں، جبکہ اس بحران کو اب بھی روکا جا سکتا ہے۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
حسن نصراللہ کی مساوات کا قابضین پر اثر
?️ 11 اگست 2022سچ خبریں:سید حسن نصر اللہ نے صیہونیوں کے خلاف اپنی دھمکیوں میں
اگست
فواد چوہدری نے فلم، ڈراما اور موسیقی کے نیشنل ایوارڈ بحال کرنے کا اعلان کیا
?️ 22 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے فلم،
دسمبر
کابینہ کی وزارت خوراک کو نگران دورحکومت میں درآمد گندم کا معاملہ دیکھنے کی ہدایت
?️ 6 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی کابینہ نے نگران حکومت کے دور میں
مئی
حلب پر حملہ کرنے والے ترکوں اور دہشت گردوں کے بارے میں 8 نکات
?️ 1 دسمبر 2024سچ خبریں: حلب میں گزشتہ چند دنوں کی پیش رفت اتنی تیز
دسمبر
پاکستان رہن سہن کے اعتبار سے دنیا کا سستا ترین ملک
?️ 1 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) تحقیقی و تجزیاتی ادارے ’گو بینکنگ ریٹس‘ کی رپورٹ
اگست
وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری
?️ 8 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) ملکی سیاسی ، معاشی اور اقتصادی صورتحال کا
جون
ایران سے ڈیزل کی درآمد نے امریکہ کو پریشان کر دیا ہے: حزب اللہ
?️ 25 ستمبر 2021سچ خبریں:حزب اللہ کے ڈپٹی سکریٹری جنرل نے ایک انٹرویو میں کہا
ستمبر
نواف سلام کی لبنان کے خلاف صیہونی حکومت کی جارحیت کو روکنے پر تاکید
?️ 31 اکتوبر 2025سچ خبریں: لبنان کے وزیراعظم نواف سلام نے ملک کے حالیہ واقعات کے
اکتوبر