?️
اسرائیل کی پالیسیاں واضح ہیں،فلسطینی ملک نہیں بننے دیں گے :صہیونی وزیر
صہیونی کے وزیر جنگ یوآف گالانت نے امریکہ کی جانب سے اقوام متحدہ میں پیش کیے گئے اس منصوبے پر سخت ردّعمل دیا ہے، جس میں فلسطینی ریاست کے قیام کی طرف اقدامات شامل کیے گئے ہیں۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق گالانت نے واضح اعلان کیا کہ اسرائیل کسی بھی صورت میں فلسطینی ریاست کے قیام کی اجازت نہیں دے گا۔
اسرائیلی چینل 14 کی رپورٹ کے مطابق یہ ردعمل اس وقت سامنے آیا جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے امن منصوبے کا مسودہ اقوام متحدہ میں پیش کیا گیا، جسے امریکی نمائندے نے فلسطینی خودمختاری اور ریاست کی جانب مثبت پیش رفت قرار دیا تھا۔ تاہم گالانت نے اس منصوبے کی سخت مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی پالیسی بالکل واضح ہے فلسطینی ریاست کبھی قائم نہیں ہوگی۔
گالانت نے مزید کہا کہ اسرائیلی فوج جبلِ حرمون اور شام کی سرحدی سکیورٹی زون میں موجود رہے گی۔ ان کے مطابق غزہ کو ’’آخری سرنگ تک‘‘ صاف کیا جائے گا اور حماس کو مکمل طور پر غیر مسلح کیا جائے گا، چاہے یہ کام اسرائیلی فوج کرے یا کوئی بین الاقوامی فورس۔
امریکی بیان سامنے آنے کے بعد اسرائیلی حکومت کی دائیں بازو کی جماعتوں نے بھی سخت ردّعمل دیا۔ وزیر خزانہ بَیتسالئیل سموٹریچ نے وزیراعظم بنیامین نتنیاہو پر تنقید کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ وہ صاف اعلان کریں کہ اسرائیل کسی فلسطینی ریاست کو قبول نہیں کرے گا۔ وزیر قومی سلامتی ایتامار بن گویر نے بھی امریکہ پر تنقید کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ’’ایسی کوئی قوم نہیں جسے فلسطینی کہا جائے اور اس طرح کی سیاسی کوششوں کو ’’دہشت گردی کا انعام قرار دیا۔
اسی دوران اسرائیلی میڈیا نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ نتنیاہو نے ممکنہ طور پر سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کی بحالی کے معاہدے کے حصے کے طور پر فلسطینی ریاست کے قیام پر آمادگی ظاہر کی ہے، جس سے ان کی اتحادی جماعتوں میں شدید غصہ پایا جاتا ہے۔ رپورٹس کے مطابق سعودی عرب کے ابراہیمی معاہدوں میں شامل ہونے کی شرط فلسطینی ریاست کا قیام ہے، اور اتحادی جماعتیں نتن یاہو سے مطالبہ کر رہی ہیں کہ وہ واضح کریں کہ اسرائیل اس شرط کو قبول نہیں کرے گا۔


مشہور خبریں۔
سیورسک شہر پر قبضہ؛ کیا یوکرین جنگ میں نیا موڑ آیا ہے؟
?️ 31 دسمبر 2025سچ خبریں:سیورسک شہر پر قبضہ اور زلنسکی کی مشروط عقب نشینی کا
دسمبر
عالمی بینک سے پاکستان کو کتنی رقم ملنے والی ہے؟
?️ 22 جون 2024سچ خبریں: عالمی بینک کی پاکستان کے لیے 53 کروڑ 50 لاکھ
جون
گلگت بلتستان پولیس کے وزیراعلیٰ کے ساتھ خطے سے باہر جانے پر ’پابندی‘
?️ 26 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزارت داخلہ نے گلگت بلتستان (جی بی) کے
مارچ
پہلا امریکی پوپ کون ہے؟
?️ 9 مئی 2025سچ خبریں: بالآخر، ویٹیکن میں کارڈینلز کے دو دن کے غور و
مئی
سعودی عرب اور امریکہ کے درمیان فوجی شراکت داری کے معاہدے پر دستخط
?️ 24 اگست 2025سچ خبریں: سعودی عرب کی وزارت دفاع نے امریکہ کی نیشنل گارڈ
اگست
سعودی جرائم کے ریکارڈ پر ایک نظر
?️ 19 دسمبر 2022سچ خبریں:گزشتہ دو برسوں کے دوران آل سعود حکومت نے عالمی برادری
دسمبر
میڈلین البرائٹ امریکی ویمپائر کا اصل چہرہ تھیں:عطوان
?️ 24 مارچ 2022سچ خبریں: فلسطینی نژاد صحافی اور عرب دنیا کے تجزیہ کار عبدالباری
مارچ
آل سعود حکومت کے ہولناک قتل عام پر سعودی صارفین اور شیعوں کا رد عمل
?️ 15 مارچ 2022سچ خبریں: سوشل میڈیا صارفین نے آل سعود کے ہولناک قتل عام کی
مارچ