🗓️
سچ خبریںاقوام متحدہ میں ایران کی نائب مندوب نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل کو بھیNPT میں شامل کرے۔
اقوام متحدہ میں ایران کی نائب مندوب نے بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ صیہونی حکومت پرجوہری اسلحوں کے فروغ پر روک لگانے والے معاہدے ان پی ٹی میں شامل ہونے کے لئے دباو ڈالے، انہوں نے کہا کہ موثق رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے پاس تقریباً 300 ایٹمی بم ہیں جو دنیا کے لئے بڑا سنگین خطرہ شمار ہوتے ہیں، تاہم یہ خودساختہ حکومت ان پی ٹی پر دستخط کرنے کے لئے تیار نہیں ہے جس کی وجہ امریکہ کی طرف سے اسے حاصل ہونے والی حمایت ہے۔
اقوام متحدہ میں ایران کی نائب مندوب زہرا ارشادی نے اس ادارے کے اسلحوں کے فروغ پر روک لگانے والے کمیشن کے سالانہ اجلاس میں صیہونی حکومت کے ایٹمی پروگرام کے تعلق سے بین الاقوامی برادری کی خاموشی پر تنقید کی،انہوں نے بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ صیہونی حکومت پر ان پی ٹی میں شامل ہونے اور بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کو اپنی تنصیبات کا معائنہ کرنے کی اجازت دینے کے لئے دباو ڈالے۔
انہوں نے اس اجلاس میں دنیا میں جئوپولیٹکل بحران اور ایٹمی اسلحوں کے استعمال کے حظرے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ایٹمی طاقتیں ایک طے شدہ ٹائم فریم میں اپنے ایٹمی اسلحوں کو منہدم کرنے کے لئے اپنے سیاسی ارادے کا مظاہرہ کریں۔
مشہور خبریں۔
یمن پر امریکی حملوں کا کیا نتیجہ ہوگا؟ امریکی تھنک ٹینک کی زبانی
🗓️ 16 جنوری 2024سچ خبریں: ایک امریکی تھنک ٹینک نے نشاندہی کی کہ جب تک
جنوری
بائیڈن نے اپنی سالانہ تقریر میں اسرائیل کے بارے میں کیا کہا؟
🗓️ 9 مارچ 2024سچ خبریں: اپنی سالانہ اسٹیٹ آف دی نیشن تقریر میں امریکی صدر
مارچ
صیہونیوں کا دمشق پر فضائی اور میزائل حملہ
🗓️ 11 فروری 2022سچ خبریں:اسرائیلی فوج نے دمشق کو راکٹوں سے نشانہ بنایا جس کا
فروری
پیپسی کمپنی کو صیہونی حکومت کی حمایت مہنگی پڑ گئی
🗓️ 17 اپریل 2024سچ خبریں: عمان میں Pepsi-Cola کمپنی کے نمائندے Oman Rifco نے اعلان
اپریل
2024 میں وائٹ ہاؤس واپس لے لیں گے: ڈونلڈ ٹرمپ
🗓️ 16 جنوری 2022سچ خبریں:سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بائیڈن کو امریکا کے مستقبل
جنوری
دوسرے ممالک میں امریکی جوہری ہتھیاروں کی تعیناتی پر روس کی سخت تنقید
🗓️ 28 مارچ 2023سچ خبریں:روس نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ دوسرے ممالک سے جوہری
مارچ
نئےقرض پروگرام پر مذاکرات کیلئے آئی ایم ایف کی تکینکی ٹیم پاکستان پہنچ گئی
🗓️ 10 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کے ساتھ نئےقرض پروگرام پر مذاکرات کے
مئی
ویانا مذاکرات میں ایران کے برتر موقف پر امریکی ردعمل
🗓️ 12 فروری 2022سچ خبریں:امریکی نائب وزیر خارجہ نے جوہری مذاکرات میں ایران کی برتری
فروری