سچ خبریں: مسجد اقصیٰ میں جمعہ کے روز جارح صہیونی اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپیں ہوئی جو ان کے غیر قانونی داخلے کو روکنے کی کوشش کر رہی تھیں اس پر روس نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ۔
بعض امریکی ذرائع ابلاغ نے رپورٹ دی ہے کہ روسی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت کی طرف سے فلسطینی علاقوں پر ناجائز قبضہ جاری ہے۔
وزارت نے ایک بیان میں کہا اسرائیل سلامتی کونسل اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی متعدد قراردادوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فلسطینی علاقوں پر غیر قانونی قبضہ اور مسلسل الحاق کر رہا ہے۔
قبل ازیں امریکی محکمہ خارجہ نے جمعہ کو مسجد اقصیٰ میں ہونے والی جھڑپوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تاریخی مقام کے تحفظ پر زور دیا تھا۔
صہیونی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ نے مسجد الاقصی میں فلسطینی مظاہرین کو دبانے پر زور دیتے ہوئے جھڑپوں پر تبادلہ خیال کے لیے سیکورٹی حکام کے ساتھ ایک میٹنگ کی۔
فلسطینی ہلال احمر نے اعلان کیا ہے کہ فلسطینی نوجوانوں کے مسجد الاقصی پر صہیونی فوج کے حملے کے نتیجے میں کم از کم 150 فلسطینی زخمی ہوئے۔