اسرائیل کا غزہ میں فلسطینیوں کو اجتماعی سزا دینے کا کوئی جواز نہیں:اقوام متحدہ

سزا

?️

سچ خبریں: اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے اپنے خطاب میں صیہونی حکومت کی طرف سے غزہ کے باشندوں کو اجتماعی سزا دینے کو بلاجواز قرار دیا۔

الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت کی طرف سے غزہ میں مقیم فلسطینیوں کو اجتماعی سزا دینے کا کوئی جواز نہیں بنتا۔

یہ بھی پڑھیں: غزہ کی عوام کو اجتماعی سزا دی جاری ہے؛انسانی حقوق کی ایک تنظیم کا انتباہ

گوٹیرس نے مزید کہا کہ ہمیں غزہ میں قتل عام کو روکنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے اور اسیروں کی غیر مشروط رہائی کی ضمانت دینی چاہیے، غزہ میں جنگ کے جاری رہنے سے ہم ایک تاریک دور سے گزر رہے ہیں۔

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے مزید کہا کہ قحط اور بھوک سے غزہ کی پٹی کے باشندوں کو خطرہ لاحق ہے اور ان کو بچانے کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے۔

مزید پڑھیں: غزہ کے لوگوں کا قتل عام جاری رکھنے کے لیے اسرائیل کو امریکہ کی گرین لائٹ

انہوں نے کہا کہ غزہ میں 10 لاکھ سے زائد افراد غذائی قلت کے خطرے سے دوچار ہیں اور صورتحال مزید خراب ہونے سے پہلے فوری کاروائی کی جانی چاہیے۔

مشہور خبریں۔

عمران خان کی حکومت نے عہدے سے ہٹانے کا ریکارڈ توڑ دیا

?️ 25 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) اطلاعات کے مطابق عمران خان حکومت میں ریکارڈ کابینہ

بریکس ایک عالمی کھلاڑی اور مغرب کا متبادل 

?️ 23 اگست 2023سچ خبریں:روس کے ساتھ اچھے تعلقات رکھنے والے صربیا کے صدر نے

شام پر قابض دہشتگردوں کے امریکہ کے ساتھ تعلقات؛امریکی اخبار کی رپورٹ

?️ 21 دسمبر 2024سچ خبریں:امریکی حکومت کے ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ اس ملک

غزہ میں بھاری جانی نقصان کے بعد نیتن یاہو پر تنقید میں شدت

?️ 11 جولائی 2025سچ خبریں: اسرائیلی فوج کے غزہ میں بڑے پیمانے پر جانی نقصان

یمن میں ایرانی سفیر کورنا کے باعث جاں بحق

?️ 21 دسمبر 2021سچ خبریں:ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے یمنی نیشنل سالویشن گورنمنٹ میں

العربیہ نیٹ ورک کے بائیکاٹ اور لائسنس کی منسوخی کی وجہ کیا ہے؟

?️ 5 ستمبر 2024سچ خبریں: فلسطینی قومی اور اسلامی دھارے نے ایک بیان میں العربیہ اور

معروف فلسطینی ڈاکٹر کی اغوا پر حکومتِ غزہ اور حماس کا شدید ردعمل

?️ 22 جولائی 2025غزہ میں اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں معروف فلسطینی ڈاکٹر کی اغوا پر

نویں جائزے کی تکمیل کے لیے پاکستانی حکام کے ساتھ کام کر رہے ہیں، آئی ایم ایف

?️ 6 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے مشن چیف

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے