🗓️
سچ خبریں:القسام بٹالینز کے فوجی ترجمان ابو عبیدہ نے اعلان کیا ہے کہ الاقصی طوفان آپریشن کے آغاز کو 27 دن گزر جانے کے بعد القسام فورسز غزہ کے تمام محوروں میں صیہونی فوج کا مقابلہ کر رہی ہیں۔
ابو عبیدہ نے گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران متعدد اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت اور زخمی ہونے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ آج شام غزہ کے شمال مغربی محور میں ہم نے ایک بڑا حملہ کیا جس کے دوران چھ ٹینک اور دو پرسنل کیریئر تباہ ہو گئے۔
آج صبح سویرے، فلسطینی میڈیا نے مشرقی حی ال زیتون، مشرقی خان یونس، شمال مغربی غزہ کی پٹی اور نطصارم قصبے کے اطراف میں شدید زمینی لڑائی جاری رہنے کی اطلاع دی۔
قدس نیٹ ورک کے مطابق ابو عبیدہ نے بیان کیا کہ صیہونی حکومت غزہ میں مارے جانے والے اسرائیلیوں کی تعداد کے بارے میں جھوٹ بول رہی ہے اور قابض آباد کاروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی فوج کی ہلاکتیں اس سے کہیں زیادہ ہیں جو آپ کے رہنما اعلان کرتے ہیں۔
اسرائیلی حکام نے آج تصدیق کی کہ غزہ میں زمینی کارروائیوں کے دوران ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 18 ہو گئی ہے۔ تل ابیب کی فوج نے غزہ کی پٹی کے شمال میں زمینی کارروائی کے دوران چار اسرائیلی فوجیوں کے شدید زخمی ہونے کا بھی اعلان کیا ہے۔
قبل ازیں اس حکومت کی فوج کے ترجمان دانیال ہجری نے کہا تھا کہ الاقصیٰ طوفان کے آغاز سے اب تک ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 332 ہو گئی ہے اور غزہ میں مغوی افراد کی تعداد 242 ہو گئی ہے۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ زیادہ تر اسرائیلی قیدی زندہ ہیں۔
مشہور خبریں۔
سرچارج عائد کرنے سے گردشی قرضوں کا مسئلہ حل نہیں ہوگا، چیئرمین نیپرا
🗓️ 17 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پانچ رکنی نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) اور
مارچ
ڈیل کی بات کرنے والوں کی عقل چلی گئی ہے، اعظم سواتی
🗓️ 19 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اعظم سواتی کا
اپریل
ترکی کے صدر کا مغربی ممالک کے خلاف بیان
🗓️ 21 اکتوبر 2023سچ خبریں: ترک صدر نے کہا کہ میں اسرائیل سے کہتا ہوں
اکتوبر
انتخابات کو شفاف بنانے کے لیے ساڑھے 3 سے 4 لاکھ ای وی ایم درکار ہیں
🗓️ 7 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز نے
جولائی
غزہ میں فوری جنگ بندی
🗓️ 16 نومبر 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مطابق مالٹا کی جانب سے
نومبر
اسٹیبلشمنٹ سے اس وقت میرا کوئی رابطہ نہیں،عمران خان
🗓️ 24 دسمبر 2022لاہور: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ معیشت
دسمبر
ایف آئی اے کا شوکت ترین کو گرفتار کرنے کا فیصلہ
🗓️ 11 فروری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) ایف آئی اے نے پی ٹی آئی کے
فروری
امریکہ نے آزادی بیان کو کھلونا بنا رکھا ہے:روس
🗓️ 24 اپریل 2023سچ خبریں:روس کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ امریکہ نے
اپریل