?️
اسرائیل نے غزہ سے فوجی انخلا کا منصوبہ امریکہ کو دے دیا
اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے غزہ سے اپنی فوج کی مرحلہ وار واپسی کا ایک منصوبہ امریکی حکومت کے حوالے کر دیا ہے۔ یہ منصوبہ ان مذاکرات کا حصہ ہے جو قیدیوں کی رہائی اور جنگ بندی کے لیے جاری ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج غزہ کے اندرونی علاقوں سے آہستہ آہستہ پیچھے ہٹے گی، لیکن تین اہم مقامات پر اگلے کئی سال تک موجود رہے گی۔ ان میں غزہ کے ارد گرد حفاظتی علاقہ (بفر زون)،فیلادلفیا روڈ جو مصر کی سرحد کے قریب ہے،تِل المنطار (ہِل 70) جو غزہ شہر کے مشرق میں واقع ایک بلند پہاڑی علاقہ ہے۔
منصوبے کے مطابق،پہلے مرحلے میں اسرائیل قیدیوں کی رہائی کے بعد کچھ علاقوں سے فوج نکالے گا۔دوسرے مرحلے میں، جب غیر ملکی فورسز غزہ میں داخل ہوں گی، کنٹرول بتدریج ایک عربی-بین الاقوامی انتظامیہ کو دیا جائے گا۔آخر میں، اسرائیلی فوج مکمل طور پر غزہ سے نکل جائے گی، مگر سرحد کے گرد حفاظتی باڑ کو مضبوط کیا جائے گا۔
اسرائیلی ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکہ یہ طے کرے گا کہ آیا اسرائیل کو ان علاقوں میں موجود رہنے کی ضرورت ہے یا نہیں۔یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب غزہ میں جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے پر بات چیت جاری ہے۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
مینار پاکستان جلسہ، پی ٹی آئی کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ کا فریقین سے جواب طلب
?️ 4 فروری 2025 لاہور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی 8
فروری
ٹرمپ کی کابینہ کے امیدوار؛ جی حضوری کرنے والے
?️ 19 نومبر 2024سچ خبریں: دو ہفتے قبل ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کی تمام آٹھ سوئنگ
نومبر
عالمی فیصلوں میں افریقہ کی آواز سنی جائے:مصری صدر کا مطالبہ
?️ 21 دسمبر 2025 عالمی فیصلوں میں افریقہ کی آواز سنی جائے:مصری صدر کا مطالبہ مصر
دسمبر
مادورو: تمام لوگوں کو صبح سویرے سے ہی ملک کے دفاع کے لیے متحرک ہونا چاہیے
?️ 12 نومبر 2025سچ خبریں: وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے "وطن کے دفاع کے
نومبر
ایران اور افریقہ کے بڑھتے تعلقات سے صیہونی پریشان
?️ 7 ستمبر 2022سچ خبریں:صیہونی حکام نے ایران اور افریقی ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے
ستمبر
پاکستان نے اپنی ائیر لائنز میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا
?️ 26 جنوری 2022لاہور (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق پاکستان میں ایک اور مقامی نجی
جنوری
ترک انتخابات میں اردوغان کے مقابلے کے لیے حتمی امیدوار
?️ 5 فروری 2023سچ خبریں:ہم رفتہ رفتہ فروری کے حساس ترین دن کے قریب پہنچ
فروری
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 3 ہزار 747 کیسز سامنے آئے ہیں
?️ 5 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی)
ستمبر