?️
سچ خبریں: لبنان کے جنوب میں تعینات اقوام متحدہ کی عبوری امن فوج (یونیفِل) نے انتباہ جاری کیا ہے کہ گذشتہ روز اسرائیلی فضائی حملوں نے جنوبی لبنان میں ان کے آپریشنل زون کی حدود کی خلاف ورزی کی ہے، جو کہ سلامتی کونسل کی قرارداد 1701 کے منافی ہے۔
یونیفِل کے ترجمان کے مطابق، گذشتہ روز بنت جبیل کے قریب ان کی ایک گشت گاڑی پر فائرنگ کی گئی، تاہم اس واقعے میں گاڑی میں سوار اہلکار محفوظ رہے۔
یونیفِل نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ ہم اسرائیلی فوج سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ موجودہ رابطہ اور کوآرڈینیشن کے میکانزم استعمال کریں۔ ہم جنوبی لبنان کی صورت حال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں اور لبنان و اسرائیل دونوں کو قرارداد 1701 پر عملدرآمد میں تعاون فراہم کر رہے ہیں۔
دریں اثنا، صیہونی حکومت نے گذشتہ روز و شب بھی جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے، بین الاقوامی قوانین و ضوابط کو نظر انداز کرتے ہوئے لبنان کی خودمختاری پر ایک بار پھر دست درازی کی اور لبنانی شہر صور کے علاقے محرونہ کو اپنے نشانے پر لیا۔
اس حملے سے قبل، صیہونی ریاست نے مشرقی لبنان کے علاقے بقاع میں واقع نبی شیت کو ڈرون حملے میں نشانہ بنایا تھا۔
صیہونی جارحیت پسندوں نے مشرقی لبنان میں بعلبک کے قصبے جنتا کے علاقے الشعرہ پر بھی حملہ کیا، جبکہ جنوبی لبنان کے علاقے جباع میں ایک عمارت کو بھی فضائی حملے کا نشانہ بنایا گیا۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
کنگنا رناوت نے سیاست میں آنےکا اشارہ دے دیا
?️ 11 ستمبر 2021ممبئی (سچ خبریں) بالی ووڈ کی متنازع اداکارہ کنگنا رناوت نےسیاست میں
ستمبر
لبنان کے دہشگردانہ حملوں کے بارے میں سید حسن نصراللہ کا اہم بیان
?️ 21 ستمبر 2024سچ خبریں: حزب اللہ کے سکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ حالیہ
ستمبر
سعودی سڑکوں پر شراب نوشی
?️ 2 جون 2021سچ خبریں:سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں سعودی عرب کے
جون
افغانستان میں پانی کا بحران؛ 93% بچوں کی صاف پانی تک رسائی نہیں
?️ 24 مارچ 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ یونیسیف کا کہنا ہے کہ
مارچ
شمالی عراق میں ہیلی کاپٹر کے حادثے میں 7 ترک فوجی ہلاک
?️ 18 مارچ 2023سچ خبریں:عراقی سیکورٹی ذرائع نے عراق کے کردستان علاقے کے شمال میں
مارچ
امریکی قابضین کی طرف سے شام کے تیل کی مسلسل چوری
?️ 27 جنوری 2022سچ خبریں: امریکی قابض افواج نے شام کا تیل چوری کرنا جاری
جنوری
یونان اردوغان کے حملوں کا ہدف
?️ 3 ستمبر 2022سچ خبریں: ہفتے کے روز ترک صدر نے ایک بار پھر یونان
ستمبر
صیہونیوں کو ایک نئی وارننگ
?️ 21 نومبر 2023سچ خبریں:Kipa Hebrew ویب سائٹ نے لکھا بہت سے اقتصادی کارکن ہمیشہ
نومبر