?️
اسرائیل بدترین ریاستی دہشتگردی کا ذمہ دار ہے:پاکستان
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے عاصم افتخار احمد نے سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب میں کہا ہے کہ اسرائیل ایک یاغی اور غیر ذمہ دار حکومت ہے جس کی پالیسیوں اور اقدامات نے مشرق وسطیٰ کو مسلسل عدم استحکام کا شکار بنایا ہوا ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ اسرائیل دوسروں پر الزام تراشی کرکے اپنی غیر قانونی کارروائیوں اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں کو چھپانے کی کوشش کر رہا ہے۔
پاکستانی سفیر کے مطابق اسرائیل ایک قابض قوت ہونے کے ناطے نہ صرف امن کے ہر امکان کو ختم کر رہا ہے بلکہ بے بنیاد الزامات اور فریب کاری کے ذریعے اپنے غیر قانونی اقدامات کو قانونی جواز دینے کی کوشش بھی کرتا ہے۔
عاصم افتخار احمد نے کہا کہ غزہ اور مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیل کی کارروائیاں بدترین قسم کی ریاستی دہشتگردی ہیں، اور عالمی برادری اس پر خاموش نہیں رہ سکتی۔
انہوں نے مزید کہا کہ مشرق وسطیٰ میں بحران اور بدامنی کی بنیادی وجہ اسرائیل کا طویل عرصے سے عرب سرزمین پر قبضہ اور مسلسل عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستانی وزارت خارجہ نے قطر میں اسرائیل کے حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے اسے قطر کی خودمختاری، اقوام متحدہ کے منشور اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا تھا۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
نیتن یاہو ابھی تک کیسے کرسی پر ہیں؟سابق صیہونی وزیر اعظم کی زبانی
?️ 16 نومبر 2024سچ خبریں:اسرائیل کے سابق وزیر اعظم ایہود اولمرٹ نے انکشاف کیا ہے
نومبر
آئرلینڈ میں فلسطین کی حمایت میں مظاہرے
?️ 22 اکتوبر 2023سچ خبریں: جمہوریہ آئرلینڈ کے دارالحکومت اور اس ملک کے شمالی شہروں
اکتوبر
ماہرین نے صحت مند دماغ کی تشکیل کیلئے کولیسٹرول کو ضروری ثابت کر دیا
?️ 20 فروری 2022واشنگٹن(سچ خبریں) عام طور پر کولیسٹرول کی زیادہ مقدار انسانی جسم کیلئے
فروری
حکومت نوجوانوں کی ہر طرح سے مدد کے لئے تیار ہے: وزیراعظم
?️ 6 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) کامیاب جوان پروگرام کے 2سال مکمل ہوگئے ہیں،
نومبر
پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی کی ایوان میں واپسی پر وہ ان کا خیرمقدم کریں گے۔راجا پرویز اشرف
?️ 29 ستمبر 2022لاہور: (سچ خبریں) قومی اسمبلی کے اسپیکر راجا پرویز اشرف نے کہا
ستمبر
کیا ٹرمپ سعودی عرب اور اسرائیل کے تعلقات معمول پر لا سکیں گے؟
?️ 21 دسمبر 2024سچ خبریں:امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے امید ظاہر کی ہے کہ
دسمبر
روسی تیل کی آمد سے رجیم چینج کے دعویداروں کا پروپیگنڈا بےنقاب ہو گیا، وزیراعظم
?️ 15 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ روسی تیل
جون
محبت ایک خوبصورت احساس کانام ہے: شنیرا اکرم
?️ 13 مارچ 2021کراچی (سچ خبریں) وسیم اکرم کی اہلیہ شنیزا اکرم نےاپنے مداحوں کو
مارچ