اسرائیل ایک شیطانی استعماری منصوبہ ہے

مائک والاس

?️

اسرائیل ایک شیطانی استعماری منصوبہ ہے
یورپی پارلیمنٹ کے سابق رکن مائیک والاس نے اتوار کو اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل دراصل ایک شیطانی صہیونی نوآبادیاتی منصوبہ ہے جسے مغربی سامراج نے تخلیق کیا ہے۔
 والاس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس  پر ایک صارف کے تبصرے کے جواب میں لکھا کہ اسرائیل اس لیے قائم نہیں کہ وہ طاقتور ہے بلکہ اس لیے باقی رکھا گیا ہے کیونکہ امریکا بار بار اسے مسلح کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا اسرائیل ایک صہیونی نوآبادیاتی منصوبہ ہے جسے مغربی سامراج نے بنایا ہے۔ فلسطین کو آزاد کرو۔
آئرلینڈ کے اس سیاستدان نے ایک اور پیغام میں ایک فلسطینی بچی کی روتی ہوئی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا یہ ہیں یورپی اقدار!ان کے بقول، اسرائیل کی نسل کشی امریکا، یورپی یونین اور برطانیہ کی غیر مشروط حمایت کے بغیر ممکن ہی نہیں تھی۔
والاس نے مزید الزام لگایا کہ مرکزی دھارے کے میڈیا ادارے اسرائیل کے دفاع اور امریکی سلطنت کے تحفظ کے لیے جھوٹ بول رہے ہیں۔
یہ سابق رکنِ پارلیمنٹ اس سے پہلے بھی کئی بار اسرائیل کو غزہ میں نسل کشی کا مرتکب قرار دے چکے ہیں اور ماضی میں اسرائیل کو دہشت گردبھی کہا تھا۔
قابل ذکر ہے کہ اسرائیل نے امریکا کی براہِ راست حمایت سے 7 اکتوبر 2023 سے غزہ پر ہمہ گیر جنگ مسلط کر رکھی ہے جس میں اب تک 65 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور 1 لاکھ 65 ہزار سے زیادہ زخمی ہو چکے ہیں، جن میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔
اسی طرح محاصرے کے نتیجے میں بھوک اور قحط نے اب تک کم از کم 428 فلسطینیوں کی جان لے لی ہے، جن میں 146 بچے شامل ہیں۔ مغربی کنارے میں بھی اسرائیلی فوجی کارروائیوں کے نتیجے میں درجنوں شہری شہید، زخمی یا گرفتار کیے جا چکے ہیں۔

مشہور خبریں۔

طالبان کے سفیر کو قبول کرنے والا پہلا ملک

?️ 12 اپریل 2022سچ خبریں:طالبان کی جانب سے روس میں اپنا سفیر تعینات کیےجانے کے

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان تکنیکی سطح کے مذاکرات شروع ہوگئے

?️ 25 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان تکنیکی

ن لیگ کی قیادت سے متعلق فواد چوہدری کا اہم بیان

?️ 14 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر فواد چوہدری نے لیگی رہنماؤں کے بیانات

60 لاکھ افغان شہریوں کو ایک وقت کا کھانا میسر نہیں:ورلڈ فوڈ پروگرام

?️ 29 اگست 2022سچ خبریں:افغانستان میں خوراک کے عالمی پروگرام کی سربراہ میری ایلن نے

سعودی عدالت میں ایک بار پھر بے عدالتی کا مظاہرہ؛خاتون سماجی کارکن کو18 سال قید

?️ 26 ستمبر 2021سچ خبریں:سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کی ایک عدالت نے اس ملک

طالبان کا افغانستان کی نئی حکومت کے بارے میں بڑا اعلان، جمہوری حکومت قائم کرنے سے انکار

?️ 21 اگست 2021کابل (سچ خبریں) طالبان نے افغانستان کی نئی حکومت کے بارے میں

ٹرمپ کا منصوبہ خطے کو تباہ کرنے کا نسخہ ہے: زیاد النخالہ

?️ 30 ستمبر 2025سچ خبریں: جہاد اسلامی فلسطین کی تحریک کے سیکرٹری جنرل، زیاد النخالہ نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے