اسرائیلی وزیراعظم ایہود اولمرٹ کا 12 روزہ جنگ میں ایران کے سامنے شکست کا اعتراف

اولمرٹ

?️

سچ خبریں: اسرائیل کے سابق وزیراعظم ایہود اولمرت، جو 2006 کی 33 روزہ جنگ میں حزب اللہ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرچکے ہیں، نے بی بی سی کے ساتھ ایک انٹرویو میں حالیہ 12 روزہ جنگ میں ایران کے خلاف صہیونی ریاست کی شکست کا اعتراف کیا ہے۔
انہوں نے ایران کے تباہ کن میزائل سسٹمز کے سامنے خوفزدہ ہوتے ہوئے کہا کہ ایران کے میزائل خوفزدہ کرنے والے ہیں۔ اولمرت نے یہ بھی تسلیم کیا کہ ایران کے جوہری پروگرام کو ختم نہیں کیا جاسکتا۔
ان کا کہنا تھا کہ ایران کے جوابی میزائل حملوں نے صہیونیوں کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچایا ہے اور ایران کے میزائل اسرائیلیوں میں رعب و ہیبت پھیلانے میں کامیاب رہے۔ اولمرت نے اسرائیل کی ایران کے جوہری پروگرام کو ختم کرنے میں ناکامی کو تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ شروع سے ہی واضح تھا کہ ایران کے جوہری مراکز کو تباہ کرنا ناممکن ہے۔
تاہم، قدس پر قابض اسرائیلی ریاست کے سابق وزیراعظم نے دوسرے صہیونی لیڈروں کی طرح بے بنیاد دعوے بھی کیے اور ایران کے خلاف جارحیت، خطے میں اس کے کردار اور محور مقاومت کے خلاف پروپیگنڈہ کرتے ہوئے معصوم شہریوں کے قتل اور دہشت گردانہ کارروائیوں کو اسرائیل کی کامیابی قرار دیا۔

مشہور خبریں۔

عمران خان کرپشن کے خلاف جنگ جاری رکھے گا: شیخ رشید

?️ 26 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے

کیا پی ٹی آئی پر پابندی لگائی جا سکتی ہے؟ عمر ایوب کی زبانی

?️ 18 جولائی 2024سچ خبریں: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے کہا

سالانہ 250 ارب روپے کی بجلی چوری ہو رہی ہے، وفاقی وزیر توانائی کا قائمہ کمیٹی میں انکشاف

?️ 8 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے قومی اسمبلی

حماس اسرائیل کے مقابلے بہت طاقتور ہے، روس کا فلسطینی مزاحمت کے بارے میں اہم انکشاف

?️ 5 جون 2021ماسکو (سچ خبریں)  روس نے فلسطین کی اسلامی تحریک مزاحمت حماس کی

بن زائد کی نیتن یاہو کو عجیب پیشکش

?️ 14 مئی 2021سچ خبریں:برسلز میں یوروپی انسٹی ٹیوٹ آف یورپی لاء اینڈ انٹرنیشنل ریلیشنس

سیلاب کی وجی سے افغانستان اور پاکستان کی سرحدیں بند

?️ 26 اگست 2022سچ خبریں:    صوبہ قندھار کے مقامی ذرائع نے اعلان کیا ہے

السیسی غزہ کا ایجنڈا لے کر سعودی عرب پہنچے

?️ 20 فروری 2025 سچ خبریں: غزہ کے حوالے سے عرب رہنماؤں کے غیر معمولی

قومی اسمبلی کا بھارتی جارحیت پر سخت ردعمل، مودی کو ’سرٹیفائیڈ دہشت گرد‘ قرار دیدیا

?️ 14 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستانی اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی پر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے