سچ خبریں: اردنی وزیر خارجہ ایمن الصفدی اور ان کے امریکی ہم منصب انتھونی بلنکن نے ٹیلی فون پر قدس اور مسجد اقصیٰ میں کشیدگی میں اضافے کے بارے میں بات کی۔
دونوں فریقوں نے مقبوضہ بیت المقدس میں تشدد کے خاتمے اور دیرپا امن کے قیام کے لیے مسلسل ہم آہنگی اور مشترکہ کارروائی کی ضرورت پر زور دیا۔
اردنی ویب سائٹ عمون کے مطابق الصفدی نے صیہونی حکومت سے مقدس حرم قدس کی تاریخی اور قانونی صورت حال کا احترام کرنے اور اسے غیر مستحکم کرنے والے تمام اقدامات کو روکنے کا مطالبہ کیا۔
بلنکن نے مسجد اقصیٰ کے محافظ کے طور پر اردن کے کردار کی بھی تعریف کی اور مقدس حرم میں تاریخی صورتحال کے احترام کی اہمیت پر زور دیا، اور کہا کہ امریکہ خطے میں استحکام برقرار رکھنے اور دو ریاستی حل کی حمایت کے لیے کام کر رہا ہے۔