سچ خبریں:متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت میں زوردار دھماکے اور آتشزدگی سے ہلچل مچ گئی نیز دھماکے کے بعد امریکی سفارت خانے نے سکیورٹی الرٹ جاری کردیا۔
نیشنل نیوز اور بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی کے مرکز میں بدھ کی صبح آتشزدگی اور دھماکہ ہوا، رپورٹ کے مطابق بدھ کی صبح ابوظہبی کے وسط میں حمدان اسٹریٹ پر ایک دھماکہ ہوا جبکہ اماراتی میڈیا نے بتایا کہ دھماکے کی وجہ گیس سلنڈر کے پھٹنے سے لگنے والی آگ تھی، یادرہے کہ دھماکے سے زبردست آگ لگ گئی جس سے اماراتی ذرائع کے مطابق کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
واضح رہے کہ واقعے کی شائع شدہ ویڈیوز میں دھماکے کی خوفناک آواز اور شعلوں کو دیکھا جا سکتا ہے، دریں اثنا، کچھ رپورٹس میں دھماکوں کی تعداد دو بتائی گئی ہےجبکہ متحدہ عرب امارات کے حکام نے اس واقعے کی خبر کو نشر کرنے کے سلسلہ میں اپنے شہریوں کو خبردار کیا ہے۔
واضح رہے کہ امریکی سفارت خانے نے دھماکے کے بعد متحدہ عرب امارات میں مقیم امریکی شہریوں کو بھی خبردار کیا ، امریکی سفارت خانے نے کہا کہ ابوظہبی پر ممکنہ میزائل یا ڈرون حملے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں لہذا یہاں مقیم تمام امریکی شہریوں کو محتاط رہنے کی ضروت ہے۔