🗓️
سچ خبریں:رپورٹرز ودآؤٹ بارڈرز نے سعودی عرب کو آزادی صحافت کے انڈیکس کے لحاظ سے بدترین ممالک میں سے ایک قرار دیا۔
سعودی لیکس کی رپورٹ کے مطابق رپورٹرز ودآؤٹ بارڈرز کی سالانہ درجہ بندی کے مطابق سعودی عرب صحافیوں کے لیے سب سے زیادہ جابرانہ ممالک میں سے ایک ہے، رپورٹ کے مطابق 2022 کی بین الاقوامی درجہ بندی نے صحافیوں کے حقوق اور آزادی اظہار کی سنگین خلاف ورزیوں کے لیے سعودی عرب کو 180 میں سے 166 ویں نمبر پر رکھا۔
رپورٹرز ودآؤٹ بارڈرز نے عالمی یوم صحافت کے موقع پر سعودی عرب کو صحافیوں کے لیے دنیا کی بدترین جیل قرار دیا، انہوں نے کہا کہ اظہار رائے کو دبانے ۔ صحافیوں، بلاگرز اور قلمکاروں کو حراست میں لے کر سعودی حکام پریس اور صحافیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کے لیے طرح طرح کے طریقے استعمال کرتے ہیں۔
یاد رہے کہ 1 دسمبر 2021 تک زیر حراست صحافیوں کی سب سے زیادہ تعداد میں سعودی عرب سرفہرست پانچ ممالک میں سے ایک رہا ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ اس ملک میں من مانی گرفتاری کی مہم کے آغاز سے لے کر اب تک کم از کم 31 صحافیوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ سعودی حکام صحافیوں کو حراست میں لینے کے علاوہ بہت کچھ کرتے ہیں بلکہ ان میں سے بہت سے لوگوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے یا قتل کیا جاتا ہے، جن میں سب سے نمایاں سعودی صحافی جمال خاشقجی تھے جنہیں استنبول میں اپنے ملک کے قونصل خانے میں سعودی حالات پر تنقید کرنے پر بے دردی سے قتل کر دیا گیا تھا۔
مشہور خبریں۔
وفاقی کابینہ کی سیالکوٹ واقعے کی مذمت، سخت کارروائی کا مطالبہ
🗓️ 7 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے
دسمبر
صیہونی ریاست سنگین اسٹریٹجک بحران کا شکار؛برطانوی اخبار کی زبانی
🗓️ 8 اکتوبر 2024سچ خبریں: برطانوی اخبار نے اسرائیل کی اسٹریٹجک شکستوں کا تجزیہ کرتے
اکتوبر
امریکہ کینسر کے مریض کی طرح مر رہا ہے: ٹرمپ
🗓️ 24 دسمبر 2022سچ خبریں: 6 جنوری کی کمیٹی کی مسلسل کوششوں کے بعد ٹرمپ نے
دسمبر
بائیڈن کو یوکرین زیادہ پیارا ہے یا اسرائیل؟
🗓️ 1 نومبر 2023سچ خبریں: وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا کہ جب تک صیہونی حکومت
نومبر
کیا سعودی عرب میں غیر ملکیوں کو بھی پھانسی دی جاتی ہے؟
🗓️ 17 اگست 2023سچ خبریں: سعودی عرب نے اپنے مصری باپ کو قتل کرنے کے
اگست
صیہونیوں کے ہاتھوں قرآن پاک کی توہین پر یمنی علما کا ردعمل
🗓️ 24 جون 2023سچ خبریں:صہیونیوں کی طرف سے قرآن پاک کی بے حرمتی کی مذمت
جون
سعودی شہری ہوائی اڈوں اور فوجی ٹھکانوں سے دور رہیں؛یمنی فوج کا انتباہ
🗓️ 14 فروری 2021سچ خبریں:یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے سعودی عرب کے ابھا ایئرپورٹ
فروری
امریکی آٹوموبائل کمپنیوں کے مزدوروں کی تاریخی ہڑتال
🗓️ 18 ستمبر 2023سچ خبریں: مشہور امریکی کار فیکٹریوں کے ہزاروں کارکنوں نے اپنی کم
ستمبر