سچ خبریں:تازہ ترین سروے سے پتہ چلتا ہے کہ تقریباً نصف امریکی اس ملک کے صدر جو بائیڈن کی کارکردگی سے مایوس ہیں۔
سی بی ایس کے ایک نئے سروے کے مطابقتقریباً نصف امریکیوں کا کہنا ہے کہ وہ بائیڈن کی صدارت سے مایوس ہیں جبکہ تقریباً 40 فیصد امریکیوں کا کہنا ہے کہ بائیڈن کی صدارت نے انہیں بے چین کر دیا ہے، رائے شماری کرنے والوں میں سے صرف 25 فیصد نے کہا کہ وہ بائیڈن کی صدارت سے مطمئن ہیں۔
عام طور پر اس سروے میں حصہ لینے والوں کو ملک کی موجودہ صورتحال سے کم امید ہے، تقریباً 75 فیصد امریکیوں کا کہنا ہے کہ ملک کا موجودہ راستہ نسبتاً خراب یا بہت برا ہے،زیادہ تر امریکیوں کا کہنا ہے کہ وہ معیشت، امیگریشن، نسل، مہنگائی، جرائم اور سیاست کو سنبھالنے میں بائیڈن کی کارکردگی سے سخت غیر مطمئن ہیں،تقریباً 49 فیصد امریکی کورونا بحران سے نمٹنے میں بائیڈن کی کارکردگی سے مطمئن ہیں جب کہ 51 فیصد اس سلسلہ میں بھی بائیڈن کی کارکردگی سے غیر مطمئن ہیں۔
یادرہے کہ موجودہ امریکی صدر جوبائیڈن کی مقبولیت میں ڈرمائی انداز میں کمی آئی ہے جس کی متعدد وجوہات ہیں جن میں ایک افغانستان سے ان کا غیر ذمہ دارانہ انخلا ہے جس سے اس ملک کو ایک بہت بڑے بحران میں مبتلا کر دیا ہے۔