?️
سچ خبریں: ڈائریکٹر جنرل عالمی ادارہ برائے جوہری توانائی (آئی اے ای اے) نے کہا ہے کہ ایران کے جوہری تنصیبات کے معائنے کی نگرانی سے متعلق ایک مفاہمت نامہ موجود ہے جس کے تحت یہ ذمہ داری ادارے کے سپرد ہے، اور وہ ایران میں اپنی تکنیکی سرگرمیاں جاری رکھنے کے لیے تیار ہیں۔
رافیل گروسی نے مزید کہا کہ ایران میں آئی اے ای اے کی سرگرمیوں کی تفصیلات اور معائنے کے عمل کے لیے خصوصی رابطہ کمیٹی کی تشکیل، ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کے دوران طے پائے گی۔
گروسی، جن کے پیشہ ورانہ کام میں سیاسی مداخلت کے الزامات ابھی تک برقرار ہیں، نے واضح کیا کہ انہیں امید ہے کہ جلد ہی آئی اے ای اے کے ماہرین کو ایران کے جوہری سائٹس تک رسائی فراہم کر دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے اعلیٰ افزودہ یورینیم کو کم کرنا بھی اس ملک کے یورینیم کے ذخائر سے نمٹنے کے لیے زیر غور آپشنز میں شامل ہے۔
گروسی نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ انہیں یقین ہے کہ 2025 میں آئی اے ای اے کے آخری معائنے کے بعد سے ایران کا جوہری مواد کسی بیرونی مقام پر منتقل نہیں کیا گیا، تاہم اس حقیقت کی قطعی تصدیق کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں ایران کے جوہری تنصیبات تک رسائی حاصل کرنا ہوگی تاکہ وہاں موجود افزودہ یورینیم کی مقدار کا تعین کیا جا سکے۔
ادھر ایران کے حکام نے ہمیشہ اس بات پر زور دیا ہے کہ افزودہ یورینیم کی کسی بھی بیرونی ملک کو منتقلی خارج از امکان ہے، تاہم گروسی نے دعویٰ کیا کہ ایران سے افزودہ یورینیم کو کسی اور ملک کو منتقل کرنے کا امکان واشنگٹن اور تہران کے درمیان مفاہمت نامے میں طے کیا جائے گا۔
آئی اے ای اے کے سربراہ، جنہوں نے اب تک امریکہ اور اسرائیلی رژیم کی طرف سے جوہری عدم پھیلاؤ معاہدے (این پی ٹی) کے رکن ملک ایران کے جوہری تنصیبات پر جارحیت کی مذمت نہیں کی، نے کہا کہ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ جوہری ہتھیار نہیں چاہتا، لیکن اس بات کو یقینی بنانے کے لیے ان کے ماہرین کو فیلڈ معائنے کی اجازت دی جانی چاہیے۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
وزیر اعظم نے اہم اجلاس طلب کرلیا
?️ 26 فروری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے دورہ روس کے بعد
فروری
ایران کے خلاف جنگ مہنگا اور خطرناک فیصلہ ہوگا:سابق سعودی عہدہ دار
?️ 22 فروری 2026ایران کے خلاف جنگ مہنگا اور خطرناک فیصلہ ہوگا:سابق سعودی عہدہ دار
فروری
خیبرپختونخوا میں سیلابی صورتحال بڑا چیلنج، جلد قابو پالیں گے۔ امیر مقام
?️ 19 اگست 2025سوات (سچ خبریں) وفاقی وزیر امور کشمیر امیرمقام نے کہا ہے کہ
اگست
اقوام متحدہ میں ٹرمپ کے 10 جھوٹے دعوے
?️ 25 ستمبر 2026سچ خبریں:اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ڈونلڈ ٹرمپ کے 10 بڑے
ستمبر
ٹرمپ ایران سے بات چیت کو ترجیح دیتے ہیں؛امریکی وزیر دفاع کا دعویٰ !
?️ 23 مارچ 2025 سچ خبریں:امریکہ کے وزیر دفاع پٹ ہگسٹ نے ایران سے متعلق
مارچ
ٹرمپ انتظامیہ کی افغانستان میں امریکی فوجیوں کے خلاف کارروائی
?️ 31 اکتوبر 2026سچ خبریں: رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ 2021 میں افغانستان
اکتوبر
قومی اسمبلی: اسلام آبادمیں بلدیاتی انتخابات مؤخر کرنے کا بل منظور
?️ 23 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) قومی اسمبلی نے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کے
دسمبر
یمنی عوام کا ایران کے ساتھ اظہار یکجہتی
?️ 10 جولائی 2026سچ خبریں:یمن میں لاکھوں افراد نے مسلح افواج کی حمایت میں ریلی
جولائی