پاکستان میں عید الفطر مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے

?️

(سچ خبریں)ملک بھر میں عید الفطر مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے اور دو سال بعد اہلیان پاکستان کورونا وائرس کی پابندیوں کے بغیر عید کی خوشیاں منا رہے ہیں۔

نماز عید کے اجتماعات میں پاکستان کی ترقی، سلامتی و خوشحالی اور امت مسلمہ کے اتحاد کی خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

یہ دو سال کے بعد پہلا موقع ہے کہ پاکستان کے عوام کورونا وائرس کے موذی مرض کی پابندیوں کے بغیر عید کی خوشیوں سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

کراچی میں نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع پولو گراؤنڈ (باغ جناح) میں ہوا اور کورونا کی پابندیاں نہ ہونے کی وجہ سے دو سال بعد بڑی تعداد میں لوگوں نے نماز عید کے اجتماع میں شرکت کی۔

صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں 2 ہزار سے زائد مقامات پر نماز عید ادا کی گئی جس کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے اور سب سے بڑا اجتماع بادشاہی مسجد میں ہوا جس میں فرزندان اسلام نے ملک کو قوم کی خوشحالی کے لیے دعائیں مانگیں۔

کوئٹہ میں مجموعی طور پر عید کے چھوٹے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے اور میٹروپولیٹن گراؤنڈ میں نمازِ عید کا سب سے بڑا اجتماع منعقد کیا گیا۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں عید الفطر کا سب سے بڑا اجتماع فیصل مسجد میں ہوا، اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے پاکستان سمیت پوری امت مسلمہ کو عیدالفطر کی مبارک دیتے ہوئے ان کے لئے نیک تمنائوں اور خیرسگالی کے جذبات کا اظہار کیا ہے۔

عید پر قوم کے نام اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہاکہ رمضان المبارک کی بابرکت سعادتوں اور رحمتوں سے بھرپور ساعتوں کے بعد اللہ تعالی نے عید کا انعام عطا فرمایا ہے جو رب کریم کی بے پناہ عنایات کا مظہر ہے۔

انہوں نے کہا کہ صبر، ایثار اور قربانی کے اس ماہ مقدس نے ہمیں دوسروں کی تکالیف کا جو احساس عطا کیا ہے، اس کا تقاضا ہے کہ عید الفطر کی خوشیاں مناتے ہوئے ہم اپنے ارد گرد تمام نادار ومفلس اور ضرورت مند افراد اور خاندانوں کا خاص خیال رکھیں، یہی اس دن کی حقیقی روح اور نبی رحمت خاتم النبیین ﷺ کاپیغام ہے۔

وزیر اعظم نے عید الفطرکے تین روز لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا حکم دیا ہے تاکہ اہل وطن عید کی خوشیاں بھرپور انداز میں مناسکیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ آج کے خوشیوں کے اس دن ہم اپنے فلسطین اور مقبوضہ جموں وکشمیر کے محکوم مسلمان بھائیوں اور بہنوں کو بھی یاد کرتے ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالی انہیں ظلم وجبر واستبداد سے نجات دلائے اور آزادی کی نعمت سے سرفراز فرمائے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنے افغان عوام کے لیے بھی نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے افغانستان میں پائیدار امن، ترقی اور خوش حالی کے لیے دعا کی۔

ادھر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پوری قوم کو عیدالفطر کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دن خوشیاں بانٹنے اور اپنے معاشرے کے محروم طبقے کے لیے ایثاروقربانی کا دن ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عید الفطر کا دن اللہ سبحانہ وتعالی کی طرف سے بخشش، رحمت اور عفو ودرگزر کے ساتھ ساتھ خوشیاں بانٹنے اور اپنے معاشرے کے محروم طبقے کے لیے ایثاروقربانی کا دن ہے۔

مشہور خبریں۔

 اسرائیل خطے کو جنگ میں کیوں دھکیلنا چاہتا ہے؟ لبنانی پارلیمنٹ اسپیکر کی زبانی

?️ 23 مارچ 2025 سچ خبریں:لبنان کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری نے کہا ہے

آسٹریلیا: 16سال سے کم عمر بچوں کیلئے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی کی تجویز

?️ 8 نومبر 2024سچ خبریں: آسٹریلوی وزیراعظم نے 16 سال سے کم عمر بچوں کے

شمالی کوریا کے رہنما نے اپنی بیٹی کے ساتھ نامعلوم بیرک کا دورہ کیا

?️ 8 فروری 2023سچ خبریں:شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن نے اپنی بیٹی کم

Bank Indonesia to issue cross-border QR code payment regulation

?️ 19 جولائی 2021Dropcap the popularization of the “ideal measure” has led to advice such

کینیڈین پارلیمنٹ کی مظاہروں کو کچلنے میں اس ملک کے وزیر اعظم کی حمایت

?️ 23 فروری 2022سچ خبریں:کینیڈین پارلیمنٹ نے ہڑتال ختم کرنے کے لیے اپنے ہنگامی اختیارات

یوم علی پر سخت سیکیورٹی انتطامات، ملیر سے نکلنے والا جلوس پر امن طور پر اختتام پذیر

?️ 22 مارچ 2025کراچی: (سچ خبریں) ملک بھر میں یوم شہادت حضرت علی کرم اللہ

وزیر خارجہ نے افغان اینکر کو لاجواب کر دیا

?️ 20 جون 2021کابل(سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مشکل سوالوں کے بے

شن بیٹ میں نیتن یاہو کے ساتھ منسلک سربراہ کی تقرری کے نتائج

?️ 24 مئی 2025سچ خبریں: اسرائیلی امور کے ایک ماہر نے بنجمن نیتن یاہو کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے