بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن کا انوکھا کارنامہ

?️

بلوچستان (سچ خبریں)بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن کی جانب سے بجٹ میں ان کے حلقوں کے لیےفنڈز مختص نہ کرنے کے خلاف جاری احتجاج چوتھے دن میں داخل ہوگیا جبکہ بجٹ سے قبل صوبائی اسمبلی کو تالے لگا دیے اور بجٹ سیشن تاخیر کا شکار ہو گیا ہے۔

بلوچستان اسمبلی میں موجود اپوزیشن جماعتوں کا احتجاجی کیمپ گزشتہ چار روز سے قائم ہے اور ان کا مطالبہ ہے کہ ان کے حلقوں کو فنڈز دیے جائیں۔

اپوزیشن جماعتوں کے اراکین نے اب صوبائی اسمبلی میں بجٹ پیش کرنے سے قبل نے اسمبلی کے گیٹ کو باہر سے تالے لگا دیے اور رکاؤٹیں کھڑی کر دی ہیں۔

خیال رہے کہ بلوچستان اسمبلی کی متحدہ اپوزیشن میں جمعیت علمائے اسلام، بی این پی (مینگل)، پشتونخواہ میپ اور آزاد اراکین شامل ہیں اور بجٹ میں اپوزیشن اراکین کے حلقوں کو مبینہ طور پر نظر انداز کرنے کے خلاف ان کا احتجاجی دھرنا 4 روز سے جاری ہے۔اپوزیشن اراکین نے گزشتہ روز احتجاج کے سلسلے میں صوبے کی تمام قومی شاہراہیں بھی بلاک کر دی تھیں۔

بلوچستان اسمبلی میں بلوچستان عوامی پارٹی کی جانب سے آج 4 بجے اجلاس میں بجٹ پیش کیا جانا تھا لیکن اپوزیشن کے احتجاج کی وجہ سے تاحال شروع نہ ہو سکا۔

اپوزیشن اراکین اسمبلی کے اندر اور باہر موجود ہیں اور مسلسل احتجاج کر رہے ہیں اور اسمبلی کے تمام گیٹ پر تالے لگا دیے ہیں جبکہ انتظامیہ تالے کھولنے پہنچی لیکن تالے کھولنے میں ناکام رہی۔

اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ اورنگ زیب بادینی اور اپوزیشن لیڈر سکندر ایڈووکیٹ کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔

حکومت بلوچستان کے ترجمان لیاقت شاہوانی کا اپوزیشن کے احتجاج پر کہنا تھا کہ بجٹ میں کسی بھی حلقے کو نظر انداز نہیں کیا گیا، اپوزیشن کے حلقوں میں سریاب روڈ کی توسیع سمیت متعد منصوبے شروع کیے گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سریاب روڈ کسی بھی حکومتی رکن کا حلقہ نہیں لیکن اس کے باوجود اربوں روپے کا منصوبہ شروع کیا گیا ہے اور سریاب روڈ کی توسیع ہو گی۔

مشہور خبریں۔

بجلی کی قیمتوں میں پھر سے اضافے کا امکان

?️ 31 جنوری 2022اسلام آباد ( سچ خبریں)مہنگائی سے پریشان عوام کے لئے ایک اور

خیبرپختونخوا: سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب بارودی مواد پھٹنے سے دو اہلکار شہید

?️ 9 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے ضلع باڑہ میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی

ثنا نواز کو ’فنکاروں کی کوئی سرحد نہیں ہوتی‘ کے بیان پر تنقید کا سامنا

?️ 14 مئی 2025کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ ثنا نواز کو ’فنکاروں کی کوئی سرحد نہیں

ہرتزوگ کا ترکی دورہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات میں ایک اہم موڑ ہے :اردوغان

?️ 10 مارچ 2022سچ خبریں:  اسرائیلی صدر اسحاق ہرتزوگ کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں

بھارت طالبان کے ساتھ دوبارہ تعلقات استوار کرنے کا خواہاں؛ وجہ ؟

?️ 22 فروری 2025سچ خبریں: بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق بھارت افغانستان میں چین کے اثر

امریکی قانون سازوں کی فلسطینی تنطیموں کو دہشت گردی کی فہرست سے نکالنے کی درخواست

?️ 22 جولائی 2022سچ خبریں:امریکی قانون سازوں کے ایک گروپ نے اس ملک کے وزیر

بلوچستان: حق دو تحریک کی احتجاجی ریلی، ہدایت الرحمٰن کی رہائی کا مطالبہ

?️ 25 اپریل 2023بلوچستان: (سچ خبریں) حق دو تحریک کے سیکڑوں حامیوں بشمول بڑی تعداد

صہیونیوں کی ٹرمپ کے متنازعہ منصوبے کو نافذ کرنے کی کوششیں

?️ 18 فروری 2025 سچ خبریں:عرب اور اسلامی ممالک میں وسیع پیمانے پر مخالفت کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے