?️
سچ خبریں:اطالوی تجزیہ کار سیلویا بولٹوک کے مطابق اسرائیل کی حالیہ جنگی جارحیت کا اصل ہدف ایران کو کمزور کرنا، فلسطینیوں کا خاتمہ اور خطے کے وسائل پر قبضہ جمانا ہے، پاکستان بھی اس جارحیت کے نشانے پر ہے۔
اطالوی تھنک ٹینک اسپیشل یوریشیا کی بانی اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر سیلویا بولٹوک نے خصوصی گفتگو میں انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل کی حالیہ جارحیت صرف وقتی یا دفاعی نوعیت کی نہیں، بلکہ اس کے پسِ پردہ خطے پر تسلط قائم کرنے کا ایک وسیع تر منصوبہ ہے جس کے اہداف میں ایران کی حکومت گرانا، فلسطینیوں کو بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ علاقوں سے بے دخل کرنا اور پاکستان کے ایٹمی پروگرام کو نشانہ بنانا شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:ایرانیوں نے امریکہ اور اسرائیل کا بھرم کیسے ختم کیا؟
بولٹوک نے اسرائیل کی حالیہ جارحیت کا جیوپولیٹکل تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل خطے کے توانائی کے ذخائر پر قبضے اور علاقائی بالادستی کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔ اسرائیل چاہتا ہے کہ فلسطین کی ریاست کبھی تسلیم نہ ہو تاکہ غزہ کی سمندری حدود میں موجود گیس کے وسیع ذخائر پر اپنا قبضہ برقرار رکھ سکے۔
غزہ اور توانائی کی جنگ
بولٹوک کے مطابق یوکرین جنگ کے بعد یورپ کو توانائی کے متبادل ذرائع کی تلاش ہے، اسی وجہ سے اسرائیل، بحیرہ روم میں موجود گیس کے ذخائر پر مکمل کنٹرول چاہتا ہے، غزہ کی سمندری حدود میں ایک ٹریلین کیوبک فٹ سے زائد قدرتی گیس موجود ہے، جو اسرائیل کے لیے انتہائی اہمیت کی حامل ہے، اسرائیل فلسطین کو باقاعدہ ریاست تسلیم نہیں کرنا چاہتا کیونکہ اس طرح فلسطینیوں کو سمندری حدود کے وسائل پر بین الاقوامی قوانین کے مطابق حق ملکیت حاصل ہوجائے گا۔
مغرب کی مجرمانہ خاموشی
بولٹوک نے مغرب بالخصوص یورپ کے دوہرے معیار اور اسرائیل کی مسلسل حمایت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا، انہوں نے کہا کہ یورپی ممالک خصوصاً اٹلی اور جرمنی اس جارحیت کے لیے اسرائیل کو ہتھیار فراہم کر رہے ہیں اور انسانی حقوق کے نام نہاد علمبردار یورپ کے اس جرم میں برابر کے شریک ہیں، مغرب کا میڈیا بھی اسرائیل کی جانب داری کر کے اس جارحیت کو دفاع قرار دیتا ہے۔
ایران پر حملوں کا اصل مقصد
بولٹوک کے مطابق اسرائیل ایران میں شہری اہداف کو جان بوجھ کر نشانہ بنا رہا ہے تاکہ عوام کو حکومت کے خلاف اکسایا جا سکے۔ اسرائیل کی یہ حکمت عملی دراصل ایران کے اندرونی انتشار اور حکومتی عدم استحکام کو ہوا دینے کی وسیع کوششوں کا حصہ ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ ایران کا آزادانہ مؤقف اور بڑھتی ہوئی دفاعی صلاحیت مغرب اور اسرائیل کے لیے ناقابلِ قبول ہے، اسی لیے ایران کو ایٹمی ہتھیاروں کے حصول کا جھوٹا الزام لگا کر حملوں کا جواز پیش کیا جا رہا ہے۔
پاکستان اگلا ہدف
سیلویا بولٹوک نے خبردار کیا کہ ایران کے بعد اسرائیل اور امریکہ کا اگلا ہدف پاکستان اور اس کا ایٹمی پروگرام ہے، انہوں نے کہا کہ خطے کے ممالک خصوصاً پاکستان کو چاہیے کہ اس ابھرتے ہوئے خطرے کو سنجیدگی سے لیں۔
اسرائیل کے توسیع پسندانہ عزائم
بولٹوک نے اسرائیلی قیادت کے اس عزائم کا بھی ذکر کیا کہ اسرائیل کی نظریں عظیم اسرائیل کی تشکیل پر مرکوز ہیں، جس میں شام، لبنان اور سعودی عرب کے علاقے بھی شامل ہیں، انہوں نے کہا کہ ابراہیمی معاہدوں کے باوجود اسرائیل نے ہمیشہ اپنے توسیع پسندانہ عزائم کو ترجیح دی ہے۔
انسانی حقوق اور عالمی برادری کی ناکامی
سیلویا بولٹوک نے اقوام متحدہ اور بین الاقوامی عدالت کی بے عملی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب تک اسرائیل کو اس کے جرائم کے لیے جوابدہ نہیں ٹھہرایا جائے گا، عالمی قوانین اور انسانی حقوق کے تحفظ کا دعویٰ محض ایک مذاق بن کر رہ جائے گا۔
انہوں نے یورپی عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر انہیں فلسطین اور ایران میں ہونے والے مظالم کی مکمل حقیقت کا علم ہو جائے تو یورپ کے عوام کبھی بھی اس ظلم پر خاموش نہیں رہیں گے۔
انہوں نے ایران اور غزہ کے شہریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ انسانیت اور انصاف کی خاطر آواز بلند کی جائے اور اسرائیلی قیادت کو جنگی جرائم کا ذمہ دار ٹھہرایا جائے۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
لِز ٹرس کا برطانوی سفارت خانے کو بیت المقدس منتقل کرنے پر اصرار کیوں ؟
?️ 11 اکتوبر 2022سچ خبریں: برطانوی وزیراعظم نے اپنے ملک کے سفارت خانے کی تل
اکتوبر
بنوں و میران شاہ روڈ پر دفعہ 144 نافذ، شہریوں اور نجی گاڑیوں کی آمدورفت پر پابندی
?️ 23 اگست 2025بنوں (سچ خبریں) ضلعی انتظامیہ نے بنوں، میران شاہ روڈ اور بکاخیل
اگست
آئی ایم ایف پروگرام میں کوئی گڑبڑ ہوئی تو قوم بہت مضبوط ہے، وزیراعظم
?️ 8 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی
جون
لبنان میں سیاسی مساوات کا بدلنا ایک سراب کی مانند
?️ 9 نومبر 2024سچ خبریں: لبنان کی پارلیمنٹ میں مزاحمت کے وفادار دھڑے کے نمائندے
نومبر
اپنے ہی بنائے معیار سے گرنے کی وجہ کیا ہے؟ نعمان اعجاز
?️ 28 اگست 2021کراچی (سچ خبریں) پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار نعمان اعجاز نے
اگست
شام میں 35 ہزار سے زائد افراد لاپتہ؛ ریڈ کراس کا تشویشناک انکشاف
?️ 26 مئی 2025 سچ خبریں:عالمی ریڈ کراس کمیٹی نے انکشاف کیا ہے کہ شام
مئی
پوپ کا فلسطینیوں کی انسانی صورتحال پر اظہار افسوس
?️ 10 جنوری 2025سچ خبریں: پوپ فرانسس نے جمعرات کو غزہ میں اسرائیلی حکومت کی
جنوری
برطانیہ میں جنسی طور پر ہراساں کرنے کو جرم قرار دینے کا منصوبہ
?️ 10 دسمبر 2022سچ خبریں:نئے برطانوی وزیر اعظم رشی سونک کی حکومت پچھلی حکومت کی
دسمبر