?️
سچ خبریں:عالمی غذائی تحفظ کے بہت سے ماہرین کا خیال ہے کہ یوکرین میں جنگ کے نتیجے میں پیدا ہونے والے عوامل کے امتزاج سے دنیا میں غذائی مصنوعات کی رسد میں کمی آئے گی اور ساتھ ہی ان کی طلب میں بھی اضافہ ہو گا۔
جیسا کہ بہت سی عالمی جنگوں میں، یوکرین میں جنگ کے نتائج شہروں اور بنیادی ڈھانچے کی تباہی اور لوگوں کے بے گھر ہونے پر ختم نہیں ہوتے،خوراک کی حفاظت کو یقینی بنانے میں روس اور یوکرین کی اہمیت اور مقام کی وجہ سے، یہ جنگ دنیا کے لوگوں کی خوراک کی حفاظت پر اہم اثرات مرتب کرسکتی ہے، خاص طور پر دنیا کے غریب ترین ممالک میں۔
ماہرین کے مطابق چونکہ یوکرین اور روس دنیا کی تقریباً 30 فیصد گندم اور اناج فراہم کرتے ہیں اس لیے اس خطے میں جاری جنگ عالمی اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کو بڑھا دے گی جس کے سب سے زیادہ منفی اثرات دنیا کے غریب ترین لوگوں پر پڑیں گے۔
اقوام متحدہ کے مطابق یہ جنگ شروع ہونے سے پہلے سے کورونا وائرس کے پھیلنے کی وجہ سے پہلے ہی دنیا کے بیشتر ممالک کی معاشی ترقی میں کمی آئی، 2020 میں دنیا میں 720 سے 811 ملین کے درمیان افراد خوراک کی کمی کا شکار ہوئے۔
ماہرین کو توقع ہے کہ مسلسل عالمی کساد بازاری اور یوکرین میں جنگ شروع ہونے کے تناظر میں 2022 میں دنیا میں غذائی قلت کا شکار افراد کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہو گا۔


مشہور خبریں۔
سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل 2023 کے خلاف دائر درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
?️ 12 اپریل 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ آف پاکستان نے وفاقی حکومت کی
اپریل
دنیا کے سب سے بڑے خودمختار دولت فنڈ کی تل ابیب کے خلاف کارروائی
?️ 13 اگست 2025سچ خبریں: ناروے کا قومی ساورن فنڈ، جو دنیا کا سب سے
اگست
تل ابیب کا عرب ملک کے ساتھ گیس کا سب سے بڑا معاہدہ
?️ 7 اگست 2025سچ خبریں: میڈیا رپورٹس کے مطابق، مقبوضہ فلسطینی علاقوں سے مصر کو
اگست
امریکا اور جنوبی کوریا کے درمیان تجارتی معاہدہ ٹرمپ کے دورے میں حتمی نہیں ہوگا
?️ 28 اکتوبر 2025 امریکا اور جنوبی کوریا کے درمیان تجارتی معاہدہ ٹرمپ کے دورے میں
اکتوبر
صوابی جلسہ: عمران خان احتجاج کی کال دیں گے، سر پر کفن باندھ کر نکلنا ہوگا، علی امین گنڈاپور
?️ 10 نومبر 2024صوابی: (سچ خبریں) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا
نومبر
شام میں امریکی فضائی حملوں کے دوران عام شہریوں کی ہلاکتیں؛امریکی فوج کا اعتراف
?️ 13 دسمبر 2021سچ خبریں:امریکی فوج اور انٹیلی جنس ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ
دسمبر
لاہور کا جلسہ آر یا پار ہے، روکا گیا تو جیلیں بھر دیں گے، عمران خان
?️ 20 ستمبر 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین اور سابق وزیراعظم
ستمبر
روسی تیل کمپنیوں کی پابندیوں سے بچنے کی حکمت عملی
?️ 14 مارچ 2022سچ خبریں:امریکی پابندیوں کا سامنا کرنے والی روسی تیل کمپنیاں واشنگٹن اور
مارچ