?️
برادر مسلم ملکوں پاکستان اور ترکی کے درمیان بیشتر علاقائی اور بین الاقوامی امور میں گہری ہم آہنگی پائی جاتی ہے۔ زندگی کے تمام شعبوں میں اُن کا باہمی تعاون اِسی بنا پر مسلسل فروغ پذیر ہے۔ دفاعی میدان میں بڑھتے ہوئے روابط خاص طور پر قابلِ ذکر ہیں۔ جنگی بحری جہاز بنانے کی صنعت میں ترکی دنیا کے دس بڑے ملکوں میں شامل ہے۔ برادر ملک کے اِس تجربے اور مہارت سے پاک بحریہ بھرپور استفادہ کررہی ہے جس میں چار ملجیم اے ڈی کلاس جنگی جہازوں کی تیاری نمایاں اہمیت رکھتی ہے۔ استنبول میں گزشتہ روز پاک بحریہ کے لئے تیسرے ملجیم اے ڈی اے کلاس جہاز کی تیاری کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔
ترک صدر رجب طیب اردوان کے ہمراہ برادر ملک کی کلیدی سیاسی و عسکری قیادت اور پاکستان کے سفیر محمد سائرس سجاد قاضی نے تقریب میں شرکت کی۔ صدر اردوان نے اپنے خطاب میں ملجیم کلاس وار شپ کی تعمیر میں تعاون کو ترکی اور پاکستان کے دفاعی تعلقات میں ایک اور اہم سنگِ میل قرار دیا۔ اُن کہنا تھا کہ پاکستان اور ترکی مشکل جغرافیائی خطوں میں واقع اور ایک جیسے چیلنجوں سے نبرد آزما ہیں۔ اپنے گزشتہ دورۂ پاکستان کے حوالے سے رجب طیب اردوان نے بتایا کہ دوطرفہ تعلقات کے مزید فروغ کیلئے اُس موقع پر دونوں ممالک نے ایک تزویراتی معاشی فریم ورک پر دستخط کیے تھے۔
واضح رہے کہ اُسی لائحہ عمل کے مطابق کون کرنٹ ٹرانسفر آف ٹیکنالوجی کے ساتھ پاک بحریہ کے لئے چار ملجیم کلاس کورویٹس کے لئے دو سال پہلے ترکی اور پاکستان میں معاہدہ ہوا تھا۔ اِس کے تحت ٹیکنالوجی کی منتقلی سمیت دو جہاز استنبول جبکہ دو کراچی شپ یارڈ میں تعمیر کیے جارہے ہیں۔ ملجیم جہاز 99میٹر طویل ہے اور 2400ٹن گنجائش کے ساتھ 29ناٹیکل میل کی رفتار سے چل سکتا ہے۔ آبدوز شکن ملجیم جہاز ریڈار سے پوشیدہ رہ سکتا ہے لہٰذا پاک بحریہ کی دفاعی صلاحیت میں نمایاں اضافے کا سبب بنے گا۔
مشہور خبریں۔
عالمی یوم قدس اور مقبوضہ علاقوں میں بحران
?️ 7 اپریل 2024سچ خبریں: عالمی یوم قدس کے موقع پر غزہ جنگ میں ناکام
اپریل
پاکستان میں حکومت کی تبدیلی کے الزامات افسوسناک، ان میں کوئی صداقت نہیں: امریکی سفیر
?️ 30 ستمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد میں تعینات امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے
ستمبر
سپر پاور کون ہے؟امریکہ یا یمن؟
?️ 27 دسمبر 2023سچ خبریں: ایک معروف عرب تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ بحیرہ
دسمبر
سائفر کیس: عمران خان، شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی 23 اکتوبر تک ملتوی
?️ 17 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) آفیشل سیکرٹ ایکٹ 1923 کے تحت قائم خصوصی
اکتوبر
ماہ رنگ بلوچ کوکراچی ایئرپورٹ پر بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا
?️ 8 اکتوبر 2024کراچی: (سچ خبریں) قوم پرست رہنما ماہ رنگ بلوچ کو کراچی ایئرپورٹ
اکتوبر
نصف روسی گیس خریدار روبل میں ادائیگی کرنے پر راضی
?️ 19 مئی 2022سچ خبریں: روس کے نائب وزیر اعظم الیگزینڈر نوآک نے آج کہا
مئی
فلسطین کی حمایت کے بارے میں یمن کا تازہ ترین موقف
?️ 11 ستمبر 2024سچ خبریں: یمن کی اسلامی مزاحمتی تحریک نے انصار اللہ کے ترجمان
ستمبر
ماہ رمضان میں مسجد الاقصی کے خلاف صیہونیوں کی جارحیت میں اضافہ
?️ 26 مارچ 2023سچ خبریں:مقبوضہ القدس کے مفتی اعظم محمد حسین نے اعلان کیا ہے
مارچ