?️
سچ خبریں:عراق ہمسایہ ممالک کا اجلاس منعقد کرنے کے لیے پرعزم ہے ،تاہم اجلاس کی صحیح تاریخ اور خاص طور پر شرکت کی سطح اب بھی ابہام کی حالت میں ہے۔
کچھ عرصے سے عراق علاقائی سطح پر اپنی پوزیشن بہتر بنانے کی کوشش کر رہا ہے تاکہ خطے کے ممالک کے خیالات کو قریب لایا جائے اور ان کے اختلافات کو حل کیا جائے۔
اس سے قبل جولائی میں بغداد میں اردنی ، مصری اور عراقی رہنماؤں کا سہ فریقی سربراہی اجلاس کامیابی سے منعقد ہوا،کچھ عرصہ پہلے مصطفی الکاظمی جب واشنگٹن میں تھے تو انھوں نے اپنی حکومت کی کوششوں کے بارے میں کہا کہ وہ خطے کے ممالک کو ایک دوسرے کے قریب لائیں گے۔
واضح رہے کہ عراق کے اپنے پڑوسیوں کے ساتھ اب بھی حل طلب مسائل ہیں جن میں سے بہت سے بعثی حکومت کے ایجاد کردہ ہیں، ان میں ترکی اور ایران کے ساتھ پانی کے مسائل ، PKK کی سرگرمیاں ، عراق اورشام کی سرحد پر دہشت گردوں کی نقل و حرکت ، عراق کا کویت پر قرض اور اردن کے ساتھ تجارت اور تیل کے معاہدے شامل ہیں۔
یادرہے کہ اس سے قبل بغداد نے عراق کی ثالثی میں ایران اور سعودی عرب کے حکام کی ملاقاتوں کی میزبانی کی نیز عراق کی جانب سے ایران ، اردن اور مصر کے درمیان براہ راست رابطے قائم کرنے کی کوششیں بھی کی گئی ہیں۔
حال ہی میں عراقی وزارت خارجہ کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے اعلان کیا کہ عراق اور خطے کے کئی دوسرے ممالک کے ساتھ ایک علاقائی کانفرنس کی میزبانی کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے تاکہ عراق سے متعلق سکیورٹی ، سیاسی اور معاشی مسائل پر بات چیت کی جا سکے۔
عراقی عہدیدار نےاپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عراقی وزیر اعظم مصطفی الکاظمی نے کئی مشیروں اور وزارت خارجہ کے ایک عہدیدار پر مشتمل ایک کابینہ کمیٹی کے قیام کا حکم دیا ہے جس کی سربراہی عراق کے نائب وزیر خارجہ نزار الخیرالله کر رہے ہیں جو اس اس اجلاس کے لیے ضروری تیاری کرے گی۔
مشہور خبریں۔
اسرائیل کے خلاف ایران کے انتقامی حملے کے بارے میں بائیڈن کا بیان
?️ 26 مئی 2024سچ خبریں: امریکی صدر نے اپنی تقریر میں اسرائیل کے خلاف ایران
مئی
کیا روس امریکہ سے سفارتی تعلقات منقطع کرے گا؟
?️ 11 نومبر 2023روس کے نائب وزیر خارجہ نے ماسکو کے بارے میں واشنگٹن کے
نومبر
مسئلہ کشمیر کے حوالے سےسابق وزیر خارجہ کا اہم انکشاف
?️ 27 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) سابق وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری نے مسئلہ
اپریل
پابندیوں کا سخت جواب دیں گے:روس
?️ 8 مئی 2022سچ خبریں:روس کا کہنا ہے کہ مغربی ممالک کی طرف سے عائد
مئی
صہیونیوں نے مقبوضہ فلسطین سے واپسی کا سفر کیوں سوچا؟
?️ 23 فروری 2022سچ خبریں: جب بھی مقبوضہ فلسطین سے یورپ کی طرف ریورس مائیگریشن
فروری
صیہونی حکومت کو ایران کے منہ توڑ جواب کے بعد ٹرمپ کا ردعمل
?️ 21 جون 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے صہیونی ریاست پر
جون
نیتن یاہو کے وکلاء کا پیغام: ہم ان حالات میں مزید آپ کا ساتھ نہیں دے سکتے
?️ 29 اگست 2025سچ خبریں: اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کا دفاع کرنے والے
اگست
مغربی حکومتوں کے حزب اللہ سے جنگ کے بارے میں 3 سوال
?️ 26 دسمبر 2023سچ خبریں:شہید حسن موسی الضیقہ کی یاد میں منعقدہ تقریب میں لبنان
دسمبر