?️
سچ خبریں:جمعہ کی صبح امریکی بمبار طیاروں نے دہشت گردانہ اور غیر انسانی کاروائی کرتے ہوئے دیرالزور کے دو مشرقی علاقوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی اور دونوں علاقوں کو کافی نقصان پہنچا۔
جمعہ کی صبح امریکی بمبار طیاروں نے دیرالزور کے دو مشرقی علاقوں کو نشانہ بنایا، یہ حملہ اس ملک کے شمال مغرب میں حلب کے ہوائی اڈے پر اسرائیلی بمبار طیاروں کے حملے کے ٹھیک ایک دن بعد ہوا ہے، جس کی وجہ سے یہ ہوائی اڈہ عارضی طور پر بند ہو گیا تھا۔
یاد رہے کہ شام کے شمال مغرب میں آنے والے حالیہ زلزلے کے بعد، جس میں بہت زیادہ نقصان ہوا اور اس کے بعد بعض ممالک نے زلزلہ متاثرین کی مدد کے لیے اس ملک کو امداد بھیجی نیز اس کے ساتھ ساتھ سیاسی مشاورت کے لیے متعدد پارلیمانی اور سیاسی وفود بھی شام آئے، اس کے علاوہ دمشق اور کئی عرب ممالک کے درمیان تعلقات کا آغاز ہوا،تاہم صیہونی ، امریکہ ، داعش اور شام میں تحریر الشام کی مربوط دہشت گردانہ کاروائیاں بھی شروع ہوئیں جو واشنگٹن – تل ابیب، داعش اور تحریر الشام کے غصے کو ظاہر کرتی ہیں۔
خبری ذرائع نے جمعہ کی صبح اعلان کیا کہ دیر الزور کے مشرق میں ہرابش محلے میں واقع غلہ جمع کرنے اور دیہی ترقی کے مرکز پر نامعلوم طیارے نے حملہ کیا جس سے یہاں آگ لگ گئی، اسی دوران بعض شامی ذرائع نے یہ بھی اعلان کیا کہ بعض نامعلوم جنگی طیاروں نے عراقی سرزمین سے مشرقی شام کے صوبہ دیر الزور کی طرف متعدد میزائل داغے اور پھر تھوڑی ہی دوری پر پرواز کرتے ہوئے الحسکہ محلوں کی آواز کی دیوار کو بھی توڑ دیا، اس کے ایک گھنٹے بعد امریکی محکمہ دفاع (پینٹاگون) نے اس جارحیت کی تصدیق کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ شام پر فضائی حملہ جمعرات کے حملے میں امریکی فوجیوں کے زخمی ہونے کے جواب میں کیا گیا، ریاستہائے متحدہ کے محکمہ دفاع نے اعلان کیا کہ خطہ میں اس ملک کی فوجی سینٹرل کمانڈ (Centcom)نے ان تنصیبات پر فضائی حملے کیے جو اس ادارے کے مطابق، مشرقی دیر الزور میں اسلامی انقلابی گارڈ کور (مزاحمتی گروپ) سے وابستہ گروپ استعمال کرتے ہیں۔
پینٹاگون نے دعویٰ کیا کہ یہ حملے مشرقی شام میں الحسکہ کے قریب امریکی اڈے پر ایک گروپ کے حملے میں ایک امریکی فوجی کی ہلاکت اور پانچ دیگر فوجیوں کے زخمی ہونے کے بعد کیے گئے،جارحیت اور دہشت گردی کے اس عمل کی تصدیق کرتے ہوئے امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے اعتراف کیا کہ امریکی صدر جو بائیڈن کے حکم پر ان اداروں کے خلاف فضائی حملہ کیا گیا جو شام میں ایران کے اسلامی انقلابی گارڈ کور سے وابستہ گروپوں کے زیر استعمال ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ جمعرات کی صبح اسرائیلی بمبار طیاروں نے شمال مغربی شام میں حلب کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کو نشانہ بنایا، جو زلزلے سے متاثرہ لوگوں کے لیے دوسرے ممالک کے انسانی امداد کے بہت سے طیاروں کی لینڈنگ کی جگہ ہے،اس سلسلے میں داعش دہشت گرد گروہ کے عناصر نے، جسے امریکیوں کی حمایت حاصل ہے، شام کے شمال مغرب میں واقع شہر حماۃ کے نواحی علاقوں میں بھی 7 شہریوں کو ہلاک کر دیا جبکہ چند روز قبل اس دہشت گرد گروہ کے عناصر نے صوبہ حمص میں 50 سے زائد شامیوں کو ہلاک کر دیا تھا، یاد رہے کہ جمعرات کے روز حلب کے ہوائی اڈے پر صیہونی بمبار طیاروں کے جارحانہ حملے کے بعد اور دیر الزور پر امریکی بمبار طیاروں کے حملے سے قبل شام میں متحارب فریقوں کی مصالحت کے لیے روسی مرکز کے نائب نے امریکہ کی قیادت میں نام نہاد بین الاقوامی اتحاد کی پروازوں کی تعداد میں اضافہ اور ان کی خلاف ورزیوں کی اطلاع دی تھی، ایڈمرل اولیگ گورینوف نے اعلان کیا کہ شام میں امریکی زیر قیادت بین الاقوامی اتحاد کے ڈرونز اور طیاروں کی پروازوں سے متعلق خلاف ورزیوں کی تعداد میں گزشتہ سال کے مقابلے میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، یوں 2023 کے آغاز سے اب تک ان میں سے 452 خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئی ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ دیر الزور پر امریکی بمبار طیاروں کے جارحانہ حملے کے بعد مزاحمتی گروہوں نے گزشتہ رات امریکیوں کے دو ٹھکانوں کو متعدد راکٹوں سے نشانہ بنایا،یاد رہے کہ صیہونی حکومت اور امریکہ عراق اور شام کے زمینی راستے کو دوبارہ کھولنے کے سخت خلاف ہیں، اس لیے وہ اس علاقے پر آئے دن حملہ کرتے رہتے ہیں کیونکہ وہ اس راستے کے دوبارہ کھلنے کو ایران، عراق، شام اور لبنان کی حزب اللہ کو زمینی راستے سے ملانے کا باعث اور اس کے نتیجہ میں صیہونیت مخالف اسلامی مزاحمتی محاذ کی مضبوطی میں اہم عنصر سمجھتے ہیں۔
اس دوران اہم نکتہ امریکی صیہونی بمبار طیاروں کی متواتر جارحیتوں کا مقابلہ کرنے کے لیے شامی فوج کے فضائی دفاع کو مضبوط بنانا ہے اور ساتھ ہی ان جارحیت کا منہ توڑ جواب دینا ہے،حالیہ برسوں میں اس طرح کی جارحیت کا کوئی سخت جواب نہیں دیا گیا ہے یہی وجہ ہے کہ جارح شامی سرزمین پر جب چاہتے ہیں بمباری کرتے ہیں،شام کی فوج اور سیاسی حکام کے لیے ضروری ہے کہ اسلامی مزاحمتی محاذ کی مدد سے ان جارحیت کے بارے میں بنیادی طور پر سوچیں اور پورے ملک میں مضبوط احتساب کے ساتھ سلامتی قائم کریں۔


مشہور خبریں۔
ڈھائی کروڑ افراد کی ویکسینیشن مکمل ہو گئی
?️ 23 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان میں ڈھائی کروڑ سے زائد افراد کی مکمل
ستمبر
بحرین کا فلسطینی بچوں کے قاتل کو خوش آمدید کہنا فلسطینی عوام کی پیٹھ میں خنجر مارنا ہے:فلسطینی مزاحمتی تحریک
?️ 4 فروری 2022سچ خبریں:اسرائیلی وزیر جنگ کے بحرین کے اچانک دورے پر ردعمل ظاہر
فروری
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ہوگا اضافہ
?️ 30 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پندرہ،
اپریل
سہ ملکی مشترکہ ریلوے پروجیکٹ اقتصادی صورت حال میں نمایاں کردار ادا کرے گا
?️ 15 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے ازبکستان کے صدر شوکت
اپریل
خضدار میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 5 خارجی دہشتگرد ہلاک
?️ 17 ستمبر 2025خضدار: (سچ خبریں) صوبہ بلوچستان کے ضلع خضدار میں سکیورٹی فورسز کی
ستمبر
روس نے کی شام پر فضائی حملے کی شدید مذمت
?️ 5 جولائی 2022سچ خبریں: پیر کو روس کی وزارت خارجہ نے شام پر ہفتے
جولائی
خیبر پختونخوا میں بیوروکریسی کا 100فیصد جھکاؤ پی ٹی آئی کی جانب ہے، نگران وزیر اطلاعات
?️ 19 مارچ 2023خیبرپختونخوا:(سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے نگراں وزیر اطلاعات فیروز جمال شاہ کاکاخیل نے
مارچ
او امریکیو! ہمیں تمہاری معافی کی ضرورت نہیں, امریکہ سے آزادی کی اصل جنگ اب شروع ہوگئ ہے:عمران خان
?️ 14 اپریل 2022پشاور(سچ خبریں)سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ قوم نے
اپریل