🗓️
سچ خبریں:تجزیہ کاروں کے مطابق امریکی صدر کے آئندہ دورہ مغربی ایشیاء کی بنیادی وجہ امریکہ کا اندرونی سیاسی بحران ہے جو توانائی کی قیمتوں سے جڑا ہوا ہے۔
مختلف امریکی صدور نے مغربی ایشیا کے دورے مختلف شکلوں اور مختلف مقاصد کے ساتھ کیے ہیں لیکن جوبائیڈن کا خطے کا آئندہ دورہ بنیادی طور پر امریکہ کے اندرونی سیاسی بحران کی وجہ سے ہے، جو یوکرین کے مسئلے اور تیل کی قیمتوں سے جڑا ہوا ہے۔
امریکی میگزین فارن پالیسی کے تجزیے کے مطابق غیر معمولی استثناء کو چھوڑ کر، مغربی ایشیا ایک ایسی جگہ بن گیا ہے جہاں امریکی صدارت کے خیالات، خاص طور پر بڑے خیالات دفن ہوجاتے ہیں اور بائیڈن انتظامیہ نے اس حقیقت کو سمجھتے ہوئےپچھلے ڈیڑھ سال کے دوران علاقے سے دور رہنے کوشش کی لیکن آخر کار یوکرین کے تنازعات، مہنگائی اور امریکہ میں پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے درمیان مغربی توانائی کے بحران نے بائیڈن کو خطے میں واپس آنے پر مجبور کر دیا۔
اطلاعات کے مطابق جو بائیڈن آئندہ دنوں میں مقبوضہ فلسطین، مغربی کنارے اور سعودی عرب کا دورہ کرنے والے ہیں، وہ مقبوضہ علاقوں میں اسرائیلی وزیر اعظم یائر لاپڈ اور اپوزیشن لیڈر بنیامین نیتن یاہو سے ملاقات کریں گے نیز مغربی کنارے کا سفر کرنے کے بعد خلیج فارس تعاون کونسل کے ارکان (بحرین، کویت، عمان، قطر، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات) کے علاوہ مصر، عراق اور اردن کے ساتھ جدہ میں ہونے والے اس تعاون کونسل کے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔
مشہور خبریں۔
سال 2023 میں کون سا سوشل میڈیا پلیٹ فارم مقبول رہا؟
🗓️ 25 دسمبر 2023سچ خبریں: رواں سال حیران کن طور شارٹ ویڈیو ایپلی کیشن ٹک
دسمبر
پاکستان کو پولیو سے پاک کرنے کے لئے حکومت کا اہم قدم
🗓️ 16 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) حکومت نے ملک کو پولیو سے پاک کرنے
ستمبر
افغانستان میں ایک اور بم دھماکا، درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے
🗓️ 10 مئی 2021کابل (سچ خبریں) افغانستان میں ایک بار پھر بم دھماکا ہوگیا جس
مئی
میر واعظ عمر فاروق کی طرف سے کشمیری پنڈت کے قتل کی شدید مذمت
🗓️ 27 فروری 2023سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں
فروری
شہباز شریف کی ضمانت کون دے گا؟ فرخ حبیب
🗓️ 13 مئی 2021اسلام آباد( سچ خبریں) وزیرِ مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب
مئی
مقبوضہ فلسطین میں صحافی کا قتل
🗓️ 5 ستمبر 2022سچ خبریں:فلسطینی میڈیا نے اتوار کی شب مقبوضہ فلسطین کے شہر ام
ستمبر
شرمین عبید چنائے کا اعزاز، عالمی شخصیات کے ساتھ ویڈیو سیریز ریلیز
🗓️ 2 جون 2023کراچی: (سچ خبریں) آسکر ایوارڈ یافتہ پاکستانی فلم ساز شرمین عبید چنائے
جون
ملک بھر میں کرونا وائرس کے پھیلاو میں تیزی آرہی ہے
🗓️ 14 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) ملک بھر میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں
جنوری