🗓️
سچ خبریں:سویڈن کے فورا بعد ہالینڈ میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے بعد آزادی بیان کا دعویٰ کرنے والے ملک ڈنمارک میں یہ اشتعال انگیز عمل دیکھنے کو ملا جس پر عالم اسلام کی جانب سے شدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑا۔
سویڈن میں جیسا کہ اس سے پہلے بھی ہوتا رہا ہے، قرآن پاک کی بے حرمتی کے دو دن بعد ہالینڈ میں بے حرمتی کا یہ عمل دہرایا گیا جبکہ حال ہی میں ڈنمارک میں بے حرمتی کا یہ واقعہ پیش آیا، یاد رہے کہ ابھی کچھ ہی دن پہلے متعدد انتہا پسند گروپوں نے اسلام مخالف کارروائی میں اسٹاک ہوم میں ترک سفارت خانے کے سامنے قرآن پاک کو نذر آتش کیا جس کے بعد سویڈش پولیس کے ترجمان نے کہا کہ انہوں نے انتہائی دائیں بازو کی ڈنمارک کی جماعت اسٹریم کورس کے رہنما کو ترک سفارت خانے کے سامنے قرآن پاک کو نذر آتش کرنے کی اجازت دی۔
اس مجرمانہ اقدام پر ترک حکومت کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا، اس سلسلے میں انقرہ میں سویڈن کے سفیر کو بھی ترک وزارت خارجہ میں طلب کیا گیا اور ترک حکام نے اس اقدام کی شدید مذمت کی،ترکی کے وزیر دفاع ہلوسی آکار نے بھی کہا کہ 27 جنوری کو سویڈن کے وزیر دفاع کا دورہ ترکی اس صورت حال میں کوئی معنی نہیں رکھتا اس لیے اسے منسوخ کیا جار رہا ہے۔ اس اقدام پر اسلامی جمہوریہ ایران سمیت پوری عالم اسلام یہاں تک کہ بعض غیر مسلم ممالک کی طرف سے بھی شدید ردعمل سامنے آیا۔
کویت کے وزیر خارجہ نے اس توہین آمیز فعل کی مذمت کی جبکہ مراکش، انڈونیشیا، متحدہ عرب امارات ، اردن ، سعودی عرب اور خلیج فارس تعاون کونسل کے سکریٹری جنرل نے بھی اس توہین آمیز اقدام پر شدید ردعمل کا اظہار کیا جبکہ اردنی ایوان نمائندگان کے اسپیکر نے سویڈن سے معافی مانگنے کا مطالبہ بھی کیا،افغانستان میں بھی اس کارروائی پر شدید ردعمل سامنے آیا،یمن کی تحریک انصار اللہ کے سیاسی دفتر نے اس گھناؤنے فعل کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے اسلام اور مسلمانوں کے خلاف ایک دشمنانہ عمل قرار دیا، انصاراللہ کے سربراہ نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ قرآن کریم مسلمانوں کی عزت اور وقار ہے، کہا کہ اس کو جلانے کے سلسلے میں مسلم ممالک کی خاموشی ایک عظیم جرم، صریح غفلت اور ذمہ داری سے مکمل انحراف ہے، یمن کے مفتی اعظم نے مسلم ممالک سے بھی کہا کہ وہ سویڈن اور ان تمام ممالک سے اپنے سفارتی تعلقات منقطع کر لیں جو اسلامی مقدسات کی کھلم کھلا دشمنی کرتے ہیں۔
علاوہ ازیں لبنان کی حزب اللہ تحریک نے بھی اعلان کیا کہ اس طرح کے گھناؤنے فعل کے سامنے خاموش رہنا ناممکن ہے ،اس تنظیم نے اپنے بیان میں اس گھناؤنے فعل کی ذمہ داری سویڈن کی حکومت پر عائد کرتے ہوئے مجرموں کو سزا دینے اور اس طرح کے جرم کے اعادہ کو روکنے کے لیے اس ملک سے فوری ایکشن لینے کو کہا، علاوہ ازیں ایک بیان میں فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک نے اس اقدام کی مذمت کرتے ہوئے سویڈن سے کہا کہ وہ دنیا کے تمام مسلمانوں سے معافی مانگے۔
مصر کی الازہر نے اسٹاک ہوم میں قرآن پاک کی توہین کی مذمت کرتے ہوئے اس حوالے سے فوری تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے، بعض مسلم ممالک میں سویڈش اشیاء کے بائیکاٹ کی آواز بھی اٹھائی گئی،اسی تناظر میں کویت میں تین کوآپریٹو سوسائٹیز نے ایک بیان میں اسلامی مقدسات کی حمایت اور سویڈن میں تیار ہونے والی اشیاء کے بائیکاٹ کا اعلان کیا۔
کویت کی پارلیمنٹ کے 41 ارکان نے سویڈن میں قرآن پاک کی توہین کے ردعمل میں اس ملک کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا، ترکی کی حکومت اور اس ملک کے عوام کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آنے کے علاوہ اس اقدام کے باعث اس ملک میں احتجاجی مظاہرے بھی ہوئے اور مشتعل ترک مظاہرین نے استنبول میں سویڈش قونصل خانے کے سامنے اس ملک کے پرچم کو نذرآتش کیا۔
دوسری جانب ترکی کے جنوب مشرق میں واقع شہر "بیٹ مین” کے دسیوں ہزار مسلمان اس کارروائی کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے، ترکی کے وزیر خارجہ Mevlut Cavusoglu نے اس حوالے سے کہا کہ سویڈن کی حکومت اس بدنیتی پر مبنی کارروائی میں شریک ہے جس کا آزادی بیان اور عقیدے سے کوئی تعلق نہیں ہے،ترکی کی حکمران جماعت نے بھی سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی طرف بھی اشارہ کرتے ہوئے اس ملک کی جانب سے اس مجرمانہ فعل کی حمایت کا الزام عائد کیا، انہوں نے کہا کہ سویڈن کی نیٹو میں شمولیت پر بات کرنے کی کوئی گنجائش باقی نہیں بچی ہے۔
واضح رہے کہ ان ردعمل کے بعد سویڈن کے وزیر خارجہ ٹوبیاس بلسٹروم نے ٹوئٹر پر لکھا کہ اسلامو فوبیا اور اس طرح کے اشتعال انگیز اقدامات خوفناک ہیں، ہمارے ملک میں آزادی بیان ہے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ سویڈن کی حکومت یا میں خود ہر اظہار خیال کی حمایت کرتا ہوں۔” دوسری جانب سویڈن کے وزیر اعظم اولاف کرسٹرسن نے ٹوئٹر پر لکھا کہ کسی ایسی کتاب کو جلانا جو بہت سے لوگوں کے لیے مقدس ہے، انتہائی بے حرمتی ہے، میں اسٹاک ہوم میں جو کچھ ہوا اس کے لیے ان تمام مسلمانوں سے ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں۔
روس کی وزارت خارجہ نے سویڈن میں قرآن مجید کی توہین کی مذمت کرتے ہوئے سویڈن سے کہا ہے کہ وہ اس سلسلے میں اقدامات کرے،اس کے علاوہ ویانا میں بین الاقوامی تنظیموں میں روس کے نمائندے میخائل الیانوف نے اس کارروائی کو ایک قسم کی بربریت قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ کارروائیاں مذاہب کے درمیان اختلافات کو ہوا دیتی ہیں، دوسری جانب روسی آرتھوڈوکس چرچ کے شعبہ تعلقات کے سربراہ "ولادیمیر لیگوئیڈا” نے سویڈن میں قرآن پاک کی توہین کی مذمت کرتے ہوئے اسے ناقابل قبول قرار دیا، اس کے علاوہ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے اپنے ایک بیان میں یورپ میں قرآن کریم کی توہین کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا میں کوئی بھی اس اقدام کو قبول نہیں کرتا کیونکہ یہ آزادی بیان کے خلاف ہے اور انسانی معاشروں میں اسے روکتا ہے۔
یاد رہے کہ سویڈن میں اس گھناؤنے فعل کے تین دن بعد ہالینڈ میں اس طرح کی حرکت دہرائی گئی اور سائبر اسپیس میں ایک ویڈیو شائع ہوئی جس میں دائیں بازو کے پیگیڈا گروپ کے رہنما ایڈون ویگنسولڈ نے قرآن مجید کو پھاڑ کر اس مقدس کتاب کو جلا دیا،یاد رہے کہ حال ہی میں ڈنمارک میں بھی مسلمانوں کے مقدسات کے خلاف اسی طرح کی اشتعال انگیز اور توہین آمیز حرکت کا مشاہدہ کیا گیا،ڈنمارک اور سویڈش کی دوہری شہریت رکھنے والے انتہائی دائیں بازو کے سیاست دان "Rasmus Paloden” نے ڈنمارک میں ترکی کے سفارت خانے کے قریب ایک مسجد کے قریب مسلمانوں کی مقدس کتاب کو نذر آتش کر دیا،Rasmus Paloden”، ایک انتہائی دائیں بازو کے سیاست دان جو ڈینش اور سویڈش کی دوہری شہریت رکھتے ہیں، نے گزشتہ ہفتے قرآن کو جلانے کے لیے ایک ریلی نکال کر دنیا بھر کے مسلمانوں کو ناراض کیا،اس کارروائی کے جواب میں ترکی نے ڈنمارک کے سفیر کو طلب کیا اور ان "اشتعال انگیز اقدامات” اور "نفرت انگیز جرائم” کے خلاف اپنے احتجاج کا اظہار کیا۔
یمن کی نیشنل سالویشن گورنمنٹ کی وزارت خارجہ نے بھی ڈنمارک کے حکام کی طرف سے انتہائی دائیں بازو کی جماعت کے سربراہ کو قرآن مجید کی توہین اور اسے جلانے کی اجازت دینے کے اقدام کی مذمت کی ،یاد رہے کہ راسموس پالوڈن کا یہ فعل پہلی بار نہیں ہوا ہے بلکہ اس سال اپریل کے آخر میں بھی اس نے آزادی بیان کے بہانے اور پولیس کی حفاظت میں سویڈن کے شہر Linköping میں قرآن پاک کو نذر آتش کیا۔
مشہور خبریں۔
یوکرین اب روس سے اپنا علاقہ واپس نہیں لے سکتا: وائٹ ہاؤس
🗓️ 30 جون 2022سچ خبریں:بائیڈن کا ماننا ہے کہ یوکرین اب روس سے اپنا علاقہ
جون
عمران خان نے کہا مجھ سے معافی مانگیں، بجائے میں کسی واقعہ پر معافی مانگوں، بیرسٹر گوہر
🗓️ 13 مئی 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے
مئی
ہم ایران کے خلاف تل آویو کے ساتھ تعاون کرتے ہیں: امریکی وزیر خارجہ
🗓️ 27 مارچ 2022سچ خبریں: وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے مقبوضہ بیت المقدس میں اپنے
مارچ
جنوبی افریقہ نے کیا ٹرمپ کی اسپیکر فون ڈپلومیسی اور غنڈہ گردی کو مسترد
🗓️ 10 مارچ 2025سچ خبریں: جنوبی افریقہ کی حکومت کا یہ موقف ٹرمپ کی جانب
مارچ
پنجاب میں 61 پولیس افسروں کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا
🗓️ 7 اپریل 2021پنجاب (سچ خبریں) پنجاب حکومت نے جرائم کے خلاف اہم قدم اُٹھاتے
اپریل
یوم القدس کے موقع پر صہیونی فوج کی چھٹی ریزرو بٹالین کی کال
🗓️ 28 اپریل 2022سچ خبریں: اسرائیلی فوج نے آج صبح اعلان کیا کہ ریزرو فورسز
اپریل
خیبرپختونخوا: مختلف اضلاع میں بارش کے باعث حادثات، 7 افراد جاں بحق
🗓️ 30 مارچ 2024پشاور: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا میں موسلادھار بارشوں کے سبب مختلف اضلاع میں
مارچ
لبنانی ماہرین نے حکومت اور فوج کو اسرائیل کے جال سے خبردار کیا
🗓️ 17 فروری 2025سچ خبریں: لبنان میں مسلسل جارحیت اور قبضے کی سطح پر صیہونیوں
فروری