?️
لاہور: (سچ خبریں) 2025 ایک ایسا سال جس میں شوبز کی دنیا میں تلخ اور شیری یادیں دونوں شامل رہیں جہاں کچھ اداکاروں کے لیے یہ سال کامیابیوں سے بھرا رہا وہیں متعدد معروف شخصیات ہم سے ہمیشہ کے لیے بچھڑ کر رخصت ہو گئیں۔
رواں سال پاکستانی شوبز انڈسٹری کے کئی ستارے اس دنیا سے رخصت ہوئے جن میں دو واقعات ایسے تھے جنہوں نے شوبز حلقوں کو دہلا کر رکھ دیا، ڈرامہ انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عائشہ خان کی 20 جون 2025 کو کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں واقع فلیٹ سے کئی روز پرانی لاش برآمد ہوئی، پڑوسی نے تعفن محسوس ہونے پر اطلاع دی اور جب فلیٹ کا دروازہ توڑا گیا تو اندر سے تعفن زدہ لاش برآمد ہوئی۔
اس کے بعد 8 جولائی کو کراچی کے علاقے ڈیفنس کے فلیٹ سے اداکارہ حمیرا اصغر کی ناقابل شناخت لاش ملی، میڈیکل رپورٹ کے مطابق ان کا انتقال 7 اکتوبر کو ہوا تھا اور لاش تقریباً 9 ماہ پرانی تھی، ان کی تدفین 11 جولائی کو آبائی شہر لاہور میں کی گئی، پولیس نے واقعے کی تحقیقات کیں اور موت کو طبعی قرار دیا۔
سال 2025 میں سب سے پہلے ہم سے رخصت ہونے والے شوبز ستارے کامیڈین جاوید کوڈو تھے جو اپریل 2025 میں طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے، اپنے آخری انٹرویو میں انہوں نے ساتھیوں کی جانب سے مدد نہ ملنے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مجھے امید تھی کہ دوست میری مدد کو آئیں گے مگر شاید وہ بھی مہنگائی کی وجہ سے پریشان ہیں۔
3 مئی کو پاکستانی فلم سٹار اور سپر ماڈل اداکارہ ایمان علی کی والدہ اور اداکار عابد علی کی اہلیہ و سابق مشہور اداکارہ حمیرا عابد بھی انتقال کر گئیں جنہوں نے پی ٹی وی کے سنہرے دور میں شوبز میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا۔
کامیڈین اور تھیٹر، ٹی وی و فلم کے نامور فنکار لکی ڈیئر طویل علالت کے بعد 30 ستمبر 2025 کو لاہور میں انتقال کر گئے، 60 سالہ فنکار گزشتہ آٹھ ماہ سے پھیپھڑوں اور ذیابیطس کے مرض میں مبتلا تھے اور میو ہسپتال میں زیرِ علاج تھے۔
یکم ستمبر کو معروف فلم، ٹی وی اور سٹیج کے اداکار انور علی بھی طویل علالت کے باعث انتقال کر گئے جو پھیپھڑوں، گردوں، فالج اور دل کے عارضے میں مبتلا تھے۔
4 نومبر 2025 کو پاکستان فلم انڈسٹری کے معتبر پروڈیوسر اور ڈسٹری بیوٹر چوہدری کامران اعجاز برین ہیمرج کے باعث وفات پا گئے، اسی سال سینئر فلم رائٹر محمد کمال پاشا بھی 3 اکتوبر 2025 کو طویل علالت کے بعد اس دنیا سے رخصت ہوئے، محمد کمال پاشا نے 300 سے زائد فلموں کے لیے سکرپٹ لکھے اور اپنے کیریئر میں معاشرتی مسائل، غربت، محبت، اخلاقی زوال اور موت جیسے موضوعات پر مبنی کہانیاں تخلیق کیں جنہیں شوبز حلقوں نے ہمیشہ یاد رکھا۔
سال 2025 میں یہ تمام شخصیات شوبز انڈسٹری کے لیے ناقابلِ تلافی نقصان کا باعث بنیں اور ان کا فن، محنت اور خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔


مشہور خبریں۔
موجودہ دور کی جنگ ارادوں کی جنگ ہے:ایرانی صدر
?️ 22 اگست 2022سچ خبریں:اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کا کہنا ہے کہ آج کے
اگست
خاشقجی کے قتل سے متعلق خفیہ رپورٹ پر پاکستان کا رد عمل سامنے آگیا
?️ 28 فروری 2021اسلام آباد(سچ خبریں) نئی امریکی حکومت کے آنے بعد امریکہ اور سعودی
فروری
مراکش کے 36 شہروں میں صیہونیوں کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے خلاف احتجاجی مظاہرے
?️ 30 نومبر 2021سچ خبریں:اسرائیلی وزیر جنگ کے دورے کے بعد مراکش کے مختلف شہروں
نومبر
فرانسیسی سفارتکار کی ملک سے بے دخلی سے ہمیں بین الاقوامی سطح پر نقصان ہوگا
?️ 26 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ
اکتوبر
کورونا: ملک میں 81 اموات، 5 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ
?️ 4 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے میں مزید 5
اپریل
شعیب ملک نے اداکارہ ثنا جاوید سے دوسری شادی کرلی
?️ 20 جنوری 2024کراچی: (سچ خبریں) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے
جنوری
کفایت شعاری پالیسی پر عملدرآمد کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی
?️ 27 فروری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے چند روز قبل اعلان
فروری
امریکا میں ایک بار پھر فائرنگ کا واقعہ، درجنوں افراد زخمی ہوگئے
?️ 13 جون 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکا میں اسلحہ کی روک تھام کے قوانین میں
جون