?️
کراچی: (سچ خبریں) سینیئر اداکارہ بشریٰ انصاری اور ثمینہ پیرزادہ سمیت فیصل قریشی طویل عرصے بعد جلد ہی بڑے پردے پر واپسی کرنے والے ہیں، ان کی آنے والی فلم ’دیمک‘ کا ٹیزر جاری کردیا گیا۔
رافع راشدی کی ہدایت کردہ فلم ’دیمک‘ کی کہانی عائشہ مظفر نے لکھی ہے اور ان کی بطور لکھاری یہ پہلی فلم ہوگی۔
فلم کی میگا کاسٹ میں جاوید شیخ، ثمینہ پیرزادہ، بشریٰ انصاری، سونیا حسین، فیصل قریشی اور ثمن انصاری سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔
جاری کیے گئے مختصر دورانیے کے ٹیزر میں اگرچہ فلم کے مرکزی کرداروں کو دکھایا گیا ہے، تاہم اس سے کہانی کو سمجھنا مشکل ہے۔
ٹیزر میں ثمینہ پیرزادہ، بشریٰ انصاری، جاوید شیخ اور سونیا حسین سمیت دیگر کے کرداروں کو دکھایا گیا ہے۔
ڈارک ہارر فلم کی ٹیزر جاری کرتے ہوئے اسے ریلیز کرنے کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا، تاہم عندیہ دیا گیا کہ اسے جلد سینماؤں میں پیش کردیا جائے گا۔
فلم کی کہانی سے متعلق ابھی کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے، تاہم نام اور جاری کیے گئے ٹیزر سے عندیہ ملتا ہے کہ شائقین کو ڈارک ہارر سمیت ایکشن بھی دیکھنے کو ملے گا۔
’دیمک‘ کے ذریعے ثمینہ پیرزادہ اور بشریٰ انصاری جیسی اداکارائیں طویل عرصے بعد بڑے پردے پر واپسی کر رہی ہیں جب کہ فیصل قریشی بھی کئی سال بعد فلم میں دکھائی دیں گے۔
امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ فلم کو آئندہ برس کی پہلی سہ ماہی میں ریلیز کیا جائے گا، تاہم ممکنہ طور پر اسے عید الفطر پر بھی ریلیز کیا جا سکتا ہے۔


مشہور خبریں۔
صہیونی جارحیت پر عرب اور بین الاقوامی خاموشی مہلک
?️ 15 اپریل 2022سچ خبریں: لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری نے جمعرات کے روز
اپریل
جنوبی چین کے سمندر میں امریکی جوہری آبدوز حادثہ پر چین کا رد عمل
?️ 13 اکتوبر 2021سچ خبریں:چینی حکومت کے ترجمان نے کہا کہ امریکی حکومت کو جنوبی
اکتوبر
پاکستانی فوج کے کمانڈر کی کابل کو سخت وارننگ جاری
?️ 18 اکتوبر 2025سچ خبریں: پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر نے افغانستان پر
اکتوبر
صہیونی وزیر جنگ کو مغربی کنارے میں بغاوت کے خدشات
?️ 5 ستمبر 2025صہیونی وزیر جنگ کو مغربی کنارے میں بغاوت کے خدشات اسرائیل کے
سوئس کیتھولک چرچ میں جنسی زیادتی کا سلسلہ جاری
?️ 13 ستمبر 2023سچ خبریں:جرمنی کے ہیمبرگر ایبینڈ بلاٹ نامی ایک آزاد تحقیقی ٹیم نے
ستمبر
اعجاز چوہدری، احمد خان بھچر، احمد چٹھہ نااہل قرار
?️ 28 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر
جولائی
کابل دھماکوں پر پاکستان کی جانب سے شدید ردِعمل کا اظہار
?️ 27 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) حکومت پاکستان نے کابل میں ہونے والے دہشتگرد
اگست
کیا ایک اور غزہ بننے والا ہے؟
?️ 20 جولائی 2023سچ خبریں: غیر متوقع صورتحال میں لبنانی حزب اللہ اور غزہ میں
جولائی