?️
سچ خبریں: 2025 کے یورو ویژن سونگ کانٹیسٹ میں فتح حاصل کرنے والے آسٹریا کے گلوکار جے جے نے اسرائیل کو فلسطینیوں کی نسل کشی کے باعث 2026 کے مقابلے سے خارج کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق جے جے نے یہ مطالبہ اسپین کے معروف اخبار ایل پائس کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کیا، جس میں انہوں نے غزہ میں جاری اسرائیلی فوجی کارروائیوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ دیکھ کر بہت مایوسی ہوئی کہ اسرائیل اب بھی مقابلے میں حصہ لے رہا ہے۔ میں چاہتا ہوں کہ یورو ویژن کا اگلا مقابلہ ویانا میں ہو لیکن اسرائیل کے بغیر ہو۔
جے جے کے اس بیان پر آسٹریا کی یہودی مذہبی کمیونٹی کے صدر اوسکر ڈوئچ نے تنقید کرتے ہوئے اسے ’اسرائیل مخالف بیانیے کا حصہ‘ قرار دیا۔
بعدازاں، جے جے نے ایک وضاحتی بیان جاری کیا، جس میں انہوں نے کہا کہ ان کے الفاظ کا مقصد کسی قوم یا مذہب کے خلاف نفرت پھیلانا نہیں تھا بلکہ وہ ہر قسم کے تشدد، خاص طور پر شہری آبادی کے خلاف کیے گئے تشدد کی سختی سے مذمت کرتے ہیں۔
یورو ویژن جو خود کو ایک غیر سیاسی موسیقی کا مقابلہ قرار دیتا ہے، اس سال بھی تنازع کا شکار رہا۔
حماس کے 7 اکتوبر 2023 کے حملے کے بعد اسرائیل نے غزہ میں وسیع پیمانے پر کارروائیاں کیں، جن میں اب تک 53 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔
اس کے باوجود اسرائیلی گلوکار یووال رافائیل جو حماس کے حملے میں زندہ بچ گئے تھے نے 2025 کے مقابلے میں دوسرا مقام حاصل کیا۔
گزشتہ دنوں 70 سے زائد سابق یورو ویژن شرکاء نے یورپی براڈکاسٹنگ یونین (ای بی یو) کو ایک خط لکھ کر اسرائیل کو مقابلے سے خارج کرنے کا مطالبہ کیا، جس میں انہوں نے اسرائیل پر غزہ میں جنگی جرائم کا الزام عائد کیا۔
یورپی براڈکاسٹنگ یونین نے تنقید کے باوجود اسرائیل کو مقابلے میں شامل رکھا، ان کا مؤقف ہے کہ یورو ویژن ایک غیر سیاسی موسیقی کا مقابلہ ہے اور تمام رکن نشریاتی ادارے اس میں شرکت کے حقدار ہیں۔
واضح رہے کہ یورو ویژن 2026 کا انعقاد ویانا آسٹریا میں متوقع ہے اور جے جے سمیت کئی فنکار اسرائیل کی شرکت پر سوالات اٹھا رہے ہیں، تاہم، ابھی یہ دیکھنا باقی ہے کہ یورپی براڈکاسٹنگ یونین اس معاملے پر کیا فیصلہ کرتی ہے۔


مشہور خبریں۔
اردن کے خلاف صیہونی حکومت کے سفارتی لٹریچر میں تندی
?️ 19 اپریل 2022سچ خبریں: مقبوضہ بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ پر تل آویو کے
اپریل
ترکی میں معاشی بحران اور شرح پیدائش میں کمی
?️ 19 مئی 2022سچ خبریں:اقتصادی تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ ترکی کی آبادی کے
مئی
ہواوے کا نیا فلیگ شپ فون پی 50 کیسا ہوگا؟تصاویر لیک
?️ 2 مئی 2021بیجنگ( سچ خبریں)ہواوے کے نئے فلیگ شپ سیریز کے فونز کے حوالے
مئی
کیا اسرائیل کو غزہ میں فتح ہوئی ہے؟صیہونی میڈیا کی زبانی
?️ 11 اپریل 2024سچ خبریں: ایک صہیونی اخبار نے اعتراف کیا کہ صہیونی غزہ میں
اپریل
توشہ خانہ کا ریکارڈ پبلک، تحائف لینے والوں میں اہم شخصیات کے نام شامل
?️ 13 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) حکومت نے سال 2002 سے 2022 کے دوران توشہ
مارچ
رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں معاشی شرح نمو 1.73 فی صد رہی، نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی
?️ 26 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں
مارچ
قانون سازوں کی نااہلی 5 سال تک محدود کرنے کا بل سینیٹ کے بعد قومی اسمبلی سے بھی منظور
?️ 25 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) اراکین پارلیمان کی نااہلی کو سابقہ اثر کے ساتھ
جون
یمن کے حالیہ حملوں میں سعودی عرب کو کم از کم ایک ارب ڈالر کا نقصان
?️ 29 مارچ 2022سچ خبریں:ماہرین کا اندازہ ہے کہ گزشتہ دنوں کے دوران سعودی تیل
مارچ