?️
کراچی (سچ خبریں) ہدایتکاری کی دُنیا میں قدم رکھنے والے معروف اداکار یاسر حسین نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ وہ اگلی بار اپنی اہلیہ و اداکارہ اقرا عزیز کو اپنے پراجیکٹ کا حصہ بنائیں گے اداکار نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں بھی اس چیز کو لکھا ہے اقرا نے بھی کہا کہ انہیں یہ آئیڈیا پسند ہے ۔
یاسر حسین نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر اپنی اہلیہ و اداکارہ اقرا عزیز کی تصویر شیئر کی جس میں وہ زبان دِکھاتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔اداکار نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’میں اگلی بار اقرا کو اپنی ہدایت کاری میں بننے والے پراجیکٹ کا حصہ بنانا چاہوں گا۔
اُنہوں نے اہلیہ سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’اقرا کو اپنے ساتھ دیکھ کر مجھے اُس کی یاد بھی نہیں آئے گی۔یاسر حسین نے اقرا سے مخاطب ہوتے ہوئے پوچھا کہ ’اس بارے میں آپ کیا کہنا چاہیں گی؟اداکار شوہر کے پوچھنے پر اقرا نے کہا کہ ’اُنہیں یہ آئیڈیا پسند آیا۔
واضح رہے کہ یاسر حسین نے حال ہی میں اداکاری کے بعد ہدایتکاری کے میدان میں بھی قدم رکھ دیا ہے۔ہدایت کاری میں ڈیبیو کا اعلان کامیڈین یاسر حسین نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر گانے کی ویڈیو شیئر کر کے کیا جس کے مطابق یاسر حسین نے ہدایتکاری میں ڈیبیو حارث جرال کے نئے گانے ’ڈوری‘ نامی پروجیکٹ سے کیا ہے۔
خیال رہے کہ اقرا عزیز اور یاسر حسین کے ہاں گزشتہ دنوں ہی بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے جس کا نام اُنہوں نے کبیر حسین رکھا ہے۔یاسر حسین نے انسٹاگرام پر اپنے نومولود بیٹے کے ننھے سے ہاتھوں کی خوبصورت تصویر شیئر کی۔اداکار نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’الحمدلِلّٰہ! اللّٰہ کے حکم سے ہم کبیر حسین کو خوش آمدید کہتے ہیں۔خیال رہے کہ اقرا عزیز اور یاسر حسین 2019ء میں ایک پُروقار تقریب میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔
مشہور خبریں۔
امریکہ ترکی کا دوست ہے یا دشمن؟
?️ 6 دسمبر 2022سچ خبریں:ایسے حالات میں جب ترکی ایک انتہائی اہم اور حساس انتخابات
دسمبر
سعودی عرب کا متحدہ عرب امارات اور قطر کے ساتھ مقابلہ
?️ 21 جون 2021سچ خبریں:سعودی عرب نے کھیل اور تجارت کے ساتھ ساتھ جیوسٹریٹی کے
جون
نیٹو کے دروازے تمام ممالک کے لیے کھلے ہیں: بائیڈن
?️ 10 اگست 2022سچ خبریں: امریکی صدر جو بائیڈن نے منگل کی شام کہا
اگست
ثابت کرنا ہوگا نیب ترامیم بنیادی حقوق کے خلاف ہیں یا نہیں،سپریم کورٹ
?️ 23 فروری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سپریم کورٹ نے ریمارکس دیے ہے کہ قومی احتساب
فروری
کوربن کی نئی بننے والی پارٹی برطانوی وزیر اعظم کے اقتدار کے ڈھانچے کے لیے خطرہ
?️ 27 جولائی 2025سچ خبریں: جرمی کوربین، لیبر پارٹی کے سابق رہنما، نے حال ہی
جولائی
دوسرا خاشقجی سعودی جیل میں
?️ 23 مئی 2021سچ خبریں:ایک ماہ سے زائد عرصہ قبل لبنانی میڈیا میں سرخیوں میں
مئی
کراچی: ’ریاستی اداروں کیخلاف پروپیگنڈا‘، پہلی بار پیکا ایکٹ کے تحت شہری پر مقدمہ درج
?️ 10 دسمبر 2024کراچی: (سچ خبریں) سندھ کے دارالحکومت کراچی میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف
دسمبر
صیہونی وزیر جنگ غزہ میں کیا کر رہے ہیں؟
?️ 26 نومبر 2023سچ خبریں: صیہونی وزیر جنگ یوو گیلنٹ نے دعویٰ کیا کہ یہ
نومبر