?️
کراچی: (سچ خبریں) سینیئر اداکارہ حنا خواجہ بیات نے دعویٰ کیا ہے کہ لباس سے متعلق ان کے بیان کو سوشل میڈیا پیجز نے غلط رنگ دیا، انہوں نے ہانیہ عامر اور یشما گل کے لباس پر بات نہیں کی۔
چند دن قبل حنا خواجہ بیات نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر کمنٹ کیا تھا کہ وہ اس بات پر حیران ہیں کہ آج کل کے زمانے میں لوگ لباس کے ساتھ قمیض نام کی چیز پہننا بھول چکے ہیں۔
اداکارہ نے مذکورہ تبصرہ ایک ایسے وقت میں کیا تھا جب کہ ہانیہ عامر، یشما گل اور دنانیر مبین سمیت دیگر اداکاراؤں کی مختصر لباس میں ڈانس ویڈیوز وائرل ہوئی تھیں۔
اداکاراؤں نے یشما گل کی بہن عروبہ گل کی شادی کی تقریبات میں بولڈ لباس میں ڈانس کیے تھے، جن کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں۔
حنا خواجہ کے مذکورہ بیان کے بعد رکن قومی اسمبلی شرمیلا فاروقی نے بھی اداکارہ کا نام لیے بغیر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور کہا تھا کہ خواتین کے لباس پر تنقید کے بجائے انہیں اپنی مرضی کے مطابق زندگی گزارنے دیں۔
تاہم اب حنا خواجہ بیات نے اپنی وضاحتی ویڈیو میں دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے اداکاراؤں کے لباس پر بات نہیں کی تھی، ان کے بیان کو غلط سمجھا اور لیا گیا۔
انہوں نے سوشل میڈیا پیجز کا نام لیے بغیر ان پر تنقید کی اور کہا کہ پیجز والے اپنے ویوز اور لائیکس بڑھانے کے لیے کسی کے بیان کو بھی اپنے مقصد کے لیے غلط استعمال کر دیتے ہیں۔
حنا خواجہ بیات کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پیجز والے بات کے پس منظر اور گہرائی کو سمجھے بغیر شیئر کرکے دوسری باتوں سے ملاتے ہیں اور پھر لوگوں کے درمیان اختلافات کرواتے ہیں۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پیجز نے ان کی بات کو غلط سمجھا اور غلط طریقے سے شیئر کیا، جس سے ان سمیت باقی افراد کی بھی دل آزاری ہوئی اور سوشل میڈیا پیجز نے ان کے درمیان اختلافات کروانے کی کوشش کی۔
اپنی ویڈیو میں اداکارہ نے واضح کیا کہ انہوں نے ہانیہ عامر اور یشما گل کے لباس پر بات نہیں کی، نہ ہی انہوں نے اداکاراؤں کو لباس کے حوالے سے کوئی اندازہ لگایا یا فیصلہ سنایا۔
حنا خواجہ بیات کا کہنا تھا کہ وہ کون ہوتی ہیں، کسی کے لباس پر بات کرنے یا لباس کی وجہ سے کسی کی شخصیت کا اندازہ لگانے والی؟
اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ انہوں نے حالیہ دور میں بدلتے فیشن رجحانات پر بات کی اور کہا تھا کہ آج کل کے زمانے میں چولی، گھاگھرا اور قمیض پہننے کا رواج ختم ہوتا جا رہا ہے۔


مشہور خبریں۔
سعودی عرب کی سرحد پر صنعا کی افواج کی نئی فتوحات
?️ 17 مارچ 2022سچ خبریں: یمنی فوج اور عوامی کمیٹیوں نے صوبہ حجہ میں سعودی
مارچ
شہرت ملنی ہے تو گھر بیٹھے بھی مل سکتی ہے: متھیرا
?️ 16 جولائی 2021کراچی (سچ خبریں)اداکارہ و ماڈل متھیرا کا کہنا ہے کہ اگر آپ
جولائی
یمن پر امریکی اور برطانوی کے بارے میں روس کا اظہار خیال
?️ 15 مئی 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ میں روس کے مستقل نمائندے نے اس بات
مئی
یورپ کو سب سے زیادہ کس چیز کی ضرورت ہے؟ چینی سفیر کا جواب
?️ 14 جون 2023سچ خبریں:روس میں چین کے سفیر کا کہنا ہے کہ یوکرین کے
جون
بلوچستان حکومت نے ضلع پشین میں دفعہ 144 کی توسیع کردی
?️ 4 نومبر 2025کوئٹہ (سچ خبریں) بلوچستان حکومت نے ضلع پشین میں 15 دن کے
نومبر
پنجاب میں 5 ہزار نئے پٹواریوں کو بھرتی کیا جائے گا
?️ 22 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر ریوینیو پنجاب ملک محمد انور نے کہا ہے
اگست
حماس کا اسرائیلی فوج کو کرارا جواب
?️ 15 دسمبر 2023سچ خبریں:اسرائیلی فوج نے غزہ کے مختلف علاقوں میں عربی زبان میں
دسمبر
شامی شہریوں کے ہاتھوں امریکی فوجی قافلہ واپس جانے پر مجبور
?️ 21 فروری 2022سچ خبریں:شام کے صوبے الحسکہ کے شہریوں نےقابض امریکی فوجی قافلہ کو
فروری