?️
کراچی: (سچ خبریں) گلوکارہ آئمہ بیگ نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں گلوکار کیفی خلیل نے فون کرکے کہا کہ ان کی گلوکاری کے بعد ہی ’کہانی سنو‘ کو عالمی سطح پر شہرت حاصل ہوئی۔
کیفی خلیل نے ابتدائی طور پر ’کہانی سنو‘کو جنوری 2021 میں ریلیز کیا تھا، جسے کافی سراہا گیا تھا۔
بعد ازاں کیفی خلیل نے اسی گانے کو نئے انداز میں جون 2022 میں بھی ریلیز کیا تھا۔ ان کے مذکورہ گانے کو بہت پسند کیا گیا اور اسے دیگر گلوکاروں نے بھی گاکر شہرت حاصل کرنے کی کوشش کی۔
دسمبر2022 میں گلوکارہ آئمہ بیگ نے بھی ’کہانی سنو‘ کو گایا تھا، جس پر لوگوں نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ انہوں نے کیفی خلیل کے زبردست گانے کو ہی ختم کردیا۔
تاہم سوشل میڈیا ٹرینڈز سے معلوم ہوتا ہے کہ آئمہ بیگ کی جانب سے ’کہانی سنو‘ کو خراب انداز میں گانے کی وجہ سے لوگوں نے کیفی خلیل کے اصلی گانے کو بہت سنا اور پسند کیا۔
اب آئمہ بیگ نے کہا ہے کہ کچھ عرصہ قبل ہی کیفی خلیل نے انہیں فون کرکے کہا کہ ان کی جانب سے ’کہانی سنو‘ کو گانے کے بعد ہی گانا عالمی شہرت کا حامل بنا۔
آئمہ بیگ نے نجی ٹی وی کے شو فورتھ امپائر میں شرکت کی، جہاں انہوں نے ’کہانی سنو‘ کے معاملے دیگر معاملات پر کھل کر بات کی۔
انہوں نے تسلیم کیا کہ کیفی خلیل نے ’کہانی سنو‘ کو بہترین انداز میں گایا ہے اور کوئی بھی گلوکار ان کا مقابلہ نہیں کر سکتا۔
انہوں نے کیفی خلیل کی تعریفیں کرتے ہوئے کہا کہ ’کہانی سنو‘ کو بہترین انداز میں پیش کرنے پر گلوکار کی محنت اور ان کے ٹیلنٹ کو داد دی جانی چاہئیے۔
اسی دوران انہوں نے دعویٰ کیا کہ کچھ عرصہ قبل ہی کیفی خلیل نے انہیں فون کرکے کہا کہ ان کی جانب سے ہی ’کہانی سنو‘ کو گانے کے بعد ہی گانے کو عالمی شہرت حاصل ہوئی۔
یہاں یہ بات واضح رہے کہ حال ہی میں ’کہانی سنو‘ دنیا بھر میں سنے جانے والے یوٹیوب کے 10 گلوبل گانوں کی فہرست میں شامل ہوا تھا۔
اسی شو کے دوران آئمہ بیگ نے انکشاف کیا جب کہ ان کی عمر محض 16 سال تھی اور وہ کالج ہڑھتی تھیں، تب ان کا وزن 78 کلو گرام تھا۔
انہوں نے بتایا کہ اس دور میں زائد الوزن ہونے کی وجہ سے وہ تصاویر ہی نہیں کھچواتی تھیں اور وہ اپنی عمر سے زیادہ نظر آتی تھیں۔
گلوکارہ نے بتایا کہ بعد ازاں انہوں نے ڈائٹنگ اور ایکسرسائیز کرکے اپنا وزن 45 کلو سے بھی کم کیا اور اب وہ زائد العمر ہونے کے باوجود کم عمر نظر آتی ہیں۔
پروگرام کے دوران آئمہ بیگ نے شادی سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں سوالیہ انداز میں کہا کہ شادی کرنا لازمی ہوتا ہے کیا؟
اس کے بعد انہوں نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ انہوں نے فی الحال شادی اور اپنے مستقبل کے دلہے سے متعلق کچھ نہیں سوچا۔
انہوں نے بتایا کہ ان کی لڑکے سے متعلق کوئی فرمائشیں نہیں، البتہ ان کی خواہش ہے کہ ان کا ہونے والا ہمسفر حس مزاح رکھنے والا ہو اور زیادہ گورا بھی نہ ہو۔
آئمہ بیگ کا کہنا تھا کہ ان کا فوری شادی کا ارادہ نہیں، تاہم ان کے والدین جب بھی چاہیں گے، وہ ان کی مرضی سے شادی کرلیں گی۔
گلوکارہ کا کہنا تھا کہ والدین کبھی بھی اپنی اولاد کے لیے برا نہیں سوچتے، وہ بچوں کا بہتر مستقبل دیکھتے ہوئے ان کے لیے اچھے فیصلے کرتے ہیں، اس لیے وہ اپنے والدین کی مرضی سے ہی شادی کریں گی۔
خیال رہے کہ آئمہ بیگ نے جون 2022 میں پروڈیوسر شہباز شگری سے منگنی کی تھی، تاہم دونوں کے درمیان چند ماہ بعد ہی اختلافات ہوگئے تھے اور دونوں نے منگنی ختم کرلی تھی۔


مشہور خبریں۔
اسرائیل کے مغربی کنارے کے اقدامات بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی ہے: اردن
?️ 9 فروری 2026 سچ خبریں: اردن کی وزارت خارجہ نے صیہونی حکومت کی جانب
فروری
پنسلوانیا یونیورسٹی کی صدر نے استعفیٰ کیوں دیا ؟
?️ 12 دسمبر 2023سچ خبریں:یونیورسٹی آف پنسلوانیا کی صدر لز میگیل جنہیں اس یونیورسٹی کے
دسمبر
89 فیصد والدین بچوں کو مصروف رکھنے کیلئے گیجٹس دیتے ہیں، سروے
?️ 23 فروری 2025سچ خبریں: ایک نئے سروے میں انکشاف ہوا ہے کہ 89 فیصد
فروری
کیا نیتن یاہو کے کابینہ کا زوال شروع ہو گیا ہے؟
?️ 31 مئی 2025سچ خبریں: صیہونی ریجیم کے چینل 12 نے ایک تجزیاتی رپورٹ میں
مئی
چیف الیکشن کمشنر سلطان سکندر راجہ پر ریفرنس فائل ہوچکا
?️ 3 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے
اگست
انصاراللہ کے خلاف امریکی پابندیوں کا نتیجہ کیا ہوگا/ اسرائیل کے حامیوں کو غزہ جنگ کی کیا قیمت چکانا پڑے گی؟عطوان
?️ 19 فروری 2024سچ خبریں: ممتاز فلسطینی تجزیہ نگار نے غزہ کی حمایت میں یمنی
فروری
چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ یونٹ 5 کیلئے لائسنس جاری
?️ 29 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اٹامک انرجی کمیشن (پی اے ای
دسمبر
امریکی فوج نے ٹرمپ کو خبردار کیا؛ ایران کے ساتھ جنگ کے نتائج ناقابل تلافی
?️ 24 فروری 2026 سچ خبریں:ویب سائٹ ایکسیوس کی رپورٹ کے مطابق، امریکی جوائنٹ چیفس
فروری