?️
کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ ماہم عامر نے انکشاف کیا ہے کہ شوبز میں کیریئر شروع کرنے کے آغاز میں انہیں ایک ٹی وی چینل کی خاتون مالک نے انہیں دراز قد ہونے کی وجہ سے کام دینے سے معذرت کی اور کہا کہ آپ بہت لمیی ہیں، آپ ہیروئن نہیں بن سکتیں۔
ماہم عامر نے حال ہی میں سماء ٹی وی کے مارننگ شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر گفتگو کی۔
انہوں نے بتایا کہ عام طور پر لڑکیوں کا قد زیادہ لمبا نہیں ہوتا اور جو لڑکیان دراز قد ہوتی ہیں، ان کا مذاق اڑایا جاتا ہے، ان کے لیے مشکلات پیدا کی جاتی ہیں۔
ان کے مطابق زمانہ طالب علمی میں ان کے لمبے قدر کی وجہ سے ہر کوئی ان سے متعلق یہی سوچتا تھا کہ وہ زائد العمر ہیں اور وہ مسلسل فیل ہوئی ہوں گی، تبھی ابھی تک پڑھ رہی ہیں۔
ماہم عامر نے بتایا کہ والدین نے ہمیشہ ان کی ہمت بڑھائی لیکن سماج میں ہر کوئی انہیں دراز قد ہونے کی وجہ سے طعنے دیا تھا۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ کیریئر کے آغاز میں ایک معروف ٹی وی چینل نے انہیں ڈرامے میں کام کے لیے بلایا اور وہ چینل کی مالک خاتون سے ملیں، جنہوں نے انہیں لمبے قد ہونے کی وجہ سے کام دینے سے انکار کردیا۔
ان کے مطابق خاتون نے انہیں کہا کہ وہ بہت لمبی ہیں، وہ کبھی بھی ہیروئن نہیں بن سکتیں، اتنے قد تو مرد اداکاروں کے بھی نہیں ہوتے۔
انہوں نے کہا کہ ٹی وی چینل کی مالک خاتون نے انہیں شعبہ ہی تبدیل کرنے کا مشورہ دیا،جس پر انہوں نے انہیں وہیں جواب دیا۔
ماہم عامر کے مطابق انہوں نے ٹی وی چینل کی مالک خاتون کو کہا کہ وہ انہیں قد کی وجہ سے کام نہ دیں، کوئی بات نہیں لیکن وہ ایک دن اداکارہ بن کر دکھائیں گی۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ بعد ازاں انہوں نے اداکاری شروع کی اور مذکورہ خاتون نے بھی دیکھا۔
اگرچہ ماہم عامر نے ٹی وی چینل کی خاتون مالک کے رویے کا شکوہ کیا، تاہم انہوں نے کسی کا نام نہیں لیا۔


مشہور خبریں۔
کورونا سے مزید 42 افراد جان کی بازی ہار گئے
?️ 26 ستمبر 2021اسلام آباد ( سچ خبریں) ملک میں کورونا کی چوتھی لہر کا
ستمبر
برکس اجلاس کے اہم ترین نکات
?️ 25 اگست 2023سچ خبریں:اس اجلاس کے آخری بیان میں، برکس گروپ نے اس گروپ
اگست
یومِ قدس اسلامی شعور کی بیداری اور استعماری سازشوں کے خلاف وحدت کا عالمی دن
?️ 27 مارچ 2025 سچ خبریں:عراقی مزاحمتی تحریک النُجَباء کی سیاسی کونسل کے رکن ڈاکٹر
مارچ
کلبھوشن کا معاملہ قومی سلامتی کا ہے: فروغ نسیم
?️ 19 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیرِ قانون فروغ نسیم نے کہا ہے
نومبر
عمران خان ملک کی سلامتی کے لئے خطرہ بن چکے ہیں بہتر استعفی دے دیں
?️ 30 جنوری 2021عمران خان ملک کی سلامتی کے لئے خطرہ بن چکے ہیں بہتر
جنوری
ایپل دنیا کی دوسری بڑی اسمارٹ فون کمپنی بننے میں کامیاب
?️ 18 اکتوبر 2021نیویارک( سچ خبریں) امریکی ملٹی نیشنل ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے شیاؤمی کو
اکتوبر
عبرانی میڈیا: غزہ نے مغرب میں بہت سے نوجوانوں کو اسلام قبول کرنے پر مجبور کیا ہے
?️ 30 جون 2025سچ خبریں: عبرانی زبان کے ایک میڈیا آؤٹ لیٹ نے اعتراف کیا
جون
فلسطینی مزاحمت کا ناقابل تسخیر ہیرو؛جس نے اسرائیل کو جھکنے پر مجبور کیا
?️ 5 فروری 2025سچ خبریں:ثابت مرداوی، جو اپنی کم عمری میں ہی اسرائیلی قبضے کے
فروری