کوئی ڈراما یا فلم ایک جیسی نہیں، فیصل قریشی نے سوال کرنے والی لڑکی کو جھاڑ پلادی

?️

کراچی: (سچ خبریں) اداکار فیصل قریشی نے ایک جیسے ڈرامے یا فلمیں بنائے جانے کا شکوہ کرنے والی لڑکی کو جھاڑ پلاتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں کوئی بھی ڈراما یا فلم ایک جیسی نہیں۔

فیصل قریشی حال ہی میں سونیا حسین اور ثمینہ پیرزادہ کے ساتھ ’ہنسنا منع ہے‘ پروگرام میں شریک ہوئے، جہاں ان سے ایک لڑکی نے سوال کیا کہ تمام ڈرامے اور فلمیں ایک جیسی بن رہی ہیں، کیا ان کی نئی فلم ’دیمک‘ مختلف ہے؟

اس سوال پر فیصل قریشی نے سوال کرنے والی لڑکی سے کہا کہ وہ ایک جیسی کہانی پر مبنی چند ڈراموں کے نام بتائیں؟

اداکار کے سوال پر لڑکی کسی بھی ڈرامے کا نام لینے سے قاصر رہیں، تاہم انہوں نے کہا کہ تقریبا تمام ڈرامے ساس اور بہو جیسی کہانیوں کے گرد بنائے جاتے ہیں۔

لڑکی کی بات پر فیصل قریشی نے کہا کہ گزشتہ تین سال سے ساس اور بہو کے قصوں پر ڈرامے نہیں بن رہے۔

فیصل قریشی نے کہا کہ یہ تاثر اور بات غلط ہے کہ تمام ڈرامے ایک جیسے ہی ہیں، ایسا بالکل بھی نہیں، تمام ڈرامے مختلف ہیں۔

اداکار نے کہا کہ ’عشق مرشد الگ تھا، دنیا پور الگ ہے، کابلی پلاؤ کی کہانی دوسری تھی اور اب ان کے نشر ہونے والے ڈرامے بہروپیا‘ کی کہانی مختلف ہے، کوئی بھی ڈراما ایک جیسا نہیں۔

اداکار کے مطابق گزشتہ کچھ عرصے سے بننے والے تمام ڈرامے مختلف ہیں، کوئی بھی ایک جیسا نہیں۔

ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ اسی طرح تمام فلمیں بھی مختلف ہیں، کسی فلم کی کہانی ایک جیسی نہیں ہوتی۔

اداکار نے بتایا کہ ہمایوں سعید کی فلم الگ ہوتی ہے، فہد مصطفیٰ کی فلم کی کہانی دوسری ہوتی ہے اور اب ان کی ریلیز ہونے والی فلم ’دیمک‘ کی کہانی مختلف ہے۔

فیصل قریشی نے ہمایوں سعید کی پرانی فلموں ’جوانی پھر نہیں آنی، پنجاب نہیں جاؤں گی‘ کے نام بھی لیے اور کہا کہ تمام فلمیں مختلف تھیں، کوئی بھی ایک جیسی نہیں تھی۔

فیصل قریشی ڈراموں اور فلموں کے مختلف ہونے پر بات کرتے وقت قدرے جذباتی نظر آئے اور انہوں نے سوال کرنے والی اور طعنہ دینے والی لڑکی کو کھری کھری سنادیں۔

مشہور خبریں۔

فلسطین سے صیہونیوں کی طرف بڑھنے والا طوفان

?️ 7 اکتوبر 2023سچ خبریں: صہیونی میڈیا نے اعلان کیا کہ مقبوضہ علاقوں پر بڑے

اسٹیٹ بینک کا شرح سود 21 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان

?️ 12 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ مانیٹری

غزہ کی پیش رفت پر بن سلمان کا تازہ ترین موقف

?️ 20 اکتوبر 2023سچ خبریں:سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری

قابض فوج نےغزہ میں اپنے یرغمالیوں کو نشانہ بنایا

?️ 17 دسمبر 2023سچ خبریں:عبرانی میڈیا نے اپنی ایک رپورٹ میں اعتراف کیا ہے کہ

وی پی این کا استعمال ’غیراسلامی قرار‘ دینے پر اسلامی نظریاتی کونسل کو تنقید کا سامنا

?️ 17 نومبر 2024 سچ خبریں: ڈیجیٹل حقوق کے لیے کام کرنے والی شخصیات اور

اقرا عزیزکے نام گھر کیا تو دوست نے کہا اگر بیوی چھوڑ گئی تو؟ یاسر حسین

?️ 23 اپریل 2024کراچی: (سچ خبریں) اداکار، ہدایت کار اور لکھاری یاسر حسین نے انکشاف

کورونا ویکسین کی بڑی مقدار میں خریداری کرلی گئی: ادارہ صحت

?️ 17 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) قومی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ پاکستان

یورپ کے لیے فوری طور پر روسی گیس کا متبادل تلاش کرنا ناممکن ہے:قطر

?️ 15 ستمبر 2022سچ خبریں:قطر کے وزیر توانائی نے یورپ کو روسی گیس کی سپلائی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے