🗓️
ممبئی (سچ خبریں) بالی ووڈ اداکار اور فلمی ناقد کمال راشد خان المعروف کے آر کے نے کیویز کے ہاتھوں عبرتناک شکست کے بعد اپنی کرکٹ ٹیم کو ایک مفید مشورہ دیتے ہوئے لکھا کہ بھارت پہلے ہی ورلڈکپ سے باہر ہوگیا ہے لہذا اب اسے نیوزی لینڈ کو سیمی فائنل سے باہر کرنے کے لیے جان بوجھ کر باقی کے 3 میچ ہارنے چاہئے۔
کے آر کے نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھارت کی اہم میچ میں نیوزی لینڈ سے شکست کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم کو مشورہ دیتے ہوئے لکھا کہ ’ ہندوستان پہلے ہی آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2021 سے باہر ہوگیا ہے لہٰذا اب بھارت کو نیوزی لینڈ کو سیمی فائنل سے باہر کرنے کے لیے جان بوجھ کر باقی کے 3 میچ ہارنے چاہئے۔
انہوں نے مزید لکھا کہ ’ اس طرح ان تین چھوٹی ٹیموں کو بھی خوشی ملے گی۔ کل رات نیوزی لینڈ نے بھارت کو یکطرفہ مقابلے میں 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائل میں بھارت کے پہنچنے کی امیدوں پر پانی پھیر دیا اور اب بھارت ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے باہر ہونے کے دہانے پر ہے۔
واضح رہے کہ آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈکپ 2021 کے سپر 12 مرحلے کے گروپ 2 کے اہم میچ میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 8 وکٹوں سے شکست دی۔کیویز نے بھارت کی جانب سے دیا گیا ہدف 15ویں اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔
مشہور خبریں۔
حریم شاہ نے مزید ویڈیوز، آڈیوز لانے کی دھمکی دے دی
🗓️ 8 فروری 2022کراچی (سچ خبریں) ٹک ٹاکر حریم شاہ کا کہنا ہے کہ بے
فروری
امریکہ اسرائیلی فوج کے کمزور ہونے سے کیوں پریشان ہے؟
🗓️ 3 اگست 2023سچ خبریں:ہاریٹز اخبار کے مطابق امریکی سینٹرل ریجن کے کمانڈر جنرل مائیکل
اگست
یوٹیوب شارٹس میں مصنوعی ذہانت کا ایک نیا فیچر متعارف
🗓️ 18 فروری 2025سچ خبریں: یوٹیوب نے ویڈیو شارٹس بنانے کے لیے حال ہی میں
فروری
سندھ حکومت نے کورونا پابندیوں میں نرمی کا اعلان کر دیا
🗓️ 15 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) حکومت سندھ کے محکمہ داخلہ نے کورونا وائرس کے
ستمبر
ایٹمی مذاکرات سے متعلق ایران کا مؤقف
🗓️ 7 اگست 2022سچ خبریں:ایرانی وزیر خارجہ نے ایٹمی معاہدے سے متعلق اپنے ملک کا
اگست
کیا دنیا واپسی کے نقطہ کے قریب پہنچ رہی ہے ؟
🗓️ 15 جون 2024سچ خبریں: آج روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے وزارت خارجہ میں شرکت
جون
عمران خان نے مذاکرات کے تیسرے دور میں تحریری مطالبات پیش کرنے کی ہدایت کردی، وقاص اکرم
🗓️ 10 جنوری 2025 پشاور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری انفارمیشن شیخ
جنوری
سوشل میڈیا انفلوئنسرز کا مواد ڈپریشن کا سبب بن رہا ہے، زویا ناصر
🗓️ 8 نومبر 2024کراچی: (سچ خبریں) ماڈل، اداکارہ و سوشل میڈیا اسٹار زویا ناصر نے
نومبر