چمکتی رنگت کی وجہ صبا فیصل کا نام ٹیوب لائٹ رکھا ہے، اسما عباس

?️

 کراچی: (سچ خبریں) سینیئر اداکارہ اسما عباس کا کہنا ہے کہ وہ صبا فیصل کی بہت بڑی فین ہیں، وہ انہیں بہت پیاری لگتی ہیں، ان کی چمکتی جلد اور خوبصورتی کی وجہ سے انہوں نے اداکارہ کا نام ٹیوب لائٹ رکھا ہے۔

اسما عباس حال ہی میں ایک مزاحیہ پروگرام میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر بات کی۔

ایک سوال کے جواب میں اسما عباس نے واضح کیا کہ اگرچہ وہ فیشن ڈیزائنر ہیں لیکن ان کا برانڈ بہت بڑا نہیں، وہ اپنے ہاتھ سے کپڑے تیار کرتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کے تیار کیے گئے کپڑے بہت زیادہ مہنگے نہیں ہوتے، ہر کوئی خرید اور پہن سکتا ہے، وہ اپنے ہاتھوں سے کپڑے تیار کرتی ہیں۔

اسی پروگرام میں جب ان سے پوچھا گیا کہ بہت ساری اداکارائیں خوبصورتی بڑھانے کے لیے انجکشن لگواتی ہیں اور صبا فیصل اس بات کا اعتراف بھی کر چکی ہیں تو وہ اس عمل کو کیسے دیکھتی ہیں؟

اداکارہ نے جواب دیا کہ خوبصورتی بڑھانے کے لیے مختلف چیزوں کی مدد ضرور لینی چاہئیے لیکن وہ اس بات کے خلاف ہیں کہ ان چیزوں سے کسی کی شکل ہی تبدیل ہوجائے۔

انہوں نے کہا کہ ہر کسی کو اتنی چیزیں نہیں کروانی چاہئیے کہ ہر کوئی مائیکل جیکسن لگنے لگے اور کسی کے ہونٹ بطخ کی طرح ہوجائیں تو آئی بروز اوپر چلے جائیں۔

ان کے مطابق ہر کسی کو خوبصورتی بڑھانے کے لیے اتنی چیزیں استعمال کرنی چاہئیے کہ وہ صبح کو جب نیند سے اٹھیں تو انہیں اپنا چہرہ اپنا ہی لگے۔

اسما عباس نے واضح کیا کہ وہ صبا فیصل کی بہت بڑی فین ہیں، وہ انہیں بہت اچھی لگتی ہیں، ان کی خوبصورتی کی وجہ سے انہوں نے ان کا نام ٹیوب لائٹ رکھا ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ صبا فیصل جلتی بھجتی رہتی ہیں، اس لیے انہیں اچھی لگتی ہیں۔ اسما عباس کے مطابق صبا فیصل جو بھی کرتی ہیں یا کرواتی ہیں، انہیں وہ بہت اچھی لگتی ہیں۔

مشہور خبریں۔

’پاکستان کو ایک ارب 10 کروڑ ڈالر اجرا کی منظوری کیلئے بورڈ اجلاس رواں ماہ متوقع ہے‘

?️ 5 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ پاکستان

محمود عیسیٰ کا اسرائیلی جیلوں میں قید تنہائی کا ریکارڈ

?️ 30 جنوری 2025سچ خبریں: محمود موسی عیسیٰ فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے

معاشی ترقی کیلئے بنیادی ڈھانچے میں تبدیلیوں، برآمدات میں اضافے کی ضرورت ہے، احسن اقبال

?️ 14 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) حکومت نے ’وژن 2035‘ اور ’وژن 2047‘ کے ایجنڈے

نیٹو کی روس کو دھمکی

?️ 3 اکتوبر 2022سچ خبریں:نیٹو کے سکریٹری جنرل نے جوہری ہتھیاروں سے متعلق روسی صدر

صیہونی میڈیا کی مزاحمت کے مقابلے میں صیہونی حکومت کی ناکامی پر کڑی تنقید

?️ 8 مئی 2023سچ خبریں:صیہونی ذرائع ابلاغ نے مزاحمتی گروہوں بالخصوص غزہ کی پٹی میں

چلی کے صدر: اسرائیل غزہ کے باشندوں کی نسل کشی کر رہا ہے

?️ 2 جون 2025سچ خبریں: چلی کے صدر گیبریل بوریچ نے اپنے ایک بیان میں

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں آندھی اور بارش کے بعد الرٹ جاری

?️ 24 مئی 2025لاہور (سچ خبریں) پنجاب کے مختلف اضلاع میں آندھی اور بارش کے

الیکشن کمیشن ممبران کے خلاف عدالتی حکم نہ ماننے پر توہین عدالت کی کارروائی نہیں ہو سکتی

?️ 23 مارچ 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی عرفان قادر نے پنجاب اور کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے