?️
ممبئی (سچ خبریں) بھارتی رئیلیٹی شو بگ باس کے سیزن 7 کی فاتح اور بالی ووڈ اداکارہ گوہر خان نے کہا ہے کہ میں چاہتی ہوں کہ پوری دنیا میں امن قائم ہو، میں چاہتی ہوں کہ لوگ طاقت اور مذہب کے نام پر سب کچھ چھوڑ دیں، افغانستان کبھی پُرامن ملک تھا ہی نہیں، شام اور فلسطین بھی پُرامن نہیں ہیں لیکن واقعی کوئی اس کے بارے میں بات نہیں کرتا۔
اداکارہ گوہر خان اپنی سالگرہ پوری دنیا میں امن کی خواہش کے ساتھ گزار رہی ہیں اور مذہب کے نام پر لوگوں کے استحصال کے خاتمے کی امید کر رہی ہیں اور اس حوالے سے اُنہوں نے بھارتی میڈیا کو خصوصی انٹرویو بھی دیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق گوہر خان نے اپنی گفتگو میں کہا کہ ’میں ہر سالگرہ، اس اُمید میں گُزارتی ہوں کہ دنیا میں امن قائم ہو، میں چاہتی ہوں کہ مصائب ختم ہوں، میں چاہتی ہوں کہ لوگ طاقت اور مذہب کے نام پر سب کچھ (کرنا) چھوڑ دیں اور صرف لوگوں کے ذہنوں کا استحصال کرتے ہوئے انہیں اصل مسائل سے دور لے جائیں۔
گوہر خان نے کہا کہ ’میں واقعی چاہتی ہوں کہ لوگ امن اور خوشی حاصل کریں، اس وقت، ہر کوئی طالبان کے افغانستان میں داخل ہونے کی بات کر رہا ہے ، جو کہ بالکل پاگل پن ہے۔‘بالی ووڈ اداکارہ نے کہا کہ ’میں جاننا چاہتی ہوں کہ کتنے لوگوں نے ان مسائل کے بارے میں بات کی جو پچھلے 20 سالوں میں افغانستان میں ہو رہے تھے جب امریکا وہاں تھا۔‘
اُنہوں نے کہا کہ ’یہ ایک جنگی علاقہ تھا، لوگ اُس وقت بھی مر رہے تھے، طالبان تو اُس وقت بھی لوگوں پر حملے کر رہے تھے، یہ پُرامن زمین نہیں تھی۔‘گوہر خان نے کہا کہ ’شام پُر امن نہیں ہے، فلسطین پُر امن نہیں ہے لیکن واقعی کوئی اس کے بارے میں نہیں بولتا۔‘
بالی ووڈ اداکارہ نے مزید کہا کہ ’مجھے لگتا ہے کہ یہ میڈیا سے چلنے والا پروپیگنڈا ہے کہ لوگ ان وجوہات کے بارے میں منتخب ہونا چاہتے ہیں جن کی وہ حمایت کرتے ہیں۔‘اُنہوں نے کہا کہ ’اگر آپ انسان ہیں تو آپ کے لیے ہر ایک کے لیے ایک جیسی قدر ہونی چاہیے، اگر ہمیں فرق پڑتا ہے تو ہم ہر مسئلے پر بات کریں گے۔‘
گوہر خان کا کہنا تھا کہ ’آپ کی آواز آپ کی ہے لہٰذا آپ کو اسے دانشمندی سے استعمال کرنے اور صحیح موضوعات کے لیے استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔‘واضح رہے کہ گوہر خان نے ان مسائل کے بارے میں آواز اٹھاتی ہوئی نظر آتی ہیں جو اہم ہیں، وہ شام، فلسطین، اسلامو فوبیا اور افغانستان جیسے مسائل ہر آواز اُٹھانے کے لیے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کا استعمال کرتی ہیں۔


مشہور خبریں۔
قانون سازی کا فقدان پاکستان میں زرعی ڈرونز کے زیادہ سے زیادہ استعمال میں رکاوٹ ہے. ویلتھ پاک
?️ 10 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ڈرون ٹیکنالوجی دنیا بھر میں زراعت میں انقلاب
مارچ
اسرائیل جمعرات کو 4 لاشیں حوالے کرے گا
?️ 18 فروری 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت کے چینل 12 نے اس خبر کا اعلان
فروری
غزہ میں جنگ بندی عارضی وقفہ ہے، جنگ ختم نہیں ہوئی: مصری تجزیہ کار
?️ 20 اکتوبر 2025سچ خبریں:مصری سماجی و سیاسی تجزیہ کار محمد سید احمد کا کہنا
اکتوبر
بھارت اپنی پالیسی پر نظرثانی کرے، وہ پاکستان پر اپنی مرضی مسلط نہیں کرسکتا، اسحٰق ڈار
?️ 30 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے
جون
اومیکرون نے دنیا کی اسٹاک مارکیٹوں کو کیا حیران
?️ 27 نومبر 2021سچ خبریں: افریقہ میں اومیکرون نامی کورونا وائرس کے نئے تناؤ کے متعارف
نومبر
تائیوان میں بڑا ٹرین حادثہ، سینکڑوں افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے
?️ 3 اپریل 2021تائیوان (سچ خبریں) تائیوان میں بڑا ٹرین حادثہ ہوا ہے جس کے
اپریل
ہم انتخابات کو شفاف بنانا چاہتے ہیں
?️ 17 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق شاہ محمود قریشی نے ای وی
نومبر
وزیراعظم کی احد چیمہ کو عہدے سے ہٹانے کی منظوری
?️ 25 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکٹر نے اپنے مشیر
دسمبر